02:05 pm
شیطانی مثلث

شیطانی مثلث

02:05 pm

یہ ہماراقومی المیہ ہے کہ ہم قیامِ پاکستان سے لے کرآج تک امریکہ کوآسودہ ومطمئن رکھنے میں مصروف رہے اورہرکاوش اور ہرمرحلہ پرہم قومی عزتِ نفس اورملکی مفادات کومجروح کرتے چلے گئے
یہ ہماراقومی المیہ ہے کہ ہم قیامِ پاکستان سے لے کرآج تک امریکہ کوآسودہ ومطمئن رکھنے میں مصروف رہے اورہرکاوش اور ہرمرحلہ پرہم قومی عزتِ نفس اورملکی مفادات کومجروح کرتے چلے گئے۔اس عاقبت نااندیش طرزِفکروعمل نے ہمارے جسدِ قومی کوزخموں سے چورچورکردیاہے۔ پوری قوم بیزاراور پریشان ہے کہ ہماری قیادت ہرآئے دن قومی سلامتی کاسودہ کرتی رہی اورامریکہ ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ہمیں استعمال کرکے ہمیں ہی سزادینے میں مصروف رہا۔تجربات اور مشاہدات اس حقیقت کے غمازہیں کہ امریکااورپاکستان کے طرزِفکراورطرزِعمل میں کوئی یگانگت نہیں ہے۔ ہاں، بھارت،اسرائیل اورامریکہ کاابلیسی اتحادِ ثلاثہ اورمثلث اپنے فکروعمل میں ایک ہی نہج پرہے۔ امریکہ کی حریص فکرہرجہت کی عصبیت میں محصور، اپنی سرشت اورجبلت کے فساد میں ملوث ہے۔
اس کے کردارکی موجودہ تاریخ ناگاساکی اورہیروشیماسے لے کرکئی ممالک میں خون آشامی سے فطرت کے خدوخال کوگدلا کرتی ہوئی عراق اورافغانستان میں اپنے ابلیسی رقص میں انتہا کوپہنچ کرمنہ تڑواکرواپس لوٹی ہے۔لاکھوں انسان اس رقصِ شیطانی میں روندے گئے اورکھربوں ڈالرکی املاک تباہ وبربادہوگئیں ہیں،اورسب سے بڑاستم یہ ہے کہ امریکہ شکست کی رسوائی کے بعداپنے پیچھے ایساذہنی انتشارچھوڑجاتاہے کہ کہیں فرقہ واریت کے ذریعے، کہیں لسانیت کے ذریعے اورکہیں صوبائیت کے ذریعے ایک قوم منقسم ہوکرآپس میں دست وگریباں ہوجاتی ہے۔یادرہے کہ ایران کے حالیہ انتخابات کے نتائج کو سبوتاژ کرنے کیلئے امریکہ نے 40کروڑڈالر خرچ کئے لیکن ایرانی سیاستدانوںاورقوم نے امریکہ کی ساری امیدوں کوخاک میں ملادیالیکن آج بھی امریکہ کا میڈیا جوبائیڈن کے ایران کے بارے میں پابندیاں نرم کرنے کے عندیہ کوتنقیدکانشانہ بنانے میں اپنے تمام تروسائل دن رات بروئے کارلارہاہے۔
اس وقت پورے کرہ ارض پرامریکہ کا ہدف صرف مسلم ممالک ہیں ۔سابق صدر بش نے عراق اورافغانستان میں اپنی یورش کو ’’کروسیڈ‘‘کانام دے کر امریکہ کی فکری کیفیت کوآشکار کر دیاتھااور وہی پالیسی آج بھی موجود ہے۔ان کے جانے کے بعدآنے والے صدرکو ہمارے لکھاری باراک حسین اوبامالکھتے رہے حالانکہ اس شخص نے دینِ اسلام سے روگردانی کے مظاہر میں اپنے پیش روکوبھی مات دے دی تھی۔بدقسمتی سیاسلامی ممالک نیتوقعات وابستہ کرلیں کہ یہ مسلم ممالک کے الجھے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا،اس نے قصر سفیدمیں پہنچ کرعالم اسلام کوبراہِ راست خطاب کرنے کیلئے قاہرہ کاانتخاب کیا۔قرآنِ عظیم کے حوالے سے کہاکہ ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے لیکن اس کے دورِ حکومت میں اپنے جاری کردہ احکامات بنی نوع انسان کی ہلاکت کا باعث بنتے رہے۔پاکستان کے قبائلی اوربندوبستی علاقوں میں اس کے شرکی یلغارکے باعث 35 لاکھ سے کہیں زیادہ افراد اپنے ہی وطن میں بے خانماں کرکے پاکستان کومعاشی ومعاشرتی بحرانوں میں مبتلاکردیا اورجاتے ہوئے وزیرستان کوجنگی دلدل بناکر پاکستان کوکربناک آزمائش میں مبتلاکر دیا جس کودرست کرنے کیلئے ہماری بہادرسپاہ نے اپنی جانوں کی لازوال قربانیاں دے کراسے قابومیں کیالیکن اب بھی کبھی کبھاروہ زمین ہمارے جوان خون کا قصاص طلب کرتی رہتی ہے جبکہ دنیاجانتی ہے کہ نائن الیون کے بعدپاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کی بناپر126 ارب ڈالرزکانقصان اٹھایا۔ 2001 ء سے 2020ء تک پاکستاان میں 19ہزار 130واقعات میں80ہزارجانوں کی بھاری قیمت بھی اداکی۔
امریکا،اسرائیل اوربھارت نے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اربوں ڈالر کے عوض اپنی ہمارے بعض گمراہ قبائلی افرادکی قبائلی غیرت وحمیت کوخریدکرافغانستان میں اپنی آغوش میں محفوظ پناہ گاہیں اورتربیت کے ساتھ ساتھ فراوانی کے ساتھ جدیداسلحے سے لیس کرکے پاکستان کی سلامتی کونشانے پررکھاہواہے جس کیلئے پاکستان کوبھاری اخراجات کابوجھ اٹھاکربرسوں سے پرامن سرحدکوباڑلگاکرمحفوظ کرناپڑگیا۔امریکہ کو افغا نستا ن سے نکلنے کیلئے جب دوبارہ پاکستان کی ضرورت پڑی توپاکستان نے اپنے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے فریقین کومذاکرات کی میزپربٹھاکر امریکاکوایک مرتبہ پھررسوائی سے محفوظ کرکے باعزت واپسی کاراستہ مہیاکرنے میں اپنامثبت کرداراداکیالیکن کیاوجہ ہے کہ پاکستان اس کے جواب میں امریکاسے افغانستان میں بھارت کے تخریبی اڈوں کوختم نہیں کرواسکا؟اورآج بھی دوست نمادشمن پاکستان کی سلامتی ،بقاء اوراستحکام کے خلاف مخصوص ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔
میں کئی باربڑی ذمہ داری کے ساتھ ان خدشات کااظہارکرچکاہوں کہ بھارت اپنے اکھنڈ بھارت کے خواب کی تکمیل کیلئے پاکستان کوانتہائی نقصان پہنچانے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے اورسی پیک کے خلاف امریکاکی آشیرآبادپرکھلے عام تخریبی کارروائیوں میں مصروف ہے۔پچھلے دنوں آئِی ایس پی آرنے مضبوط شواہدکے ساتھ بھارت کے مکروہ چہرے کوننگا کرتے ہوئے اقوام عالم کوڈوزئیرفراہم کئے ہیں جس میں بتایاگیاکہ کس طرح بھارت دہشت گردوں کے تربیتی مراکزکی پشت پناہی کر رہاہے،دہشت گردوں کے 66 تربیتی مراکز افغانستان اور21بھارت میں کام کررہے ہیں۔بھارتی کرنل راجیش نے4بار دہشت گردوں سے افغان سفارتخانے میں ملاقات کی،بھارت نے30داعش دہشت گردوں کو پاکستان منتقل کیا،بھارت کالعدم تنظیموں میں اربوں روپے تقسیم کررہاہے،راکی طرف سے ٹی ٹی پی کی معاونت کے ثبوت بھی ہیں،دہشت گردتنظیموں کو مختلف ذرائع سے رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔ بلوچستان میں انتشارکیلئے 23.5ملین ڈالرجھوک چکاہے،بھارت نے قند ھا ر میں  دہشت گردوں کے کیمپ کیلئے30ملین ڈالرز لگائے،سٹاک ایکس چینج حملے میں بھارتی باردو، خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں۔سی پیک کوسبوتاژ کرنا بھارت کاواضح پلان ہے،اس کیلئے اپنی ایجنسیزمیں خصوصی سیل بنارکھاہے،اس سیل کامینڈیٹ سی پیک منصوبوں میں خلل ڈالناہے،اب تک بھارت اس سیل کو80ارب روپے دے چکاہے،تاہم سی پیک منصوبوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے جوان شب وروزبھارتی سازشوں کیلئے تیارہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ پاکستان سنگین بحران اورمخدوش حالات سے گزررہاہے۔امریکہ نے ایٹمی اثاثوں کے نام پرجونفسیاتی جنگ چھیڑرکھی ہے،اس سے وہ ابھی تک پیچھے نہیں ہٹا حالانکہ اگرکسی ملک میں مخالف تحریکوں کے باعث ا یٹمی اثاثوں پر قبضہ یقینی ہوتا توپھربھارت اوراسرائیل کے ایٹمی اثاثے بھی انتہائی غیرمحفوظ ہیں کیونکہ بھارت میں دودرجن سے زائد علیحدگی پسند مسلح مزاحمتی تحریکیں اوراسرائیل میں حماس اورحزب اللہ جیسی انتہائی مزاحمتی تحریکیں موجود ہیں۔ ساری دنیاجانتی ہے کہ بھارت میں علیحدگی کی جودودرجن سے زائد تحریکیں فعال ہیں،ہرروزکئی درجن افراد اس کاشکارہورہے ہیں لیکن امریکاسمیت کسی یورپی ملک کو کوئی تحفظات نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے،اس کاایٹمی قوت ہونا عصبیت زدہ قوموں کوگوارہ نہیں ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ہماری سیاسی قیادت بین الاقوامی سازشوں کو سمجھے اور سیاسی سوجھ بوجھ کے ذریعے اپنے گھرکے حالات کوبہتربنانے کیلئے ایسی حکمتِ عملی وضع کرے کہ سانپ بھی مر جائے اورلاٹھی بھی بچ جائے۔نرم خوئی،رواداری اورعفو درگزرکے ذریعے اس بحران سے نکلنے کی تدبیراختیارکی جائے ۔ مل کر ان بیرونی سازشوں کا قلع قمع کیاجاسکتاہے۔
 

تازہ ترین خبریں

امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا