02:04 pm
سیاست کا بارہواں کھلاڑی اورمیثاق برداشت

سیاست کا بارہواں کھلاڑی اورمیثاق برداشت

02:04 pm

جن کو سیاست  کا بارہواں کھلاڑی کہتے تھے.....اب وزیروں کی  فوج ظفر موج ہاتھ دھو کے انہیں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، کوئی کہتا ہے کہ ’’مولانا‘‘ فساد
جن کو سیاست  کا بارہواں کھلاڑی کہتے تھے.....اب وزیروں کی  فوج ظفر موج ہاتھ دھو کے انہیں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، کوئی کہتا ہے کہ ’’مولانا‘‘ فساد کی جڑ ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ’’مولانا‘‘ کی گھر میں ہی عزت نہیں ہے..... کوئی کہتا ہے کہ ’’مولانا‘‘ کا تعلق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس سے ہے، کوئی کہتا ہے کہ ’’مولانا‘‘ کے پاس نیب کو دینے کے لئے جواب نہیں ہے، کوئی پوچھتا ہے کہ مولانا کا ’’’جندال‘‘ سے کیاتعلق ہے؟ غرض جتنے وزیر، مشیر اتنے ہی منہ اور الزامات مکس باتیں..... کوئی ان وزیروں سے نہیں پوچھتا کہ سیاست کے بارہویں کھلاڑی نے ایسا کیاکر دیا کہ جو تمہاری نیندیں اڑی ہوئی ہیں؟ تمہارے لہجوں میں ہکلاہٹ کیوں ہے؟ اگر مولانا فضل الرحمن سیاست کے بارہویں کھلاڑی تھے..... تو پھر تم پریشان کیوں ہو؟ اگر تمہارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ مولانا فضل الرحمن، ایم آئی سکس  کے ایجنٹ ہیں یا ان کا تعلق انڈین سجن جندال سے ہے تو پھر ان کوپکڑتے کیوں نہیں؟
یہ بات بڑی افسوس ناک ہے کہ عمران خان سمیت ان کے وزراء بھی ابھی تک یہ سمجھنے کے لئے تیار نہیں کہ وہ حکومت ہیں، اپوزیشن یا مافیاء نہیں، حکمرانوں کا کام مخالفین کو گالیاں دینا، الزامات لگانا اور لگاتے ہی چلے جانا نہیں ہوا کرتا..... ملک میں سیاسی کشیدگی جس عروج پر پہنچا دی گئی ہے مجھے نہیں لگتا کہ اس کا انجام اچھا ہوگا..... وزیراعظم سے لے کر ان کے ترجمان ہوں یا وزیر، مشیر، اپوزیشن جماعتیں ہوں یا ان کے حامی دونوں طرف اب بات ’’سیاست‘‘ کے دائر کار سے نکل کر نفرت اور عداوت تک جا پہنچی ہے..... اس سے بڑھ کر حکومتی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہوں یا دیگر رہنما وہ حکومت سے مذاکرات کے لئے ہی نہ تیار ہیں اور نہ آمادہ، مولانا فضل الرحمن کے چھکے، چوکوں سے گھبرا کر لگتا ہے کہ حکومت نے بھی انہیں نشانے پر رکھ لیا ہے، بلکہ آپ تو بابا شیرانی ہو یا حافظ حسین احمد، فضل الرحمن پہ سنگ باری کرنے کے لئے وہ بھی وزیروں کی صفت میں شامل نظر آرہے ہیں..... سوال مگر یہ ہے کہ کیا ان سب ہتھکنڈوں سے مولانا فضل الرحمن کو جھکایا جاسکے گا؟ کیا بغیر ثبوت الزامات لگانے اور جلسوں میں مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے سے ملک میں جاری سیاسی بحران کوختم کیا جاسکتا ہے؟
وزیراعظم ہوں یا ان کے وزیروں کی فوج ظفر موج..... عوام کو یہ بتانے کے لئے تیار نہیں کہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کب ہوگا؟ بجلی اور گیس کا بحران کب ختم ہوگا؟ قانون کی بالادستی کب قائم ہوگی؟ امریکہ کی جیل میں قید پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو  رہا کروا کرپاکستان واپس کب لایا جائے گا؟ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر نے عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے، ادرک ایک ہزار روپے کلو اور انڈے دو سو روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں..... کوئی نہیں جانتا کہ یہ مہنگائی کہاں تک جاسکتی ہے؟
حکومت اگر چاہتی تو مہنگائی کی شدت میں کمی  لا کر عوام کو اپوزیشن کے جلسوں میں جانے سے روک سکتی تھی..... لیکن حکومت مہنگائی کی شدت کو بڑھا کر اورپی ڈی ایم قائدین پر نفرت بھرے الزامات کے تیر برسا کر دونوں کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کی سہولت فراہم کر رہی ہے..... حکومت کی یہی سہولت کاری اس کے گلے پڑے گی، ایسے لگتا ہے کہ حکومتی حلقوں میں کوئی ایک بھی ’’رجل رشید‘‘ نہیں کہ جو حکمرانوں کو شدت پسندی اور نفرتوں کے جزیرے سے باہر نکال کر سیاسی بحران میں کمی لانے کا مشورہ دے سکے، ایسے ماحول میں مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی کی لاہور سے یہ صدا گونجی ہے کہ  ’’کسی نئے میثاق جمہوریت اور میثاق برداشت کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن پارلیمان میں جا کر بات کریں..... ٹکرائو کے نتیجے میں آگ لگی تو نقصان سب کا ہو گا، اگر اپوزیشن کو گرفتار کرلیں گے تو بات چیت کا دروازہ بند ہو جائے گا، رہنمائوں کو جیلوں میں بندکے تحریکوں کو روکا نہیں جاسکتا..... انہوں نے کہا کہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔‘‘
محمد علی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کیں، انہوں نے شہباز شریف کو پیر پگاڑا کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ اگر اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے سے بات نہیں کرنا چاہتے تو اس صورتحال میں قومی ڈائیلاگ کی ضرورت بڑھ جاتی ہے، اس کے لئے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کی طرح ٹریک ٹو ڈائیلاگ کیا جائے۔‘‘
 محمد علی درانی کی شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ان تک پیر پگاڑا کا پیغام پہنچانا بھی کسی ٹریک ٹو ڈپلومیسی کی طرح ٹریک ٹو ڈائیلاگ کا حصہ ہی تو نہیں ہے؟ کیا گمنام قوتوں کو ملک میں جاری سیاسی بحران کی حدت اور شدت کا احساس ہوگیا ہے؟ میثاق جمہوریت کے بعد میثاق برداشت، محمد علی درانی نے اپنے ٹھنڈے مزاج کے  عین مطابق یہ نئی اصطلاح نکالی ہے..... لیکن جہاں آئوے کا آواہی بگڑا ہوا ہو، وہاں ’’میثاق برداشت‘‘ کی طرف کوئی متوجہ ہوگا، جہاں الزامات، دشنام طرازیوں کے اتوار بازار لگتے ہوں، جہاں مخالف کو گالی دینا، اس کی پگڑی اچھالنا، اعزاز کی بات سمجھاجائے، وزارت، ترجمانی اور مشاورت اسی ’’ہنر‘‘ کا کرشمہ بن جائے، چور، ڈاکو، لٹیرا، ڈیزل اور نہ جانے کون، کون سے خرافاتی الفاظ سرکاری پروٹوکول کے ساتھ بولے جائیں، وہاں محمد علی درانی کا ’’میثاق برداشت‘‘ اگر مان لیا جائے تو اس کا ملک کو فائدہ ہوگا۔ (ان شاء اللہ)
 

تازہ ترین خبریں

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان