12:46 pm
25 دسمبر: قائداعظم!تیرا احسان ہے احسان!

25 دسمبر: قائداعظم!تیرا احسان ہے احسان!

12:46 pm

٭25 دسمبر، قائداعظم، نوازشریف، جسٹن ٹروڈو، غلام احمد بلور، اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش (مزید نام آگے)Oمردان، اپوزیشن کا جلسہ، حکمرانوں کو کھلی گالیاںO سینٹ، خفیہ یا کھلی رائے شماری؟ سپریم کورٹ میں ریفرنسO کرونا! مزید شدت، پاکستان ایک دن84 ہلاک، بھارت، کسانوں کا دہلی کا محاصرہ 28 دن، ڈیڑھ لاکھ ٹرک ڈرائیور بھی شریکO 27... دسمبر، گڑھی خدا بخش، بے نظیر بھٹو کی برسی، مریم نواز کی شرکت، فضل الرحمن کا انکارO آصف زرداری،پیپلزپارٹی کو استعفوں سے روک دیاO مریم نواز: مزید چھ جلسوں کا اعلانO مولانا شیرانی کو جمعیت علمائے اسلام سے نکالنے کی کارروائی O لاہور انڈے 300 روپے درجن، ادرک1000 روپے، مرغی کا گوشت 300 روپے کلو!O امارات سینئر وزیر ’نیہانی‘ شیخ رشیدکو مبارکباد! O مردان، اپوزیشن کا جلسہ، پیپلزپارٹی غائب۔
٭آج25 دسمبر ہے۔ حضرت عیسیٰ مسیحؑ اور بانی پاکستان قائداعظم کی پیدائش کا دن! مسیحی قوم آج کرسمس منا رہی ہے۔ تمام مسیحی حضرات کو کرسمس مبارک، اور جناب محترم قائداعظم کے لئے بھرپور خراج عقیدت! ویسے 25 دسمبر بہت سی دوسری مشہور شخصیات کا بھی یوم پیدائش ہے۔ بہت سے نام ہیں، چند نام اور پیدائش کا سال پڑھئے: میاں نوازشریف (1949)، جسٹن ٹروڈیو وزیراعظم کینیڈا (1971ء) مشہور سائنس دان آئزک نیوٹن (1642ء)، انگریزی کا مشہور شاعر ورڈزورتھ (1771ء) اٹل بہاری واجپائی (1924ء) غلام احمد بلور (1939ء)، احمد بن بیلا صدر الجزائر (1916ء)، انوارالسادات صدر مصر (1918ء) موسیقار نوشاد علی (1919ء) مدن موہن مالویہ صدر کانگریس (1861ء) معروف خاتون ادیبہ زیب النساء حمید اللہ (1922ء) بہت سے اور نام بھی ہیں۔ حیرت ہے، نوازشریف کی سالگرہ جوش و خروش سے سنائی جاتی ہے مگر غلام احمد بلور کی سالگرہ کا کوئی نام ہی نہیں لیتا۔ ویسے اس بار نوازشریف کی سالگرہ بھی مدھم دکھائی دے رہی ہے! مریم نواز اس روز سندھ جا رہی ہیں، سکھر میں جلسہ زیادہ ضروری ہے۔
٭سردی اور کرونا بڑھنے کے ساتھ اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز مردان میں جلسہ میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے حکومت،خاص طور پر عمران خان کو پہلے سے زیادہ سخت اور گالی نما الفاظ استعمال کئے!نااہل،نالائق،سلیکٹڈ کے الفاظ بھی پیچھے رہ گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کر دیا کہ عمران خان میرے احتساب کے شکنجے میں پھنس چکا ہے،مریم نواز نے بھرپور طنزیہ الفاظ میں کہا کہ عمران خان، تمہیں کسی بات کا پتہ نہیں تھا تو حکومت کی شیروانی کیوں پہنی؟ اس خاتون کو کیا بتایا جائے کہ اس کے والد نوازشریف کو جنرل ضیاء الحق نے اچانک صوبائی وزیر خزانہ بنا دیا تھا تو موصوف کو خزانے کی الف ب کا بھی کچھ پتہ نہیں تھا۔ 19 سال کا بلاول بھٹو ایک روز سو کر اٹھا تو پیپلزپارٹی کا چیئرمین بن چکا تھا کوئی تجربہ تعلیم نہ تربیت مگروزیراعظم بننے کے خواب! کوئی بھی سیاست دان، حکمران، وزیر ان عہدوں پر پہنچنے کے بعد حکومتی امور کے بارے میں ابتدائی باتیں سیکھتے ہیں۔ یہاں تو باوا آدم ہی الٹا ہے۔ برطانیہ میں ہر اپوزیشن کی اپنی ’شیڈو کابینہ‘ ہوتی ہے۔ اس میں شامل ہر محکمے کا ایک ’شیڈو‘ وزیر متعلقہ محکمے کے امور اور حکومتی کارکردگی پر کڑی نگاہ رکھتا اور آئندہ کے لئے وافر تجربہ حاصل کرتا ہے۔ یہاں سلطان ابن سلطان قسم کے سیاست دان پیدا ہوتے ہی منہ میں وزارت، صدارت کا چمچہ لئے ہوئے ہیں۔ عمران خان کے پاس 22 برسوں کی سیاست کا بہت وقت تھا۔ 126 دنوں کے دھرنے کے دوران ہی ’’شیڈو کابینہ‘ بنانے کا فارغ وقت تھا مگر کنٹینر پر کھڑے ہو کر ’’میاں جی، جان دیو، ’ہن ساڈی واری (باری) آن دیو!‘‘ کے کھوکھلے نعروں کے سوا کیا تجربہ اور تربیت حاصل کی اور کارکردگی؟ ادرک 1000 روپے کلو، انڈے 300 روپے درجن اب کہا جا رہا ہے کہ حکومت کے امور کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔یہ اندازہ تو خود مریم نواز کے پاس بھی نہیں۔ صرف ’پدرم سلطان بود‘ کا مَیرٹ لئے پھر رہی ہے۔
٭مریم نواز نے 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کے مزار پر برسی کی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا،مولانا فضل الرحمان نے معذرت کر دی کہ اس روز ان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہے، ان کی پارٹی جے یو آئی کے ترجمان نے یہاں تک کہہ دیا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی تو صرف پیپلزپارٹی کا ’شو‘ ہے! استغفار! برسی کو شو بنا دیا۔ قارئین جانتے ہیں ’شو‘ کیا ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان جس مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اس پر مزارو ں پر جانا ممنوع ہے۔ مولانا اور ان کے رفقا اکثر کراچی جاتے ہیں۔ کبھی قائداعظم کے مزار پر نہیں گئے۔ یہ ان کی ذاتیات کا معاملہ ہے ویسے کیا دانش ہے کہ 27 دسمبر کو اپنی پارٹی کا اجلاس رکھ لیا مگر پھر اس بار مردان کے جلسے میں بلاول،بلکہ پیپلزپارٹی کا کوئی نمائندہ بھی نہیں آیا۔ جلسہ میں شرکت کی دعوت پر بتایا گیا کہ فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے، وہ بھی نہیں آئے!! اتحاد!!!
٭کرونا زیادہ دہشت ناک ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاکستان میں مزید 84 ہلاکتیں، 2250 نئے مریض، 2419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد صفر ہو گئی تھی مگر حکومت اور اپوزیشن کے بدبخت جلسے جلوسوں کے باعث گزشتہ چند روز میں تعداد 80 سے اوپر جا رہی ہے۔ ویسے دنیا بھر میں کرونا نے قیامت مچا رکھی ہے۔ امریکہ: گزشتہ روز ہلاکتیں 1840ء نئے مریض ایک لاکھ 20 (روزانہ یہی تعداد جاری ہے) اب تک ہلاکتیں تین لاکھ 33 ہزار (پاکستان 9550)! بھارت ہلاکتیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ! برطانیہ 70 ہزار!! خدا تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے!
٭ایک بات پہلے بھی چھاپی ہے، مولانا فضل الرحمان نے پچھلے برس کی طرح اس برس بھی اعلان کیا تھا کہ عمران خان  کی حکومت دسمبر میں جا رہی ہے۔ پچھلے برس کی مانند اس سال بھی دسمبر گزر گیا، حکومت کو کچھ نہیں ہوا بلکہ پہلے سے زیادہ ’اکڑ‘ گئی ہے۔ بلاول نے 31 جنوری کی تاریخ دی۔ مولانا حسب معمول پھر تاریخ بڑھائی اور اعلان کیا کہ حکم فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔ مولانا کا یہ بھی اعلان تھا کہ اپوزیشن کے تمام استعفے31 دسمبر کو جمع ہو جائیں گے۔مریم اورنگزیب کے مطابق 400 استعفے جمع ہونے پر عمران خان کی حکومت گھر چلی جائے گی۔ یہ اعلانات اپنی جگہ مگر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے استعفوں سے صاف انکار کر دیا ہے بلکہ فضل الرحمان اور نوازشریف کو فون کر کے کہا ہے کہ ہوش کرو! سینٹ کا الیکشن آ رہا ہے۔ اپوزیشن متحد ہو کر کم از کم 16 نشستیں جیت سکتی ہے، استعفے دینے کے بعد سینٹ کا الیکشن بہت مشکل ہو جائے گا! اور قارئین! پیپلزپارٹی کے کسی کارکن، خود آصف زرداری اور بلاول نے بھی قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان نہیں کیا۔ مولانا اور نوازشریف پہلے ہی مایوسیوں کے شکار ہیں۔ مولانا کو خود اپنی پارٹی کے سینئر ارکان،مولانا شیرانی،حافظ حسین،گل نصیب اور دوسرے ارکان کی بغاوت نے پریشان کر رکھا ہے،اب آصف زرداری کا صاف انکار!!ویسے زرداری صاحب کی سیاسی منطق سمجھ میں آتی ہے کہ پیپلزپارٹی تو پہلے ہی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تقریباً غائب ہو چکی ہے (تین اسمبلیوں میں 11 نشستیں) کراچی ہاتھ سے نکل گیا۔ قومی اسمبلی سے پارٹی کے 55 ارکان نے استعفے دے دیئے تو یہ اسمبلی بھی گئی،الٹا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔ ایک بزرگ تجزیہ نگار نے لکھا ہے کہ سلیکشن‘ کرنے والوں سے غلطی ہو گئی، مولانا کو قومی اسمبلی کی ایک دم دو نشستوں پر ناکام بنانے کی بجائے صرف ایک نشست دے دیتے تو یہ ساری ہنگامہ آرائی نہ ہوتی۔ نہ کوئی جلسہ ہوتا نہ جلوس،کوئی استعفا نہ لانگ مارچ!! افسوس یہ بات سلیکٹرز کو سمجھ نہ آ سکی!!
٭سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کرونا کے پیش نظر تمام دینی مدارس بند کرنے کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنی اتحادی پارٹی کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا اور اعلان کیا کہ مدارس کھلے رہیں گے۔ اس پر وزیراعظم برہم ہوگئے کہ ذاتی نمبرداری کی خاطر لاکھوں معصوم بچوں کو خطرناک وبا کرونا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں مدارس بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نیا مسئلہ یہ پیش آ رہا ہے کہ برطانیہ کے سرکاری اعلان کے مطابق کرونا کی نئی لہر سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر قسم کے تعلیمی ادارے، گرجاگھر، عبادت گاہیں، بچوں کے پارک، سینما گھر بند تمام ملکوں میں برطانیہ سے آنے والی پروازیں روک دی گئی ہیں۔ فرانس نے برطانیہ کے ساتھ سرحدیں بند کر دی ہیں۔ مولانا کو امریکہ میں تین لاکھ 32 ہزار، بھارت میں ہلاکتیں نظر نہیں آ رہیں! لاکھوں بچوں کی زندگی کا کوئی نکتہ کوئی پریشانی نہیں۔ سندھ میں اپنی ہی اتحادی حکومت کی بھی مخالفت؟ کیا لکھا جائے۔ مولانا اللہ کے لئے ان لاکھوں معصوم بچوں کو بخش دیں!

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان