02:03 pm
اب مراکش بھی.....!

اب مراکش بھی.....!

02:03 pm

مراکش اب پانچواں عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیاہے۔ اس طرح آہستہ آہستہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اپنا رشتہ ناطہ
مراکش اب پانچواں عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیاہے۔ اس طرح آہستہ آہستہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اپنا رشتہ ناطہ جوڑ رہے ہیں۔20جنوری2021ء کو سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جناب ٹرمپ نے کہاہے کہ ’’ابھی اور عرب ممالک بھی اسرائیل کے وجود کوتسلیم کریں گے‘‘ ہوسکتاہے کہ ان کا یہ خیال درست ہو کیونکہ عرب بادشاہت (تمام کی تمام) امریکہ کی پشت پناہی ہی اپنا وجود رکھتی ہیں ۔ مراکش کے بار ے میں بعض عرب اخبارات نے محتاط انداز میں لکھاہے کہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے خفیہ تعلقات قائم تھے جن میں معلومات کا تبادلہ بھی شامل تھا۔ فلسطینیوں کی جانب سے مراکش کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور دیگر تعلقات قائم کرکے عرب ممالک فلسطینیوں کے کاز کوزبردست نقصان پہنچارہی ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ اسرائیل اب ان عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرکے اوسلو معاہدے کا پابند نہیں ہے اور نہ ہی اب وہ فلسطینیوں کے لئے اپنی ایک الگ ریاست بنانے کاارادہ رکھتاہے۔ حقیقت میں عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کئے ہیں وہیں اب اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ فلسطینی عوام اب بغیر کسی ’’عرب امداد‘‘ کے اپنی جنگ خود لڑیںگے۔ بلکہ یہ جنگ شروع ہوچکی ہے ۔ امریکہ بہادر بھی یہی چاہتاہے کہ بیشتر عرب ممالک فلسطینیوں سے اپنا رشتہ ناطہ توڑ کراسرائیل کاساتھ دیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں ’’ امن‘‘ کا قیام ممکن ہوسکے یہ کیسی مضحکہ خیز بات ہے  امریکہ بہادر کا یہ محض خام خیال ہے فلسطینی عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘ انہیں اپنی اس جدوجہد میں دنیا بھر کے امن پسند عوام کی حمایت حاصل ہے‘ خصوصیت کے ساتھ بائیں بازو جوکہ ایک طویل عرصہ سے ان کی مدد کررہے ہیں اوران کی جدوجہد میں شامل ہیں۔
 ہر چند کہ ابھی تک سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیاہے۔ لیکن اسرائیل کے ساتھ ان کے تعلقات پس پردہ قائم ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کیاتھا‘جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے معاملات بھی زیربحث آئے تھے۔ سعودی عرب کا سب سے بڑا مسئلہ سیکورٹی کا ہے۔ جس کو کسی حد تک پاکستان نے اپنی فوجوں کو بھیج کر پرکردیا تھا‘ لیکن اب سعودی عرب اپنے بعض معاملات کے سلسلے میں پاکستان سے ناراض ہوگیا ہے اور بھارت اور اسرائیل کی جانب اپنی سیکورٹی کے سلسلے میں دیکھ رہاہے۔ لیکن اسرائیل یا پھر بھارت کسی بھی صورت میں سعودی عرب کی سیکورٹی کے لحاظ سے پاکستان کانعبدل نہیں ہوسکتے ہیں۔ اسرائیل1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد ایک توسیع پسند ملک بن چکاہے۔ اس نے70 فیصد فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرلیاہے۔ اور ہرگزرتے دن کے ساتھ نئی بستیاں بسارہاہے۔ جس کو فلسطینی کبھی بھی قبول نہیں کریں گے ۔ جہاں تک اسرائیل وزیراعظم نتن یاہو کا تعلق ہے‘ وہ اسرائیل کا سب سے کرپٹ ترین وزیراعظم ہے‘ اس کے خلاف اسرائیل کی عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ اس کودوبارہ اپنی وزارت قائم رکھنے کے سلسلے میں اسرائیلی عوام کا ووٹ حاصل کرناہوں گے۔ ویسے بھی اسرائیل کا ایک عام آدمی اس کی پالیسیوں سے سخت نالا ں ہے۔ اور اس کی حکومت کاخاتمہ چاہتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر یہودی نہیں بلکہ Zionist ہے۔ وہ عرب اور مسلمانوں کے خلاف دل میں کینہ رکھتاہے۔ تاہم عرب اسرائیل تعلقات کے پس منظر میں عرب ممالک کی نفسیات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
 یہ ممالک تیل اور تجارت کے ذریعہ دیکھتے ہی دیکھتے امیر ترین ممالک بن چکے ہیں۔ لیکن ان میں اپنے ملک کو غیر ملکی حملہ آوروں سے بچانے کی نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی وہ بہادری یا جرات جوماضی میں عربوں میں بدرجہ اتم پائی جاتی تھی۔ چنانچہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرکے وہ ’’ محفوظ‘‘ ہوجائیں گے۔ کیونکہ اسرائیل امریکہ کے اشارے پر ہی بعض عرب ممالک میں مداخلت کرتاہے۔ جن عرب ممالک نے اسرائیل کوتسلیم کیاہے‘ وہ امریکہ کے کہنے  پر کیاہے۔ بلکہ ٹرمپ کے داماد نے اس ضمن میں نہایت ہی اہم رول ادا کیاہے۔ لیکن تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں یہ خیال کرنا کہ اسرائیل ایک عظیم طاقت بن چکاہے اور اس کے ساتھ دوستی کرکے یہ ممالک اپنی سالمیت برقرار رکھے سکتے ہیں محض ایک امید مدہوم ہے۔ اسرائیل بنیادی طور پر نازیوں کی طرح ایک نسل پرست ملک ہے‘ نسلی امتیاز پر یقین کامل رکھتاہے‘ ہرچند کہ اس کی آبادی بہت کم ہے۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا