12:59 pm
پابندیوں کے پردے

پابندیوں کے پردے

12:59 pm

سعودی ولی عہدکاوائٹ ہائوس سے طویل رومانس ٹرمپ کی شکست کے ساتھ ہی رخصت ہوتا نظرآرہاہے اورجوبائیڈن سعودی عرب کیلئے ایک سخت گیرحساب کتاب شروع کرنے کاعزم لے کروائٹ ہائوس میں قدم رکھیں گے۔اس لئے کوئی عجب نہیں کہ سعودی ولی عہدممکنہ سخت گیرپالیسیوں سے بچنے کیلئے جوبائیڈن کوصدارت کامنصب سنبھالنے پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کاتحفہ دیں۔ چار عرب اورافریقی مسلمان ریاستیں یواے ای، بحرین، سوڈان اورمراکش اسرائیل کوتسلیم کرچکی ہیں اوریہ ایک حقیقت ہے کہ اسرائیل کوگلے لگانے کایہ عمل سعودی ولی عہدکی برکات کی وجہ سے پایہ تکمیل کوپہنچاہے۔
6دسمبر2020ء  کوامریکہ میں سعودی سفیر فیصل الترکی نے بحرین میں منامہ ورچوئل سمٹ میں اپنی تقریرمیں اسرائیل کوایک مغربی نوآبادیاتی طاقت قراردیتے ہوئے ایک ایسی بدترین ظالم حکومت قراردیاتھاجوآج تک بے گناہ فلسطینیوں کے قتل وغارت اوران کی املاک کوتباہ وبربادکرکے اس پرناجائزقبضہ جماکرنئی یہودی بستیاں تعمیرکررہی ہے اور اس وقت خطے میں غیراعلان شدہ جوہری ہتھیاروں کاایک انبارلگاچکاہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب کی توہین کیلئے خطے میں چھوٹے ممالک کوبھی استعمال کررہاہے۔غالباًان کااشارہ قطراور اس  کے اتحادیوں ترکی اورایران کی جانب تھا۔ سمٹ کے اگلے مقرراسرائیل کے وزیرخارجہ گبی اشکنازی نے بغیرکسی حیرانگی کے اس بات کا انکشاف کردیاکہ ایم بی ایس نے حال ہی میں اسرائیل کے وزیر اعظم  نیتن یاہوسے ملاقات کی تھی،جس کے بارے میں یہ سمجھاجاتاتھاکہ وہ اسرائیل کو قبول کرنے کی سمت ایک بہترین پیش رفت ہے۔
اگست کے بعدپوراعالمی میڈیاسعودی عرب، مشرق وسطیٰ اوراسرائیل کی سیاست کی سازشوں پربحث کررہاہے۔اسی خطوط پر ایک بہت ہی وسیع مقالہ12دسمبر2020ء کو اسرائیل کے ہارٹیزمیں شائع ہواجہاں یہ بحث کی گئی کہ اسرائیل کے معاملے پر سعودی بادشاہ سلمان اوران کے بیٹے کے مابین سنگین اختلافات پیداہوگئے ہیں کیونکہ شاہی خاندان کی اکثریت ولی عہدکے اس عمل کوامت مسلمہ میں سعودی شناخت کیلئے شدیدخطرہ اوربدنامی کاسبب سمجھتی ہے اوراس طرح فلسطین کامسئلہ حل ہوئے بغیرختم ہوجائے گااورعالم اسلام کی سعودی قیادت بھی چھن جائے گی۔مغرب میں بعض سعودی تجزیہ نگاروں نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے خلاف نرم بغاوت کاخدشہ کااظہارکیاہے کہ معاملہ بڑھنے پر سعودی ولی عہداپنے والدکوگھر میں نظربند بھی کرسکتاہے جس طرح ایک طویل عرصے سے اپنی والدہ کونظربندکیاہواہے۔
اب اس امکان کااظہاربھی کیاجارہاہے کہ جوبائیڈن کے عہدہ سنبھالتے ہی کانگرس اورسینیٹ امریکی عدالت سے جاری  سعودی ولی عہد کی گرفتاری کے سمن پرعملدرآمدکروانے پرزوردیں گے جس میں مبینہ طورپرکینیڈامیں ایک سعودی انٹیلی جنس چیف سعدالجبرکوقتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا الزام لگایاگیاہے اوراس کے ساتھ ہی انقرہ میں سعودی نژادجمال خاشفجی کے بے رحمانہ قتل کے سلسلے میں اس کی ترکی نژادامریکی منگیترنے بھی سعودی ولی عہد کے خلاف امریکی عدالت سے انصاف کیلئے مقدمہ دائرکررکھاہے جس کامطلب یہ ہے کہ ایم بی ایس پرامریکہ،مغرب اورغیرملکی سفر پر جہاں پابندی ہوگی وہاں بائیڈن نے یہ بھی اعلان کیاہے کہ امریکہ سعودی عرب کواسلحہ فروخت نہیں کرے گا۔ 
سعودی ولی عہدان تمام مشکلات سے آگاہ ہیں اوراس چنگل سے نکلنے کیلئے مصری صدرالسیسی کی مددسے فلسطین اتھارٹی اوراسرائیل کے مابین صرف دوریاستی فارمولے کی  تصدیق کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں کیونکہ کئی سال قبل یہ تجویزمرحوم سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ نے پیش کی تھی اورتوقع یہ کی جارہی ہے کہ اگلے چندمہینوں میں اس پرعملدرآمد شروع ہونے کاقوی امکان ہے جس کے بعدنہ صرف سعودی عرب بلکہ پاکستان بھی اسرائیل کوتسلیم کرکے صہیونی استعمارکے غلاموں کی لائن میں کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ عمران خان دوریاستی فارمولے پرعملدرآمدکے بعداسرائیل کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے چکے ہیںکیونکہ یہ دونوں ممالک سمجھتے ہیں کہ اگست سے لے کر اب تک اسرائیل کوتسلیم کرنے والے چار اسلامی ممالک کوجس ذلت کا سامناکرناپڑرہاہے،اس سے یہ بچ جائیں گے۔
دنیامیں واحدنیوکلیراسلامی ملک پاکستان پرایک منصوبے کے تحت پچھلے کئی ماہ سے شدیددبائوجاری ہے جس کاآغازیواے ای اورسعودی عرب نے 30نومبر2020ء کواوآئی سی کے اجلاس میں خودکونہ صرف مسئلہ کشمیرسے الگ کرلیابلکہ ہندوستان کے ساتھ اپنے مراسم کوبڑھاتے ہوئے کئی سوبلین کی تجارتی سرمایہ کاری کے معاہدے بھی کئے ہیں۔ اس سے قبل پہلی مرتبہ اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ کی بڑی پذیرائی کی گئی۔گزشتہ چارمہینوں سے یواے ای میں پاکستانیوں کی ملازمت کے ویزے منسوخ کرکے انڈین کوکھپایاجا رہا ہے جبکہ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی ’’آرامکو‘‘کانظام انڈین کی غالب اکثریت نے سنبھال لیاہے۔اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے سودپرمبنی اپنے 3ارب ڈالرکے قرضے کاپاکستان سے مطالبہ کردیاہے جس کی دوسری قسط ایک ارب ڈالر 14 دسمبر کوچین کی مددسے اداکی گئی ہے۔    
ادھرلداخ اورکشمیرپرپاکستان اورچین کے بھارت کے ساتھ تعلقات کشیدگی کی انتہاکوپہنچ چکے ہیں اوران تینوں ایٹمی ممالک کے مابین تنازع ساری دنیاتاریک کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ امریکہ اور بھارت ،پاکستانی کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث خطے میں یواے ای اورسعودی عرب سے الگ تھلگ کرنے کی کوششوں میں کامیاب نظرآرہے ہیں۔
 ہندوستان کے آرمی چیف کے دونوں ممالک کے دورے کے بعدتاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہندوستانی دستے کی تعیناتی عمل میں آرہی ہے۔ 10دسمبرکے ’’یوریشین ٹائمز‘‘میں پہلی مرتبہ اس پر تبادلہ خیال ہواہے کہ ایم بی ایس یقینامودی سے یمن کی جنگ میں فوجی مددکامطالبہ کرسکتاہے جو مودی کیلئے مشکل ترین چیلنج ہوگاکیونکہ خطے میں ایران کی مخالفت بھارت کیلئے معاشی مشکلات کاسبب بن سکتی ہیں جبکہ ایران پہلے ہی 400بلین ڈالرسے زائدکی چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں پردستخط کرچکاہے۔
 اسرائیل بائیڈن کودوبارہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھے گا؟اورکیامتحدہ عرب امارات اسرائیل کے زیراثرمتحدہ عرب امارات سے کام کرنے والی 3000کے قریب ایرانی کمپنیوں پربھی ’’پابندیوں  کے پردے‘‘کھینچ سکے گا؟یقیناامریکہ کیلئے بھی امتحان ہے کہ وہ اہ آئندہ خطے میں اپنے سیاسی کارڈ کس طرح کھیلتا ہے۔


 

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان