12:44 pm
قائداعظم، حسن کردار کا نقش تابندہ

قائداعظم، حسن کردار کا نقش تابندہ

12:44 pm

کچھ حلقوں کی جانب سے یہ اکثرپروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک سیکولر شخص تھے اور ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہ تھا۔ سیکولرازم سے مراد دنیاوی امور سے مذہب اور مذہبی تصورات کا اخراج یا بے دخلی ہے۔ سیکولر ازم میں وحی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اس لئے اسے لادین کہنا بالکل درست ہوگا۔ ایک مسلمان کی زندگی وحی کے تابع حدود اللہ کے اندر ہوتی ہے جبکہ سیکولر ازم میں وحی کا کوئی تصور نہیں ہوتا اس لئے ایک مسلمان سیکولر ہو ہی نہیں سکتا۔ قائداعظم حسن کردار کا وہ نقش تابندہ تھے کہ جن کے خیالات اور نظریات ان کے خطابات اور بیانات سے بالکل واضح ہیں۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدراباد دکن کے طلباء سے  خطاب کرتے ہوئے 1941ء میں کیا کہا ’’اسلامی حکومت میں اطاعت اور جفا کشی کا مرجع خدا کی ذات ہے جس کی تعمیل کا عمل ذریعہ قرآن مجید کے احکام واصول ہیں۔قرآن کے احکام ہی سیاست ومعاشرت میں ہماری آزادی اور پابندی کی حدود متعین کرتے ہیں‘‘ ایک اور موقع پر انہوں نے کہا ’’قرآن مسلمانوں کا ضابطہ اخلاق ہے جوتمام قوانین کو اپنائے ہوئے ہے۔مذہبی رسوم ہوں یا معاشرتی معاملات تمام امور اس ضابطہ حیات میں موجود ہیں۔اسی لئے نبی اکرم ؐنے فرمایا تھا کہ ہر مسلمان کو قرآن کا نسخہ اپنے پاس رکھنا چاہیے اور اس طرح اپنا مذہبی پیشوا آپ بن جائے‘‘۔ مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس (1943)کراچی میں خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے شرکاء سے سوالات کئے کہ ’’ وہ کون سا رشتہ ہے جس میں منسلک ہونے سے تمام مسلمان جسدِ واحد کی طرح ہیں۔وہ کون سی چٹان ہے جس پر ان کی ملت کی عمارت استوار ہے۔ وہ کون سا لنگر ہے جس سے امت کی کشتی محفوظ کر دی گئی ہے‘‘پھر ان سوالوں کا خود ہی جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ’’وہ بندھن،وہ رشتہ،وہ چٹان،وہ لنگر خدا کی عظیم کتاب قرآن حکیم ہے۔ مجھے یقینِ محکم ہے کہ جوں جوں ہم آگے بڑھتے جائیں گے ہم میں زیادہ سے زیادہ وحدت پیدا ہوتی جائے گی۔ایک خدا،ایک رسول،ایک کتاب‘‘۔علی گڑھ میں 1944ء  میں تقریر کرتے ہوئے کہا’’پاکستان کی ابتدا تو اْسی دِن سے ہوگئی تھی جب ہندوستان میں پہلا غیر مسلم مسلمان ہوا تھا‘‘قیامِ پاکستان کے بعداپنے ایک خطاب میں کہا’’میرا ایمان ہے ہماری نجات اس اسوہ حسنہ پر چلنے میں ہے جو قانون عطا کرنے والے پیغمبر نے ہمیں دیا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی جمہوریت کی بنیادیں سچے اسلامی اصولوں پر رکھیں‘‘۔ کیا یہ ایک سیکولر شخص کے نظریات ہیں؟
قائد اعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری کے ایچ خورشید لکھتے ہیں کہ 1944 میں جب قائد اعظم کشمیر کے دورے پر گئے اور وہاں نیشنل کانفرنس کے استقبالیہ میں شیخ عبداللہ کے سپاسنامہ کے جواب میں فرمایا "آپ نے استقبال میری ذات کا نہیں بلکہ اس لئے کیا ہے کہ میں ہندوستان کے مسلمانوں کی نمائندہ جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کا صدر ہوں۔" بعد ازاں مسلم کانفرنس کے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خدا ایک،رسول ایک،کتاب ایک اور دین ایک ہے۔ان کے دورہ کشمیر کے دوران سناتن دھرم سبھا کے رہنماء پنڈت شیونرائن نے اپنی طرف سے قائد اعظم پر چوٹ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اگرچہ میں کشمیر میں اقلیتوں کا لیڈر ہوں مگر کشمیر کا جناح نہیں ہوں۔ قائد اعظم نے مسکراتے ہوئے برجستہ کہا ’’ پھر تو تم بد قسمت ہوئے نا، میں آپ کے مقدر کی بہتری کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔
17 ستمبر 1944ء  کو گاندھی کے نام اپنے ایک خط میں تحریر فرمایاکہ "قرآن مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے۔ اس میں مذہبی اور مجلسی،دیوانی اور فوجداری،عسکری اور تعزیری، معاشی اور معاشرتی سب شعبوں کے احکام موجود ہیں۔ یہ مذہبی رسوم سے لے کر جسم کی صحت تک،جماعت کے حقوق سے لے کر فرد کے حقوق تک،اخلاق سے لے کر انسدادِ جرائم تک،زندگی میں سزا و جزا سے لے کر آخرت کی جزا و سزا تک غرض کہ ہر قول و فعل اور ہر حرکت پر مکمل احکام کا مجموعہ ہے،لہذا جب میں کہتا ہوں کہ مسلمان ایک قوم ہیں تو حیات اور مابعد حیات کے ہر معیار اور پیمانے کے مطابق کہتا ہوں ۔10 ستمبر 1945 ء کو عید الفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمارا پروگرام قرآنِ کریم میں موجود ہے۔ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ قرآن غور سے پڑھیں۔ قرآنی پروگرام کے ہوتے ہوئے مسلم لیگ مسلمانوں کے سامنے کوئی دوسرا پروگرام پیش نہیں کر سکتی"۔
25 جنوری 1948 ء کو عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ " آج ہم یہاں دنیا کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عزت و تکریم کروڑوں عام انسان ہی نہیں کرتے بلکہ دنیا کی تمام عظیم شخصیات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سر جھکاتی ہیں۔وہ عظیم مصلح تھے،عظیم رہنما تھے،عظیم سیاستدان تھے اور عظیم حکمران تھے،ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرتے رہے تو کسی میدان میں کبھی بھی ناکامی نہ ہوگی"۔اپنی زندگی کی آخری سرکاری تقریب میں یکم جولائی 1948ء کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں دنیا کے سامنے ایک مثالی معاشی نظام پیش کرنا ہے جو انسانی مساوات اور معاشی انصاف کے سچے اسلامی تصورات پر قائم ہو۔صرف ایسا نظام ہی بنی نوع انسان کی خوشی اور خوشحالی کا امین و محافظ ہے"۔ 
یہ ہیں اس قائد کے نظریات جنہیں کچھ حلقے سیکولر بنانے پر بضد ہیں۔ اگر ان نظریات کا حامل شخص سیکولر ہوسکتا ہے تو پھر ان حلقوں کو بھی ان نظریات کو اپنالینا چاہیے۔محض مغربی لباس پہننے سے کوئی سیکولرنہیں ہوجاتا اور نہ ہی ظاہری وضع قطع سے کوئی مذہبی راہنما بن جاتا ہے۔۔جو حلقے تاریخ مسخ کرتے ہوئے قائد اعظم کو ایک سیکولر شخصیت ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیا وہ کوئی ایک ثبوت بھی پیش کرسکتے ہیں کہ جس میں قائد اعظم نے کہا ہو کہ پاکستان ایک سیکولر ریاست ہوگی؟

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان