02:09 pm
سرجیکل اسٹرائیک؟

سرجیکل اسٹرائیک؟

02:09 pm

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیاجارہاہے۔ یہ دعویٰ اس لئے بھی کیاجارہاہے کہ بھارت کے اندرنی مسائل بی
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیاجارہاہے۔ یہ دعویٰ اس لئے بھی کیاجارہاہے کہ بھارت کے اندرنی مسائل بی جے پی کی حکومت سے بے قابو ہو تے جارہے ہیں۔ خصوصیت کیساتھ مشرقی پنجاب‘ ہریانہ‘ یوپی اور مہاراشٹر کے کسانوں کی جانب سے جاری ہڑتال نے بھارتی معیشت کوغیر معمولی تباہی سے دوچار کردیاہے۔بھارت کی اندرونی پالیسیاں   اس کے عوام کے لئے سوہان روح بن چکی ہیں۔ بائیس کروڑ مسلمان جنونی اور فسطائی ذہن کے حامل نریندر مودی کی شیطانی سوچ کی وجہ سے خوف وہراس کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ یہی حال مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کاہے۔ بھارت میں ہرجگہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے خلاف آوازویں بلند ہورہی ہیں جو چند ماہ میں اس کی حکومت کے زوال کا سبب بنیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کے عوام میں پائی جانے والی معاشی وسماجی بے چینی سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف سرجیکل ‘ اسٹرائیک کرنے کا ’’ارادہ‘‘ کررہاہے۔جس میں اس کو ماضی کی طرح ناکامی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 تاہم بھارت کی اس جارحانہ روش کے پیچھے وہ کچھ طاقتیں شہ دے رہی ہیں مثلاً اسرائیل اور امریکہ تاکہ کسی حیلے بہانے سے بھارت پاکستان  پر حملہ کردے اور ان کی  وار انڈسٹری تیزی سے کام شروع کردے مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے بظاہر اس ہی ڈگر پر چلنے گا کہ ارادہ کرلیاہے۔یہ توسیع پسند ملک صرف صحیح وقت کا انتظار کررہاہے اس پس منظر میں پاکستان نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ہیں۔ چین اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقیں اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ چین کے ساتھ ہونے والا دفاعی معاہدہ بھی پاکستان کو مستحکم کرنے اور بھارتی جارحیت کو روکنے کے سلسلے میں ایک قدم ہے۔ طاقت کاجواب طاقت سے دیناچاہیے۔
مزید براں بھارت بلوچستان میں بھی افغانستان کے راستے دہشت گردوں کے ذریعے وہاں حالات خراب کررہاہے۔ دہشت گرد بی ایل بلوچستان کے دیگر علاقوں میں تخریبی کارروائیاں کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے  ۔حقیقت پر بھارت بی جے پی کی ’’ ہندوتا‘‘ پالیسیوں کی وجہ سے اندرسے تقسیم ہوگیاہے۔ یہ تقسیم بہت گہری ہے‘ کسانوں کے جاری احتجاج نے اس تقسیم کو مزید گہراکردیاہے جو آئندہ اس کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ انسان دشمن ممالک کا یہی انجام ہوتاہے۔
اس ضمن میں سب سے زیادہ افسوناک کردار ہمارے’’ دوست ‘‘ عرب ممالک کاہے مغربی ایشیا کے بیشتر عرب ممالک کو پاکستانیوں نے اپنی محنت اور حکمت  سے اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے اب ان ہی عرب ممالک کا پاکستان کے ساتھ رویہ بالکل سوتیلی ماں جیسا ہے‘ جوکہ ناقابل فہم ہے۔ بھارت اور اسرائیل اب عرب ممالک کے سب سے پسندیدہ ملک بن چکے ہیں ‘جبکہ ان ممالک کا عرب ممالک کو ترقی دینے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ماسوائے کہ ان ممالک کے عوام نے ان عرب ممالک میں روزگار حاصل کرکے عرب حکمرانوں کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف زہراگلا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب عرب ممالک پاکستان کیلئے وہ محبت والفت نہیں رکھتے جو پہلے رکھتے تھے۔ سعودی عرب اور عرب امارات کے حکمرانوں کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف منفی خیالات پیداکرنے میں پاکستان کے بعض سیاستدانوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتاہے۔ ان ہی کی وجہ سے مذکورہ عرب ممالک پاکستان سے بدظن ہوئے ہیں۔ یقینا عرب ممالک کا یہ رویہ پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے دکھ اور افسوس کاباعث بن رہاہے۔ پاکستان کی حکومت اس سلسلے میں عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے اندر پاکستان دشمن عناصر غلط پروپیگنڈا کرکے حالا ت کو مزید خراب کررہے ہیں۔ پاکستان کی حکومت کو ان حالا ت کے پیش نظر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ عوام کے اعتماد کے بغیر خارجی اور داخلی حالات کو بہترنہیں بنایاجاسکتاہے۔ تاہم اس ضمن میں یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ بھارت آئند دنوں میں پاکستان کے خلاف کچھ جارحانہ کارروائی کرنے کاارادہ کرچکاہے۔ بھارتی اخبارات اور اس کے الیکٹرونک میڈیا کو سن کرا ور پڑھ کر بھارت کی اس مکروہ سوچ کا انکشاف ہوتاہے ۔اقوام متحدہ کو جیسا کہ امریکی اخبارات سے پتہ چلتاہے  جنوبی ایشیا کے حالات پر گہری تشویش ہے۔ بلکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کرنے سے باز رہے۔ ورنہ اس خطے میں ایک بہت بڑی جنگ کا آغاز ہوسکتاہے۔ جس کی تمام تر ذمے داری بھارت پر عائد ہوگی ۔ جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی تھنک ٹینک کا بھی یہی خیال ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی اختیار کرنے کی بجائے جارحیت پر مبنی پالیسی اختیار کررہاہے جس کی وجہ سے قیام امن کی تمام تر کوششیں رائیگاں ثابت ہورہی ہیں۔ ان تھنک ٹینک کا یہ بھی خیال ہے کہ بھارت کو لداخ کے فرنٹ پر چین کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
پرچمِ نصرت ہم سے کھلا،رسمِ شجاعت ہم سے چلی
ہم ہیں جوہر تیغ حسینؓ،ہم ہیں زور دست علیؓ





 

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ