12:44 pm
’’یہ ہے ہماراپاک  وطن ۔۔۔۔۔ پاکستان‘‘

’’یہ ہے ہماراپاک  وطن ۔۔۔۔۔ پاکستان‘‘

12:44 pm

 ( آخری حصہ)
واہ ری پاکستان کی جمہوریت!تیرے راج میں غریبوں کیلئے قصبوں دیہات میں بلا فیس بن استاد مع تنخواہ گھوسٹ اسکول’’کہ مفت تعلیم کا اس سے بہتراور کیاانتظام ہوسکتا تھا) اور ’’معززین وقت‘‘کے بچوں کیلئے پانچ سے پندرہ ہزاری فیس کے اسکول بھی،جہاں خوراک،لباس اورتعلیم وتفریح کوترستے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے سیکڑوں آقااوران کی آقائی کومضبوط بنانے والی فوج تیارکی جارہی ہے۔پیارے پاکستان میں بڑی بڑی کاروں والوں کیلئے شایانِ شان موٹروے بھی ہے اوربے کاروں کے ٹھوکریں کھانے کیلئے گویا ہر گلی ’’ٹھوکروے‘‘ہے۔
اس عجیب وغریب مملکت میں اربوں کی لوٹ مارکرکے بیرونِ ممالک کے بینکوں میں محفوظ کرنے والے تواپنے دورِ حکومت میں این آراوکے طفیل حکومت کے سب سے اعلی عہدوں پربراجمان اقتدارکے مزے لوٹنے اورپاکستانی بینکوں سے کروڑوں کے قرض خورکسی بھی حساب کتاب سے  آزاد دبئی ،یورپ وامریکاکے محلات میں مقیم اورچارچارپانچ لاکھ کے قرض خواہ بینکنگ کورٹس کے کٹہروں میں خوفزدہ کھڑے ہیں کہ کب ان کے پانچ پانچ  مرلے کے مکان بحق سرکارضبط کئے جاتے ہیں اورکب ان کے ضامن کوہتھکڑی لگتی ہے۔ اس ملک میں سابقہ حکومت جس کو اپنی لیڈرکے قتل ہوجانے پر ہمدردی کاایک کثیر ووٹ بینک حاصل ہوگیاتھا،وہ بھی قوم کولوڈشیڈنگ اوراندھیرے سے نجات دلانے کے پرفریب نعروں سے اپنے دورِ اقتدارمیں کرائے کے بجلی گھروں کے نام پرملک کے دوسوارب روپے کسی سے پوچھے بغیرملک میں لوٹ مارکاایک ایٹم بم چلادیااوربعدازاں ملکی عدالتوں سے باعزت بری بھی ہوگئے کہ انہوں نے لوٹتے وقت اس احتیاط کاخاص خیال رکھاکہ کوئی ثبوت ان کے خلاف باقی نہ رہ جائے لیکن پاکستانی قوم آج تک بجلی کے بل عوام پربجلی بن کرگررہے ہیں۔ملکی خزانے سے قرض لیکریہ بجلی گھرلگانے والوں نے ایسانظام وضح کیاکہ وہ آج بھی پاکستانی قوم ان کے پاس گروی ہیں ،غریب عوام کادامن بجلی سے جلاکر خاکستر کررہے ہیں اوران کے اپنے بینک بیلنس میں اس بجلی سے ایک تازہ چمک اورروشنی میں بے تحاشہ اضافہ ضرورہوگیاہے۔یہ ہے پاکستان کاحال! جس کاکوئی حساب نہیں۔یہاں دوجمع دوچارنہیں، اس کاجواب کبھی دس اورکبھی صفرہوتاہے۔اس کابانی قائداعظم جیسا مخلص اورایماندارتاریخ ساز ہے اوراس کا قیام اقبال کی دانش کاکمال ہے۔
ہمارے ہاں دیہاتوں کی معمولی پنچائت مختاراں بی بی پرحملہ آورہونے،معصوم بچیوں کوونی کرنے اورہمارے سردارکے حکم پرزندہ تسلیم سولنگی کو کتوں کے آگے بھنبھوڑنے کیلئے چھوڑ دیئے جانے کے احکام جاری کرنے والے سردارسینیٹ میں کھڑے ہوکربڑے تفاخرسے اسے اپنی قبائلی روایات کاحصہ قراردیکراس کی حمائت میں بودے دلائل دینے میں ذرابھر ندامت محسوس نہیں کرتے اورہماری حکومتیں ان کا بال تک بیکا نہیں کر سکیں کیونکہ انہیں اقتدارمیں رہنے کیلئے ایسے لٹیروں کی حمائت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن دس ایڈوانی،بیس واجپائی ، سینکڑوں من موہن سنگھ اورہزاروں مودی مل کرڈاکٹرقدیرخان کے پاکستان پرحملہ آورہونے کاسوچ نہیں سکتے(شکرالحمد اللہ)حالانکہ قوم کے اس محسن کوتودشمنوں کے حوالے کردینے کاپروگرام بھی طے پاچکاتھاکیونکہ اس نے ملکی سرزمین سے اپنے بچوں اوربچیوں کوڈالروں کے عوض دشمنوں کے حوالے کرنے کے اس قبیح فعل کا اپنی کتاب میں خود ذکرکیااور(قوم کی ایک لائق بیٹی عافیہ صدیقی اس وقت امریکاکی جیل میں اپنی زندگی کے مشکل اورکٹھن ایام اس امید پرگزاررہی ہے کہ ہرسیاسی جماعت نے اقتدارمیں آنے سے قبل اس کی رہائی کاوعدہ کیا)لیکن محسنِ پاکستان اورقوم کوسراٹھاکر قوت بخشنے والے ڈاکٹرعبدالقدیرعین اس وقت اس کے اپنے ہی مقررکردہ وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے بچ گئے اورپاکستانی قوم منحوس ذلت سے بچ گئی جبکہ اس نے تواپنے ہی دورمیں زمانہ جاہلیت کوبھی مات دیتے ہوئے ایساجرم عظیم کرنے میں ذرابھرشرم محسوس نہیں کی کہ انتہائی شریف النفس افغان سفیرملاضعیف کوامریکاکے حوالے کردیاجبکہ سفارتی عہدے کی بناپراس کی حفاظت ہمارے ذمہ تھی اورامریکااسے برہنہ کرکے گھسیٹتے ہوئے ہماری ہی پاک سرزمین پر پہلے سے کھڑے اپنے جہاز میں بٹھا کراس غیورقوم کے منہ پرکالک مل کر رخصت ہوگئے کیونکہ قصر سفید کے فرعون کااٹارنی جنرل میڈیاکی موجودگی امریکی عدالت سے کہہ رہاتھا کہ پاکستانی تودس ہزارڈالرکے عوض اپنی ماں بھی بیچنے کو تیارہو جاتے ہیں،اس لئے کہ ہم عجیب قوم ہیں،پاکستان ایک عجیب ملک ہے۔
میرے عزیزپاکستانی بہن بھائیو!ہمیں آزادی کی نعمت ملے ہوئے 74سال ہوگئے ہیں لیکن پھربھی ہمارایہ حال ہے،سوچو!یہ حساب چلے گا؟نہیں چلے گا۔کبھی دوجمع دوسے صفراور
 کبھی دس نکالنے والا حساب ختم کرکے اس کتاب کو بندکرناپڑے گا۔اس معجزاتی ریاست کے قیام کیلئے ہم نے اپنے رب سے یہ وعدہ کیاتھاکہ ہم ملنے والے اس پاک ٹکڑے پر قرآن کانظام نافذکریں گے اورمیرے رب نے رمضان المبارک کی سب سے افضل رات"لیل القدر"کی رات ہمیں یہ خطہ عنائت فرمایالیکن ہم آج تک ’’اوفوبالعہد‘‘کوپورانہ کرکے اللہ سے بغاوت کے مرتکب ہورہے ہیں۔آ مل کرایک نیا باب تحریرکریں جس میں دوجمع دو کاجواب چار ہی نکلے،پھرہمارے بچے ایک اورباب رقم کریں گے جودرست ہو گااورپھران کے بچے حساب میں ماہرہوجائیں گے۔یہ وقت ہو گاجب ہماری کتاب دنیاپڑھے گی۔آیہ کتاب رقم کریں،اسے رقم کرنے کیلئے اپنے اللہ سے رہنمائی لیں اوراس سے کیاہواوعدہ پوراکریں یعنی قرآن کومن وعن نافذکرنے میں اپناکردارادا کریں ۔ اپنے (ووٹرز) ہی اورابلاغ کاروں کے تراشے ہوئے بت توڑدیں۔آؤ تقویٰ،نیکی، اخلاص، اہلیت اوردیانت ڈھونڈیں اورڈھونڈ کراسے عرش پربٹھائیں اور ظلم وحشت ناانصافی اوربدی کے اس نظام کوفرش پردے ماریں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ سسکتی انسانیت آپ کے اس فیصلے کی منتظرہے۔
جاگ جاؤپاکستانیو!اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ اللہ اکبر اللہ اکبر و اللہ الحمد!!!!

 

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔