02:10 pm
سرحدوں پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت، جنرل باجوہ کا  انتباہ

سرحدوں پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت، جنرل باجوہ کا  انتباہ

02:10 pm

شہباز شریف منی لانڈرنگ: بیوی، بیٹی، داماد، ملازمین کی
٭آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پر ’’دشمن کو منہ توڑ جواب کا اعلانO سرحدوں کے دونوں طرف فوجوں کی تیز نقل و حرکتO شہباز شریف منی لانڈرنگ: بیوی، بیٹی، داماد، ملازمین کی جائیدادیں قرقO شیخ رشید سے عرب امارات سفیرکی ملاقات O کرونا کی تباہی، پاکستان مزید 84 جاں بحق، 1704 نئے مریض…امریکہ:2000 ہلاک، ایک لاکھ 5 ہزار نئے مریض، اب تک تین لاکھ 29 ہزار ہلاکتیںO بھارت، کسانوں کا دھرنا، 27 روز ہو گئے ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بندO تحریک انصاف، سینٹ کے امیدواروں کے نام فائنلO بختاور زرداری، 27 جنوری مہندی، 29 نکاح، رخصتی، 30 جنوری ولیمہO اسرائیل نیتن یاہو کی حکومت ختم، پونے دو سال میں چوتھے انتخاباتO ٹرمپ پھر عدالت میں O برطانیہ: پاکستانیوں کو چور، بھکاری کہنے والے ٹیلی ویژن کو 20 ہزار پونڈ (40 لاکھ روپے) جرمانہ۔
 ٭پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کنٹرول لائن کا اہم اور غیر معمولی دورہ کیا۔ بھارت کی طرف سے پاکستان پر کسی بھی وقت حملے کی دھمکیوں نے سرحدوں پر ہنگامی جنگی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ کنٹرول لائن کے علاوہ پاک بھارت سرحدوں کے دونوں طرف فوجوں کی تیز نقل و حرکت ہو رہی ہے۔ پاک فوج کے چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کنٹرول لائن پر دورے عام معمول کی بات ہے مگر گزشتہ روز کنٹرول لائن کے علاقہ میں بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کی زد میں آنے والے علاقوں کا خصوصی ہنگامی دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ جنرل باجوہ سرحد کے پاس فوجی چھائونیوں کے بھی مسلسل دورے کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بالکل اگلے مورچوں پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایات دیں۔ ایک خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ دشمن حملہ کرے تو اسے بُھون دو (روسٹ کر دو!)
٭بھارت اس وقت شدید مشکلات میں پھنسا ہوا ہے۔ پنجاب اور دوسرے صوبوں کے لاکھوں کسانوں نے 27 روز سے دہلی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اب بھارت کی تین بڑی شاہراہیں بند کر دی ہیں۔ بھارتی مودی حکومت نے تین ایسے زرعی قوانین نافذ کئے ہیں جن سے منڈیوں میں آڑھتیوں کا نظام ختم کر دیا اور کسانوں کو بڑی بڑی کارپوریشنوں کو اناج فروخت کا حکم جاری کیا ہے۔ کسانوں کے لئے ان قوانین پر عمل کرنا ناممکن ہے۔ آڑھتیوں کے پاس بڑے بڑے گودام ہوتے ہیں۔ کسان آڑھتی کو گندم فروخت کرتا ہے، اسے اسی وقت قیمت مل جاتی ہے۔ بعض حالات میں آڑھتی خود کسان کے گھرپہنچ کر گندم وغیرہ کا ذخیرہ اٹھا لاتا ہے۔ نئے نظام میں کسان کو چند بڑی کارپوریشنوں کے پاس جانا پڑے گا۔ ان کارپوریشنوں کے پاس بڑے گودام نہیں ہیں۔ کسان کے پاس بھی فصل کا ذخیرہ جمع کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ دوسرے یہ کہ کارپوریشنیں فوری ادائیگی نہیں کر سکتیں، شوگر انڈسٹری کی طرح کم از کم 15 دن بعدادائیگی کریں گی۔ یہ صورت حال کسانوں کو قبول نہیں۔ انہوں نے 27 روز سے دہلی کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اس میں دہلی شہر میں دودھ، دوائوں، آٹا وغیرہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ایک طرف چین نے لداخ میں بھارت کو گلے سے پکڑ رکھا ہے دوسری طرف آسام اور دوسری سات ریاستوں کی مودی حکومت کے خلاف بغاوت تیز ہو گئی ہے۔ ایسے حالات میں بھارت کو ایک راستہ دکھائی دے رہا ہے کہ کسی بہانے سے پاکستان کے ساتھ کھلی جنگ شروع کر دی جائے، اس طرح ہنگامی حالت پیدا کر کے کسانوں اور دوسرے باغیوں کے خلاف کھلی کارروائی کا جواز پیدا ہو جائے گا۔
٭ایک اور رُخ: دو روز قبل دہلی میں روس کے سفیر نے بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ اس میں بھارتی نمائندوں نے اعتراض کیا کہ چین بھارت کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، پاکستان چین کی مدد کر رہا ہے اور روس پاکستان کے ساتھ دوستی کو ترجیح دے کر سی پیک کو استعمال کر کے گرم پانیوں تک پہنچنے کے معاہدے کر رہا ہے جو بھارت کے مفادات کے خلاف ہے۔ خبروں کے مطابق اس پر روسی سفیر کا رویہ اچانک سخت ہو گیا۔ اس نے کہا کہ بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ روس کی آزادانہ پالیسیوں پر اعتراض کرے۔ بھارتی میڈیا اس بات پر شور مچا رہا ہے۔
٭لندن میں بھارتی ہندوئوں کے قائم کردہ ’’ری پبلک ٹیلی ویژن‘‘ کے ایک اینکر پرسن ارنب گوسوامی نے پاکستانیوں کو چور اور بھکاری قرار دیا۔ لندن کے ایک سرکاری ادارے نے اس ٹیلی ویژن کو 20 ہزار پونڈ (تقریباً 42 لاکھ روپے) جرمانہ کر دیا ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کو پاکستانی افراد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن کے اس رویہ سے پاکستانی باشندوں کے خلاف نفرت پھیلا کر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیلی ویژن کی اس شر انگیزی اور جرمانے کو بھارتی میڈیا میں بھی نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خود بھارتی وزارت خزانہ و خارجہ کے مطابق اس وقت بھارت میں 400 افراد کی کھربوں روپے کی چوری، لوٹ مار اور منی لانڈرنگ اور سوئٹزرلینڈ کے بنکوں میں 700 بھارتی افراد کے کھربوں کے 700 اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
٭ملک میں کرونا خطرناک ترین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82 تک جا پہنچی۔ ڈاکٹر لوگ شور مچا رہے ہیں، منت سماجت کر رہے ہیں کہ سماجی قسم کی تفریحات یا تقریبات اور اجتماعات بند کر دیئے جائیں۔ سندھ کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر بھی اس وبا کی زد میں آ گئے ہیں مگر سرکاری اور غیر سرکاری طور پرڈاکٹروںکی چیخ و پکار پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ وزیراعظم ماسک وغیرہ سے بے نیاز سرکاری اجتماعات سے خطاب کررہے ہیں۔ کالم کی تحریر کے وقت مریم نواز ایک جلوس کے ساتھ مردان کے ایک جلسہ سے خطاب کرنے جا رہی تھیں۔ خاتون کا اگلا پروگرام یہ ہے کہ 26 دسمبر کو سکھر میں ن لیگ کے جلسہ اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ سے خطاب کریں گی۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آٹھ ضمنی انتخابات اور پھر سینٹ کے انتخابات کے لئے جلسے جلوسوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہزاروں عوام کرونا سے مر گئے ہیں، روزانہ اضافہ ہو رہا ہے اور جلسے جلوسوں کی خَرمستیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ بے تکی جوشیلی تقریروں پر حاضرین کی تالیوں نے عوام کی گردنوں پر سوار سیاسی تماش بینوں کو بدمَست کر دیا ہے۔ استغفار!
٭لاہور کی احتساب عدالت نے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف اور بیٹوں حمزہ شریف، سلمان شریف کی جائیدادوں کی ضبطی کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی، داماد اور چھ ملازمین کی جائیدادیں بھی قرق کرنے کے احکام جاری کر دیئے۔ گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شریف عدالت میں پیش ہوئے تو شہباز شریف کی طبیعت خاصی خراب تھی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کینسر اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ہے مگر جیل میں ان کے علاج پرکوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ ایک خبر کے مطابق وہ آبدیدہ ہو گئے۔ اس پرعدالت نے فوری طور پر چار رکنی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ بنانے کا حکم دیا۔ اس پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے اعتراض کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صرف ن لیگ کے پسندیدہ ڈاکٹروں کا بورڈ بنایا جائے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیل میں بند قیدیوں کا صرف سرکاری ڈاکٹر ہی معائنہ کرتے ہیں، کسی ملزم کو اس کے حسب پسند ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی!
٭تحریک انصاف کے حلقوں میں سینٹ کے انتخابات کے امیدواروں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق بابر اعوان، حفیظ شیخ، ندیم بابر، شہزاد اکبر، شہزاد ارباب، زلفی بخاری اور سیف اللہ نیازی کے نام فائنل ہو چکے ہیں۔ فی الحال ان ناموں میں فردوس عاشق اعوان کا نام شامل نہیں مگر ان کی کوششیں جاری ہیں۔ سینٹ کے انتخابات جلسوں وغیرہ سے نہیں صرف اسمبلیوں کے اندر ہوتے ہیں۔
٭خبر ملی تھی کہ فیاض الحسن سے کالونیز اور جیلوں کی وزارتیں واپس لی جا رہی ہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ کالونیز کی وزارت نئے وزیر خیال کاسترو کو دے دی گئی ہے اور فیاض الحسن چوہان کی جیل کی وزارت بچ گئی ہے۔ اس خوشی میں انہوں نے اپوزیشن کے خلاف ایک اور زوردار بیان ٹھونک دیا ہے!
 ٭اسرائیل اندرونی طور پر کیسے خلفشار کا شکار ہے۔ دو سال سے کم عرصے میں چوتھے عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ہر بار کوئی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کر پاتی، مخلوط حکومتیں چند ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکیں۔ اب چوتھے انتخابات!

 

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری