12:58 pm
 پاکستا ن کے خلاف بھارت کی صحافتی یلغار

 پاکستا ن کے خلاف بھارت کی صحافتی یلغار

12:58 pm

ایک ایسا ملک جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانا چاہتا ہو ، جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہو اور جس کی معیشت دنیا کی پانچوں بڑی معیشت ہو اگر وہ ملک منفی ، غیر قانونی ، علاقائی اور بین الاقوامی طور پر خطرناک راستے اختیار کرنے شروع کر دے توآپ کے ذہن میں کون سا ملک آئے گا ۔ یقیناََ یہ بھارت کے علاوہ کوئی دوسرا ملک نہیں ہو سکتا۔ بھارت نے ایسا کام کیا ہے جس سے پوری بین الا قوامی برادری شرمندہ ہے۔ حال ہی میں منکشف ہونے والی یورپین یونین ڈس انفارمیشن لیب کی رپورٹ جسے انڈین کرونیکلز کا نام دیا گیا ہے ایک نا قابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے جو بھارت کی قومی سلامتی کے ذمہ داروں اور وزارت خارجہ نے مل کر کی ہے۔ 2005ء سے جاری یہ پروپیگنڈہ مہم جس میں 500سے زیادہ جعلی میڈیا ہاؤسز اور تھنک ٹینکس کام کر رہے تھے ان کو قانونی تحفظ اور امداد ایشین نیوز انٹر نیشنل (ANI)بہم پہنچا رہی تھی۔ اس مہم کا مقصد چین اور پاکستان کو دنیا میں بد نام کرنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ ای یو ڈس انفارمیشن لیب نے کم از کم 13مرتبہ یورپین پارلیمنٹ کے ارکان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ایشین نیوز انٹر نیشنل نے پاکستان اور چین کے خلاف منفی اور نفرت انگیز مواد شائع کیا۔ یہ نیٹ ورک بھارتی سازشوں کو آگے بڑھانے کیلئے دنیا کے بڑے بڑے پالیسی سازوں کو متا ثر کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ ان کے اہداف میں اقوام متحدہ اور یورپین پارلیمنٹ کے چیدہ چیدہ افراد شامل ہوتے تھے۔ 
انڈین کرونیکلز دنیا میں پاکستان اور چین کو بد نام کرنے میں کامیاب بھی ہوتا رہا اور بہت دفعہ پاکستان اور چین کے بارے میں اقوام عالم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا چکا ہے۔  2019ء میں تحقیقاتی اداروں نے 265جعلی اور بھارت نواز سائیٹس کا انکشاف کیا جو 65ممالک میں اپنی منفی سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھیں اور جنکا تعلق بھارت کی ایک کمپنی سری واستوا گروپ (SG)سے ثابت ہوگیا۔ سری واستوا گروپ (SG)اور بہت سی این جی اوز جن کے اقوام متحدہ سے تعلقات بھی ثابت ہوتے ہیں مثلاًیو نائیٹڈ سکول انٹر نیشنل (USI)اور ایمسٹر ڈیم سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک یورپین فاؤنڈیشن فار ساؤتھ ایشین سڈیز (EFSAS) کے آپس کے تعلقات کے ثبوت مل چکے ہیں ۔ اگر تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو جنگ عظیم اول میں پروپیگنڈہ کی ہیجان انگیزی، اس کے پر اثر ہونے اور اس کی مخفی طاقت کو بھر پور طریقے سے استعمال کیا گیا۔فاشسٹ ممالک اور کیمو نسٹ ممالک دونوں نے پہلی جنگ عظیم کے بعد کی صورتحال میں منفی اور جعلی  پرو پیگنڈے کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ دونوں اطراف نے اپنی طاقت اور فتوحات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لئے پراپیگنڈے کا سہارا لیا ۔
 بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری کا جھکاؤ ہمیشہ بھارت کی طرف رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت معاشی طور پر ایک بڑی طاقت ہے اور دنیا کو ایک بین الاقوامی منڈی مہیا کرتا ہے۔طاقت کے اس کھیل میں بھارت کو چین کے مقابل کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکے لئے عالمی طاقتیں خصوصاََ امریکہ بھارت کی ناجائز باتیں بھی مانتا ہے اور دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھارت کو زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
بھارت کو اگر دنیا کی بڑی طاقتوں میں شمار کرانا ہے تو کیا بھارت میں ہونے والی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر دینا چاہیئے۔ کیا بھارت میں جاری انتہا پسندی ، عدم برداشت ، خواتین سے ناروا سلوک، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں جاری قتل وغارت گری کو یکسر فراموش کر دیا جائے۔ ففتھ جنریشن وار اور ہا ئبرڈ وار میں پاکستان بھارت کا سب سے بڑا نشانہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے لیکن بڑی طاقتوں کی بھارت میں دلچسپی کی وجہ سے پاکستان کی قربا نیاں ضائع جا رہی ہیں۔پاکستان کی قربا نیوں کو سراہنے کی بجائے عالمی طاقتیں بھارت کی طرف ہاتھ بڑھا رہی ہیں حالانکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرتا ہے۔ بھارت کی دہشت گردوں کی معاونت ، اس کے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنر اور پلوامہ جسے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ کل بھوشن یا دیوو بلوچستان اور سندھ میں دہشت گردی کرانے کا اعتراف کر چکا ہے۔ نر میندر مودی سمیت بہت سے سیا ستدان اور اجیت دوول جیسے افسران مشرقی پاکستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازش سمیت بلوچستان اور سندھ میں پاکستان کے خلاف کام کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ثبوتوں کا ایک ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرایا ہے جس میں بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں معاونت کے ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔اب یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائے۔ انڈین کرونیکلز صرف پاکستان اور چین کے خلاف ہی سازش نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے خلاف ایک سازش ہے جس سے مختلف ممالک کے آپس کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کے خلاف محض بیانات دینے سے دنیا کی ذمہ داری پوری نہیں ہوتی۔ ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہر ایک کا حق ہے کہ اسے قابل اعتماد اور مستند انفارمیشن ملے۔ یورپین یونین ڈس انفارمیشن لیب نے اس سلسلے میں قابل تحسین قدم اٹھا کر بھارت کو دنیا میں بے نقاب کیا ہے۔ پاکستان اور چین کو چاہیئے کہ مل کر بھارت کی اس سازش کا مقابلہ کریں تا کہ 15سال سے جاری اس پروپیگنڈہ مہم کا موثر جواب دیا جا سکے۔ دونوں ممالک کو چاہیئے کہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین سے تحقیقات کا مطالبہ کریں تا کہ پتہ چل سکے کہ اس سازش کی فنڈنگ کون کرتا رہا۔ کون کون سے تھنک ٹینک، میڈیا ہاؤسز ، جعلی ویب سائیٹس اس سازش کا حصہ رہیں ۔ پاکستان اور چین کو چاہیئے کہ بھارت کو ایف اے ئی ایف میں بھی لے کر جائے۔ اقوام متحدہ ، یو این ایچ سی آر ، یورپین یونین اور بڑی طاقتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھارت کی اس دہشت گردی کے خلاف ایکشن لیں۔ عالمی طاقتوں کو سوچنا چاہیئے کہ وہ کس دہشت گرد ملک کو علاقے کا تھانیدار بنانے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان