12:56 pm
اب مراکش بھی.....!

اب مراکش بھی.....!

12:56 pm

(آخری حصہ)
  یہ ممالک تیل اور تجارت کے ذریعہ دیکھتے ہی دیکھتے امیر ترین ممالک بن چکے ہیں۔ لیکن ان میں اپنے ملک کو غیر ملکی حملہ آوروں سے بچانے کی نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی وہ بہادری یا جرات جوماضی میں عربوں میں بدرجہ اتم پائی جاتی تھی۔ چنانچہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرکے وہ ’’ محفوظ‘‘ ہوجائیں گے۔ کیونکہ اسرائیل امریکہ کے اشارے پر ہی بعض عرب ممالک میں مداخلت کرتاہے۔ جن عرب ممالک نے اسرائیل کوتسلیم کیاہے‘ وہ امریکہ کے کہنے  پر کیاہے۔ بلکہ ٹرمپ کے داماد نے اس ضمن میں نہایت ہی اہم رول ادا کیاہے۔ لیکن تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں یہ خیال کرنا کہ اسرائیل ایک عظیم طاقت بن چکاہے اور اس کے ساتھ دوستی کرکے یہ ممالک اپنی سالمیت برقرار رکھے سکتے ہیں محض ایک امید مدہوم ہے۔ اسرائیل بنیادی طور پر نازیوں کی طرح ایک نسل پرست ملک ہے‘ نسلی امتیاز پر یقین کامل رکھتاہے‘ ہرچند کہ اس کی آبادی بہت کم ہے۔
 لیکن معیشت کے اعتبار سے اس نے غیرمعمولی ترقی کرکے دنیا بھر میں اپنے وجود کو منوالیاہے۔ لیکن جن عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیاہے یا پھر پس پرد ہ اس کے ساتھ اپنے روابط بڑھارہے ہیں‘ عوام ان تعلقات کے خلاف ہیں لیکن ان عرب ممالک میں شخصی آزادی کاکوئی تصور نہیں ہے‘ ان پالیسیوںکے خلاف اندرہی اندر لاوا پک رہاہے۔ جوکسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ پڑے گا‘ یہاں یہ حقیقت بھی ناقابل تردید ہے کہ فلسطینیوں کاا ن عرب ممالک کے عوام میں محبت اور احترام کے جذبات پائے جاتے ہیں ۔ وہ دل سے فلسطینیوں پہ اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کے شدید خلاف ہیں لیکن بسااوقات اس کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔دراصل عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرکے اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے کیونکہ اسرائیل موقع پاکر امریکہ کے اشارے پر ان ممالک پر قبضہ کرسکتاہے‘ اس کی فوجی طاقت ان عرب ممالک سے زیادہ مضبوط ہے عرب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔
دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے واشگاف الفاظ میں کہہ دیاہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ بعض ممالک کی جانب سے وزیراعظم سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی استدعا کی جارہی ہے لیکن پاکستان کے عوام ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ اسرائیل نے ماضی میں مسجد اقصیٰ میں آگ لگاکر مسلمان ممالک کے عوام کوسخت صدمہ پہنچایا تھا۔ اس کو جب موقع ملے گا وہ دوبارہ ایسا ہی کرے گا۔ نیز پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کونہ تسلیم کرنے کا اعلان کیاتھا‘ جس پر پاکستان کی تمام حکومتیں اب تک قائم ہیں۔ اس پس منظر میں بعض عاقبت نااندیش دانشوروں کایہ خیال ہے کہ اگر پاکستان اسرائیل کوتسلیم کرلیتاہے تو بھارت کا پاکستان کی جانب رویہ نرم ہوجائے گا۔ یہ ایک عجیب وغریب منطق ہے ‘بھارت پاکستان کے ساتھ کبھی دوست نہیں کرے گا۔ اسرائیل کی توسیع پسندی کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے جو ہر فورم پر اس کی پالیسیوں پر تنقید کرکے فلسطینیوں کی قومی آزادی کی حمایت کرتارہتاہے۔ اب بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کر کشمیر کی آزادی کو سلب کررہاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ جوکچھ بھی ہورہاہے اس کی پشت پر اسرائیلی مشورہ اور حکمت عملی کار فرماہے۔ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکل کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ بری طرح ناکام رہا تھا۔ اب بھی وہ ایسا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ لیکن پاکستان کے عوام اور پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں  اور بھارت کی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارت اسرائیل کی طرح اب ایک نسل پرست ملک بنتاجارہاہے۔ یعنی ’’ ہندوملک‘ جہاں مسلمانوں کے علاو ہ دیگر اقلیتوں کیلئے اپنے رسم ورواج کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل سے مشکل تر ہوتاجارہاہے۔ پاکستان کا وجود اس خطے میں مظلوم اقلیتوں کے لئے ایک موثر آواز ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ بلند سے بلند تر ہوتی جارہی ہے۔ ذرا سوچیئے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا