12:45 pm
حیدر آباد کے قبرستان میں سیداقبال بھائی کی قبر

حیدر آباد کے قبرستان میں سیداقبال بھائی کی قبر

12:45 pm

سید اقبال بھائی بھی رخصت ہوئے، وہ شہید کشمیر سید سعد علی کے والد تھے کہ جس کی شہادت عین شباب کے عالم میں مقبوضہ کشمیر کے جہاد میں ہوئی تھی..... حیدر آباد تلک چاڑی میں ان کی برتنوں کی دکان تھی..... اردو سپیکنگ ہونے کے ناطے..... وہ بھی لندن والی سرکار الطاف حسین کے لگائے ہوئے مہاجر حقوق کے نعرے کے جھانسے میں آگئے..... اورپھر چل سو چل، لیکن فہم و فراست کے مالک تھے،الطاف حسین اور اس کے دیگر لیڈروں نے جب مہاجر حقوق کے نام پر بھولے بھالے نوجوانوں کے ہاتھوں میں اسلحہ تھمایا، کراچی اور حیدر آباد میں لسانیت کی گرد آلودھوائیں چلنے لگیں،تو سید اقبال کو اللہ پاک نے روشنی عطا فرما دی..... مسجدوں اور مدرسوں کی محبت آپ کے دل میں گھر کر گئی..... آپ نے بڑی جرات سے لندن میں مفرور ’’پاپی‘‘ پر چار حرف بھیجے اور جہاد، مجاہدین، مساجد اور مدارس کی خدمت میں مصروف ہوگئے، مرتے دم تک وہ اس بات پہ افسوس کا اظہار کرتے رہے..... کہ وہ بھی کبھی الطاف پاپی کے ساتھی رہے، سید سعد علی ان کے ہونہار فرزند تھے..... اور کاروبار میں ان کے دست و بازو بھی، لیکن اقبال بھائی اور ان کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کی سیرت کو اس حد تک سنوارا کہ وہ والدین کی تربیت، دعائوں اور محبتوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جا پہنچا..... اور پھر26اگست 2017ء کو بھارتی درندوں سے ایک معرکے کے دوران شہید ہوگیا، سید اقبال اور ان کی اہلیہ محترمہ کو جواں سالہ بیٹے کی شہادت کی خبر ملی تو میاں، بیوی دونوں نے  شکرانے کے نوافل ادا کرنے کے بعد..... صرف حیدر آباد ہی نہیں بلکہ بہاولپور اور مظفرآباد تک  مٹھائیاں تقسیم کیں۔
ہر سال 5 فروری کو وہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا خصوصی اہتمام کرتے تھے،کشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے حیدر آباد میں جلوس کی تیاریوں کا مرکز ان کا گھر ہی ہوتا تھا..... کئی سالوں تک یہ خاکسار5فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکلنے والی ریلی سے خطاب کرنے حیدر آباد جاتا رہا، ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ ہمارا قیام و طعام انہی کے گھر میں رہے..... تلک چاڑی کو شہر حیدر آباد کا دل قرار دے دیا جائے تو یقیناً درست ہوگا، حالات جس قسم کے بھی کیوں نہ ہوں، پریشانیاں اور سختیاں جتنی مرضی آجائیں، اقبال بھائی نہ طریقہ کار بدلنے پر آمادہ ہوئے، نہ ڈرے، نہ جھکے، نہ پریشان ہوئے..... اور نہ ہی انہوں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی خدمت اور جہاد کشمیر سے منہ موڑنا گوارا کیا۔
 چند ماہ پہلے میری ان سے حیدر آباد میں ملاقات ہوئی تو مجھے یادہے کہ وہ کافی بیمار تھے شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تو وہ پہلے سے ہی تھے..... لیکن اب ان پر فالج بھی حملہ آور ہوچکا تھا..... کئی دنوں سے وہ مسلسل بیڈ پر تھے..... پہلے سے کمزور بھی دکھائی دے رہے تھے..... جیسے ہی یہ خاکسار اپنے  دوستوں کے ہمراہ ان کے کمرے میں داخل ہوا تو ہمیں دیکھ کر وہ یکدم اٹھ کر بیٹھ گئے..... اور کہنے لگے، ہاشمی صاحب! میں بالکل ٹھیک ہوں، میں بستر پر مرنے کی بجائے کشمیر کے پہاڑوں پر بھارتی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہونا چاہتا ہوں..... فالج کے اثرات ان کے جسم سے ہویدا تھے..... لیکن ان کے جہادی جذبات ہمالیہ سے بھی بلند اور گال شوق شہادت تڑپ سے تمتما رہے تھے، اس حوالے سے ان کا فلسفہ یہ تھا کہ کشمیر کے قائدین تو بہت سے ہیں لیکن ان میں فنا فی الجہاد صرف مولانا ہی ہیں کہ جو عرصہ دراز سے نجانے کہاں ہیں؟ لیکن پھر بھی ان کی تحریر و تقریر اور جہادی ضربوں کے خوف سے دہلی لرزتا رہتا ہے۔
میں نے ان سے کہا کہ اب تو وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر کشمیر جہاد میں عملی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہاں جا کر لڑنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے غیرت ایمانی سے سرشار لہجے میں جواب دیا تھا کہ جہاد اللہ کا حکم رسول اللہﷺ کی سنت اور صحابہ کرامؓ کا طریقہ کار ہے. یہ سید اقبال ہی تھے کہ جو الطاف کی ایم کیو ایم چھوڑ کر بھی بڑے دھڑلے سے تلک چاڑی میں ہی نہ صرف یہ کہ کاروبار کرتے رہے بلکہ انہوں نے اپنی دینی سرگرمیاں بھی اپنی بھرپور موت کے ساتھ جاری رکھیں۔
سوچ رہا ہوں کہ ان کے بیٹے فہد علی سے تعزیت کرنے کے لئے حیدر آباد جائوں..... لیکن پھر یہ سوچ کر قدم رک جاتے ہیں کہ وہاں سید اقبال بھائی تو  ہیں نہیں، وہ تو مٹی کی چادر اوڑھ کر قبرستان سوچکے ہیں، انہیں کشمیر میں شہادت کا شوق تھا، میرا پروردگار ان کے اس شوق پر بھی انہیں اجر عظیم سے نوازے گا، اقبال بھائی ایک اچھے میزبان اور مہمان نواز تھے..... اب اپنے رب کی میزبانی اور مہمان نوازی کے مزے چکھ رہے ہوں گئے ان شاء اللہ
 خدا رحمت کندایں عاشقان پاک طنت ’’را‘‘

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید