02:08 pm
بنی اسرائیل ماضی کے جھروکوں سے

بنی اسرائیل ماضی کے جھروکوں سے

02:08 pm

 ایک دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب، مبشر لقمان، کامران خان ان سے قبل پی ٹی آئی کی ایک خاتون رکن اسمبلی کہ جس نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے
 (آخری حصہ)
 ایک دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب، مبشر لقمان، کامران خان ان سے قبل پی ٹی آئی کی ایک خاتون رکن اسمبلی کہ جس نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے بیت المقدس کو یہودیوں کی ملکیت قرار دیا تھا … او ر اب اسی ، بیاسی سالہ بزرگ بابا محمد خان شیرانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے جس طرح سے مفت مشورے دے رہے ہیں اسے دیکھ او ر سن کر اللہ کے قرآن اور محمد کریمﷺ کی روشن تعلیمات پر یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے … قرآن مجید نے جو سب سے زیادہ بنی اسرائیل کی مثالیں دے کر یہ سمجھانے کی کوشش فرمائی ہے کہ کس طرح سے معز ز انسان یکایک ذلیل و رسوا ہو جاتے ہیں … وہ آج کے دور میں بھی ان حضرات کی حالات زار سے چشم کشا ہیں۔
اگر تفردات ’’شیرانی‘‘ کو جمع کیا جائے تو الیکٹرانک میڈیا کا تراشا ہوا جاوید غامدی جیسا بت بھی ان کے سامنے پانی بھرتا ہوا نظر آئے، مگر آج صرف اسرائیل پر ہی فوکس رکھتے ہیں … اس کے ایجنٹوں کی خبر اگلے کالموں میں  لیں گئے، ان شاء اللہ، حضرت الشیخ پیرو مرشد لکھتے ہیں کہ قوم یہود پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک … ایک قول کے مطابق ستر ہزار اور ایک دوسرے قول کے مطابق چار ہزارانبیاء پیدا فرمائے، یعنی توریت جیسی عظیم کتاب اور پھر اس کتاب کی تبلیغ کے لئے ہزاروں انبیاء کرا م کا تسلسل … اور پھر اسی قوم یعنی یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کے غضب کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہزاروں افراد کی شکلیں مسخ کر دیں … اور انہیں سور اور بندر بناکر ہلاک کر دیا، یعنی ایسا خوفناک عذاب جسے سوچ کر ہی انسان کی روح کانپ جائے، اس قوم کے عروج کا اندازہ  اس بات سے لگائیے کہ اس قوم کے انبیاء اور بادشاہوں کے لئے لوہا نرم کر دیا گیا … ہوائوں اور جنات  کو مسخر کر دیا گیا … اور انہیں ایسی بادشاہت دی گئی جو قیامت تک کسی کو نہیں ملے گی… لیکن اس قوم کی پستی بھی کیا پستی ہے؟ کہ اب قیامت تک کے لئے ان پر ذلت اور مسکنت کو مسلط کر دیا گیا ہے ، یہ سب کچھ کیوں ہوا؟ وجہ صاف ہے کہ یہود کی یہودیت جب تک احکام الٰہی کے تابع رہی … اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی محبت اور نصرت کے وہ مستحق رہے، لیکن جب یہودیت نے اپنا رخ بدلا، اور وہ شیطانیت اور طاغوتیت کا دوسرا نام بن گئی … تو پھر وہی یہودی جو ’’احباء اللہ‘‘ تھے … ’’مغضوب علیھم‘‘ بن گئے، خلاصہ یہ کہ پہلے یہودیت ان عقائد اور اعمال کا نام تھا جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے اور ان کی فلاح اور کامیابی کے لئے نازل فرمائے تھے، لیکن رفتہ رفتہ یہودیوں نے  ان عقائد اور اعمال کو بھلا دیا اور عقیدے اور عمل کی ان برائیوں میں مبتلا ہوگئے … جن کی وجہ سے ان کی ترقی تنزل میں کامیابی، ناکامی میں بدل گئی، اور یہودیت وہ شجر خبیثہ بن کر ابھری جس کی ہر شاخ او  ر جس کا ہر پتہ اللہ تعالیٰ کے غیض  غضب اور اس کی لعنت کا سبب بن گیا … یعنی یہودیت ان عقائد و نظریات کا مجموعہ بن گئی … جو شیطان نے ایجاد کئے تھے، بس یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں جگہ جگہ مسلمانوں کو یہودیوں والی امراض، یہودیوں والے افعال و اعمال سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
صرف یہی نہیں، بلکہ یہود  و نصاریٰ کے ساتھ دوستی اور گہرے تعلقات رکھنے سے بھی منع فرمایا ہے … اور ساتھ ساتھ یہ تنبیہہ بھی فرما دی کہ یہود و نصاریٰ کی ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ      وہ شیطان کی بنائی ہوئی یہودیت اور نصرانیت کے امراض تم میں پھیلا  دیں اورتمہیں بھی غضب الٰہی میں اپنا شریک بنالیں، قرآن پاک کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر109  میں ارشاد بادی تعالیٰ ہے۔
(ترجمہ)’’بہت سے اہل کتاب اپنے دل کی جلن سے یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لاچکنے کے بعد تم کو پھر کافر بنا دیں حالانکہ ان پر حق ظاہر ہوچکا ہے تو تم معاف کر دو اور درگزر کرو یہاں تک کہ اللہ  اپنا (دوسرا) حکم بھیجے، بے شک اللہ ہر بات پر قادر ہے‘‘۔
سورہ بقرہ کی آیت نمبر ایک سو بیس میں اللہ پاک فرماتے ہیں (ترجمہ) ’’اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ ہی عیسائی، یہاں تک کہ ان کے مذہب کی پیروی  اختیا کرلو… ان سے کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت (یعنی اسلام) ہی ہدایت ہے او  ر (اے پیغمبر) اگر آپ اپنے پاس علم وحی آجانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو اللہ سے بچانے والا  نہ کوئی دوست ہوگا نہ مددگار‘‘۔
پیرو مرشد کہتے ہیں کہ یہ آیت ان لوگوں کو بار بار اور اچھی طرح سمجھ کر پڑھنی چاہیے جو یہود و نصاریٰ کو راضی کرنے کی فکر میں گھل گھل  کر ہاتھی بنتے جارہے ہیں … او ر یہودیوں کا قرب پانے کی خواہش  ان کے دلوں کا ناسور بنی ہوئی ہے، مسلم ممالک کے حکمرانوں کو بھی یہ آیت کریمہ بغور پڑھنی چاہیے … کیونکہ اگر وہ اور ہم واقعی جینوئن مسلمان ہیں تو پھر یہود و نصاریٰ کبھی بھی ان کے اور ہمارے دوست نہیں ہوسکتے، قوم کو آئی ایم ایف نے مہنگائی کے شکنجے میں کس کر پیسنا شروع کر رکھا ہے، عوام روٹی کے لقمے اور صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں  اور ہمارے ہاں بحث چھیڑی جارہی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے اور ساتھ ہی کچھ مذہبی لال بجھکڑ یہ لایعنی سوال بھی کررہے ہیں کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے بندہ کافر ہو جاتاہے؟ ان ’’لال بجھکڑوں‘‘ سے کوئی پوچھے کہ قرآن و حدیث میں یہ کہاں لکھا ہے کہ ’’اسرائیل‘‘ کو تسلیم کرکے ہی قبروں میں اترنا ہے۔
دکھ کی بات  تو یہ ہے کہ جن کی اپنی ٹانگیں قبر میں ہیں … وہ بھی ’’اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں … توبہ، توبہ واقعی قرب قیامت کا زمانہ ہے ، وہ جو اکابر کی مخصوص دعا ہے کہ ’’اللہ ہمیں آخری سانسوں تک حق و صداقت کے ساتھ وابستہ رکھے … یہ دعا ہر کسی کو ہر وقت مانگنی چاہیے، میں کسی پر گمراہی کا فتویٰ  نہیں لگارہا ، نہ میری یہ عادت ہے … لیکن ’’یہود و نصاریٰ‘‘ سے تعلق او ر دوستی کے حوالے سے جو فلسفہ قرآن پاک  نے پیش فرمایا … میں اس سے سرتابی کی بھی جرات نہیں کرسکتا … بھاڑ میں گئے عالمی حالات اور عالمی  مجبوریاں یا مصلحتیں ، کیا فائدہ ایسے علم، دانشوری، اینکری ، تجزیہ کاری اور فلسفی ہونے کا کہ جس کو سن کر مسلمان ہی  تھو، تھو، کرنے پر مجبور ہوجائیں، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔ آمین

 

تازہ ترین خبریں

پڑھی لکھی آبادی کےکتنے فیصد گریجویٹس بیروزگارہیں۔۔ہوش اڑ ادینے والی رپورٹ آگئی

پڑھی لکھی آبادی کےکتنے فیصد گریجویٹس بیروزگارہیں۔۔ہوش اڑ ادینے والی رپورٹ آگئی

استنبول کا وہ مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا، لیکن کیوں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

استنبول کا وہ مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا، لیکن کیوں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات