12:44 pm
سینٹ انتخابات

سینٹ انتخابات

12:44 pm

٭سینٹ الیکشن، سندھ پنجاب 16 فروری، بلوچستان، پختونخوا19 فروری الیکشن کمیشن کا اعلان O برطانیہ کرونا کی شدید زد میں، باہر جانے والی تمام پروازیں O پاکستان کے ذمے 2.72 کھرب ڈالروں کے قرضوں کی واپسی ملتوی، سعودی عرب رعائت نہیں دے گاO پاکستان کرونا، سنیٹر کلثوم پروین کا انتقال، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد کرونا میں مبتلا! جمعیت علمائے اسلام، مولانا شیرانی کے بعد حافظ حسین بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف پھٹ پڑے!O سعودی عرب تمام مسائل پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔ سعودی سفیرO فیاض الحسن، دونوں وزارتیں واپس O ابھی استعفوں کا فیصلہ نہیں کیا بلاولO پی ڈی ایم محض ہوائی فائرنگ کر رہی ہے، سراج الحق O فضل الرحمان سمیت 20 سیاست دانوں کی جان کو خطرہ ہے، حکومت پاکستان O استعفے دینے والوںکو دوبارہ ٹکٹیں دی جائیں گی، حمزہ شہبازO پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی۔
٭خبروں کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 52 خالی نشستوں پر انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے مطابق 16 فروری کو سندھ اور پنجاب اور 19 فروری کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے انتخابات ہوں گے۔ اس سے ان انتخابات کے بارے میں شک و شبہ کی فضا ختم ہو گئی ہے۔ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ جس روز سینٹ کی نشستوں کی مقررہ مدت پوری ہوگی، اس سے 30 روز پہلے خالی نشستوں کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ اچانک کوئی نشست خالی ہوجائے تو اس کا الیکشن بعد میں ہو گا۔ موجودہ سینٹ کی 52 نشستیں 11 مارچ کو خالی ہو جائیں گی اور 12 مارچ کو نئے 52 کامیاب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
٭جمعیت العلمائے اسلام (جے یو آئی۔ ایف) فضل الرحمان گروپ میں مزید انتشار پیدا ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں جمعیت کے سرکردہ رہنما مولانا محمد خاں شیرانی کی کڑی تنقید کے بعد اب بلوچستان کے ہی حافظ حسین احمد بھی مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے ہیں۔ حافظ حسین احمد اس پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل نوازشریف کے خلاف سخت باتیں کیں۔ اس پر انہیں سیکرٹری اطلاعات کے عہدہ سے فارغ کر کے یہ عہدہ اسلم غوری کو دے دیا گیا۔ حافظ حسین کچھ عرصہ خاموش رہے۔ اب مولانا محمد خاں شیرانی نے پارٹی کی قیادت پر سخت وار کیا تو حافظ حسین احمد بھی برس پڑے ہیں کہ پارٹی کو بھائی بیٹوں کی وراثتی جائیداد بنا کے رکھ دیا ہے۔ یہ باتیں اخبارات میں تفصیل کے ساتھ آ چکی ہیں۔ اب جوابی کارروائی کے طور پر مولانا فضل الرحمان نے ان دونوں بزرگوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ یہ دونوں بزرگ عمر میں فضل الرحمان سے بڑے ہیں۔ فضل الرحمان کی عمر 67 سال، حافظ حسین احمد 69 سال اور محمد خاں شیرانی 83 سال کے ہو رہے ہیں۔ مولانا محمد خاں شیرانی تو فضل الرحمان کے والد مفتی محمود کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں مفتی محمود (پیدائش 1919ء) کا 1980ء میں انتقال ہوا تو مولانا فضل الرحمان کی عمر 27 برس اور مولانا محمد خاں شیرانی 43 برس تھی۔ وراثتی رواج کے تحت مولانا فضل الرحمان نے  پارٹی پر قبضہ کر کے اسے گھر کی پارٹی بنا دیا۔ اس پرپارٹی کے بہت سینئر رکن مولانا سمیع الحق نے الگ ہو کر اپنی پارٹی جے یو آئی (س) قائم کر لی۔ یہ پارٹی اکوڑہ خٹک کے بڑے مدرسہ کو چلا رہی ہے۔ اب مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نے بھی بغاوت کر دی ہے!!
٭اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی گرم جوش ہنگامہ خیزی مدھم پڑتی جا رہی ہے۔ سینٹ کے انتخابات کا شور شرابا ختم ہو گیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت کو ختم کرنے کے خلاف ہے۔ استعفوںکا رسمی اعلان ہوتا رہا مگر اب بلاول زرداری نے ٹال مٹول شروع کر دی ہے، بلکہ اپوزیشن اتحاد کو نظر انداز کر کے سینٹ کے انتخابات سے پہلے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلیوں کی چھ خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا اور امیدواروں کی نامزدگی بھی کر دی ہے! یہ عجیب پالیسی ہے کہ موجودہ نشستوں سے استعفے اور ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت!! لانگ مارچ کا محض رسمی اعلان ہو رہا ہے۔ خیبر اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے صرف چار، پنجاب اسمبلی میں سات ارکان ہیں بلوچستان اسمبلی میں ایک نشست بھی نہیں۔ سندھ کا عالم یہ ہے کہ اسمبلی کی کراچی کی ساری نشستیں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پگاڑا لیگ لے گئیں،لیاری اور لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھٹو خاندان کی آبائی نشستیں بھی ہار گئی۔ سندھ اسمبلی میں اس وقت کراچی کا کوئی وزیر نہیں۔ عام انتخابات کے بعد کیا پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آ سکے گی؟ سوال زرداری خاندان کے لئے پریشان کن ثابت ہو رہا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کے لئے ابھی ڈھائی سال باقی پڑے ہیں۔ انہیں کیوں ہاتھ سے جانے دیا جائے؟
٭پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ’’سعودی عرب خطے کے تمام مسائل (کشمیر سمیت؟) پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے!‘‘ بقول شاعر: ’’مجھ کو اپنا بنا  کے چھوڑ دیا۔ کیا اِسیری ہے کیا رہائی ہے؟‘‘کیا حمائت اور کیا دوستی! مقبوضہ کشمیر کی تقسیم اور خصوصی حیثیت ختم کرنے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قراردے دیا، بھارتی وزیراعظم کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز، اسرائیلی طیاروں کے لئے فضا کھول دی، پاکستان کے جرنیل راحیل شریف اور فوج کو فارغ کر دیا…اور…اور پاکستان کو تین سال کے لئے دیا جانے والا قرضہ ڈیڑھ سال میں واپس مانگ لیا…!! اور پاکستان کی مجبوری کہ بات زیادہ بڑھ جانے پر سعودی عرب وہاں کام کرنے والے 26 لاکھ پاکستانیوں کو نکال دے گا! یہ محض ڈرا وا ہے۔ 26 لاکھ افراد وہاں بے کار تو نہیں بیٹھے ہوئے! اہم کام کر رہے ہیں۔ 26 لاکھ افراد کے اخراج سے سعودی عرب کے سارے ہسپتال، سارے کارخانے، سارا کاروبار، حتیٰ کہ دفاعی نظام بھی خالی اور ٹھپ ہو جائے گا۔ سعودی سفیر صاحب! غالباً پاکستان کی ’’حمائت‘‘ کے لئے حال ہی میں بھارت کے آرمی چیف کو بلا کر پاکستان کے ہی قائم کردہ تمام دفاعی اداروں میں سلامیاں دی گئی ہیں! اسی سعودی عرب نے علامہ اقبالؒ کی کتابوں پر اس لئے پابندی لگا دی کہ علامہ مرحوم نے اپنے کلام میں بادشاہی نظام کی سخت مذمت کی ہے۔ دنیا بھر میں سعودی عرب واحد ملک ہے جس کے نام کے ساتھ ایک خاندان کا نام لگا ہوا ہے! یہ بھی شائد پاکستان سے محبت کا اظہار ہے کہ سعودی عرب اور عرب امارات کے سارے ہوائی اڈے بھارتی ہندوئوں کے کنٹرول میں ہیں! (میرا تین بار واسطہ پڑ چکا ہے)
٭اب کچھ دوسری باتیں: پنجاب کے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار غریب الدیار‘‘ فیاض الحسن نے عجیب قسمت پائی ہے۔ دوبار اطلاعات، ایک بار پٹواریوں کی کالونیز وزارت چھوٹی۔ تیسری چوتھی بار پھر کالونیوں کی وزارت کے ساتھ جیلوں کی وزارت تھما دی گئی۔ اور اب گردش دوراں! اچانک ان دونوں وزارتوں سے بھی فارغ! کہیں ٹِک کر بیٹھنا ہی نصیب نہیں ہو رہا۔ جب کہ دوسرے وزراء بھیگی بلیوں کی طرح چپ چاپ وزارتیں نبھائے جا رہے ہیں۔ یہی حال وفاقی کابینہ میں فواد چودھری کے ساتھ ہوا۔ اور مزید ہونے دیا جا رہا ہے۔ فواد چودھری وفادار وزیر کی بجائے سُپر وزیراعظم بنے ہوئے تھے، اب بھی ہیں۔ ہر وزارت کی ہر بات میں ٹانگ اڑانے کا شوق ہے، اپنے باس عمران خاں کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔ فیاض الحسن صوبائی سپر وزیراعلیٰ کے ساتھ سپر وزیرخارجہ و داخلہ کے فرائض بھی سنبھالتے رہے۔ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں نیا کام کیا دیا جا رہا ہے؟ تھڑا سیاست دان علم دین کے مطابق ان دونوں کو فردوس عاشق اعوان کی ’دعائیں‘ لگ گئی ہیں۔ جب کہ فردوس عاشق جوڈوکراٹے، فٹ بال، کرکٹ اور ٹائلیں توڑنے کے فن میں اپنے کمالات کا مظاہرہ بھی کر رہی ہیں۔ اب اپنے مقابلے میں وزن، قد میں بہت کم اور جوڈوکراٹے سے لاعلم مریم نواز، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کو ایک ہی مکے میں ’’دم بخوت‘‘ کرنے کا چیلنج دے دیا ہے۔ فردوس عاشق بتا چکی ہے کہ زمانہ طالب علمی میں اپنے ’مار دھاڑ‘ کے فن سے کتنے نوجوانوں کو راہ راست پر ڈال چکی ہیں۔ ستم یہ کہ ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں انہیں ملک کی ’خوبصورت ترین وزیر‘ کا درجہ بھی دے دیا ہے!! قارئین سے معذرت، خواتین کا ذکر کچھ زیادہ ہو گیا!
٭وزارت خارجہ کے دفتر میں وزیرخارجہ کی کرسی پر قبضہ کرنے والی ایک ماڈل گرل نے شیخ رشید سے شادی کو ناممکن قرار دے کر کہا ہے کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ (کب بنے؟) میں ایک بہن کے طور پر انہیں مشورہ دیتی ہوں کہ وہ شادی کر لیں۔ بات واضح ہے۔ شیخ رشید کی عمر اس وقت 70 سال ہے (یوم پیدائش 6 نومبر1950) ہے۔ اس ماڈل گرل نے (میں نام لینا پسند نہیں کرتا) کچھ فضول قسم کے کچھ ناقابل بیان ’انکشافات‘ بھی کئے ہیں۔ میں ان بے ہودہ باتوں سے گریز کرتا ہوں۔ معذرت!
 

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی