01:00 pm
نسبت کی برکات اور تقاضے 

نسبت کی برکات اور تقاضے 

01:00 pm

عالمی انجمن خدام الدین کا سالانہ اجتماع 24 تا 26 دسمبر 2020ء کو شیرانوالہ گیٹ لاہور میں حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کی نگرانی میں ہوا جس میں سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ کے دیگر معمولات کے ساتھ ساتھ مختلف بزرگوں کے اصلاحی بیانات بھی ہوئے۔ مجھے 26 دسمبر کو آخری نشست میں کچھ معروضات پیش کرنے کا موقع ملا جنہیں پاکستان شریعت کونسل کے صوبائی رابطہ سیکرٹری قاری محمد عثمان رمضان نے مرتب کیا ہے اور قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ 
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اپنے اس پرانے مرکز میں حاضری میرے لیے سعادت و خوشی اور اپنی نسبت کو تازہ کرنے کی بات ہے اور میں اسی لیے حاضر ہوا ہوں۔ کنبے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو بکھر جاتے لیکن جو پرانا گھر ہوتا ہے وہ پرانا ہی ہوتا ہے۔ آج میں یوں محسوس کر رہا ہوں کہ میں اپنے پرانے گھر میں بیٹھا ہوں، جیسے سارے کنبے کے افراد کسی غمی اور خوشی میں اپنے دادا کے گھر میں بیٹھے ہوتے ہیں ہم بھی آج اپنی پرانے گھر میں بیٹھے ہیں اور نسبت تازہ کر رہے ہیں۔ میرا بچپن اور جوانی یہیں گزری ہے۔ حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ ہمارے دادا پیر ہیں، ان کے جانشین مولانا عبید اللہ انورؒ میرے شیخ تھے اور امیر بھی۔ میں نے ایک طویل عرصہ ان کے ساتھ ایک خادم، مرید اور جماعتی ساتھی کے طور پر گزارا ہے، اب مولانا میاں اجمل قادری اس مرکز کو آباد کیے ہوئے ہیں، اپنے مرکز کو آباد دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اللہ تعالی ہمارے ان بزرگوں کو بلند مقام عطا فرمائے۔
نسبت کے حوالے سے دو چار باتیں عرض کرنا چاہوں گا کہ نسبت کیا چیز ہے؟ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں مختلف جگہوں پر نسبت کا اور نسبت کی برکات کا ذکر کیا ہے ۔ ان میں سے دو حوالے پیش کروں گا۔
اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کا ذکر کیا: ’’الذین یحملون العرش و من حولہ یسبحون بحمد ربہم ویومنون بہ ویستغفرون للذین اٰمنوا، ربنا وسعت کل شیء رحمۃ وعلمًا فاغفر للذین تابوا واتبعوا سبیلک وقھم عذاب الجحیم‘‘۔ جو (فرشتے) عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں وہ اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور ایمانداروں کے لیے بخشش مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب تیری رحمت اور تیرا علم سب پر حاوی ہے پھر جن لوگوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستے پر چلتے ہیں انہیں بخش دے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔ یہ فرشتے کام تو اپنا کرتے ہیں اور دعا مسلمانوں کے لیے کرتے ہیں۔ ڈیوٹی ان کی عرش کو سنبھالنا ہے لیکن اس کے ساتھ وہ اللہ کی حمد کرتے رہتے ہیں اور استغفار کرتے رہتے ہیں۔ استغفار کس کے لیے کرتے ہیں؟مسلمانوں کے لیے۔ ہم گناہگاروں کے لیے دعا کرتے ہیں۔ وہ دعا بھی اللہ تعالیٰ نے ذکر کی ہے کہ اللہ آپ کی رحمت اور علم ہر چیز پر وسیع ہے اللہ ان کو معاف کر دے۔
اور ’’ربنا وادخلھم جنات عدن التی وعدتھم ومن صلح من اٰبآئھم وازواجھم وذریاتھم انک انت العزیز الحکیم‘‘جس جنت کا آپ نے ان سے وعدہ کیا ہے اس میں داخل کر دے اور ان کی برکت سے ان کے ماں باپ بیوی بچوں کو بھی جنت میں داخل کر دے۔ یہاں نسبت کی برکت کا ذکر ہے۔ دوسرے مقام پر اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا ’’الحقنابھم ذریتھم ومآ التناھم من عملھم من شیء‘‘ اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی (جنت) میں ملا دیں گے اور ان کے عمل میں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے عمل کے ساتھ وابستہ ہے، اس میں فرمایا کہ ان کی اولاد کو بھی ان کے ساتھ مقام تک پہنچا دیں گے۔ اگر بڑے بزرگ کسی اونچے مقام میں ہیں اور ان کے ماننے والے نیچے والے گریڈ میں ہیں تو اللہ تعالیٰ دونوں کو اکٹھا فرما دیں گے، اوپر والوں کے گریڈ میں کمی بھی نہیں ہو گی۔
مگر اس کے ساتھ نسبت کے کچھ تقاضے بھی بیان کیے گئے ہیں۔ بزرگوں کے ساتھ نسبت ہمارے ہاں بہت اعزاز، برکت اور اعتماد کی بات سمجھی جاتی ہے اور اس کا بڑے اہتمام کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔ فی الواقع یہ اعتماد اور اعزاز کی بات ہے اور اس کی بے حد برکات ہوتی ہیں، لیکن یہ نسبت دو دھاری تلوار ہے جو دونوں طرف چلتی ہے۔ اس کے فائدے اور برکات بہت زیادہ ہیں لیکن اگر اس کے تقاضے پورے نہ ہو سکیں تو دوسری طرف بات چلی جاتی ہے۔ دنیا میں محبت، رازداری، اعتماد اور بے تکلفی کے حوالہ سے سب سے بڑی نسبت میاں بیوی کی ہوتی ہے اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس حوالہ سے ان دونوں پہلوؤں کا ذکر فرمایا ہے۔ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا تذکرہ کیا جو مسلمانوں کی مائیں ہیں اور امت کی بزرگ ترین خواتین ہیں، اسی طرح اصلاح، تزکیہ اور طہارت کے لیے ضروری اعمال کا ذکر فرمایا ہے، اور یہ دونوں سورۃ الاحزاب میں بیان ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ کی مختلف آیات کریمہ کا خلاصہ اپنی ترتیب اور اسلوب کے ساتھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات سے خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ کے احکام کے مطابق چلو گی تو تمہیں دوہرا اجر ملے گا، لیکن اگر کسی غلط حرکت کا ارتکاب کرو گی تو عذاب بھی دوہرا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اچھی نسبت بڑی نعمت ہے، اگر اس کے تقاضے پورے ہوں تو دوہرے اجر کا باعث بن جاتی ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو یہی نسبت دوہرے عذاب کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اسی طرح فرمایا ’’لستن کأحد من النسآء ان اتقیتن‘‘ تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو مگر اس وقت جب تم تقویٰ اختیار کرو۔ یعنی نسبت کی برکات اور فوائد کے لیے تقویٰ شرط ہے۔     ( جاری ہے )

 اگر ایمان اور تقویٰ نہ ہو تو یہ نسبت حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی اور بیٹے، حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کے کام بھی نہیں آتی۔ گویا نسبت کا اعزاز اور برکات دونوں ایمان اور تقویٰ کے ساتھ مشروط ہیں۔ یہ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کے ماحول کی بات بیان کی گئی ہے تو وہاں سے ہٹ کر خالی نسبت کیسے کام کر سکتی ہے؟
اس حوالہ سے ایک اور حساس بات بھی عرض کرنا چاہوں گا کہ ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھن نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گھریلو زندگی کے لیے بہتر سہولتوں کا تقاضہ کیا تھا، جو ناجائز نہیں تھا اور بظاہر ان کا حق بھی تھا، لیکن اس سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا کہ رسول اللہ کے گھر میں جس حالت میں ہو اسی طرح رہنا ہوگا اور اگر اس سے زیادہ کا تقاضہ ہے تو وہ سہولتیں اس گھر میں نہیں ملیں گی، اس کے لیے آپؐ سے علیحدگی اختیار کرنا ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نسبت سے متعلقہ معاملات میں صرف جواز عدم جواز کی بات نہیں ہوتی بلکہ اس ماحول کے تقاضوں کا لحاظ بھی ضروری ہوتا ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا ماحول جس فقر و فاقہ کا عادی تھا اس کے مطابق رہنا ہی وہاں کا تقاضہ تھا، اس کی آسان تعبیر کے لیے مثال دے رہا ہوں کہ گو یا یہ کہا جا رہا ہے کہ حضورؐ کے گھر میں رہنا ہے تو وہاں کی ’’ایس او پیز‘‘ کی پابندی کرنا ہوگی ورنہ اس گھر میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔
اسی طرح روحانی نسبتوں کی بات ہے کہ ہر سلسلہ کا اپنا ماحول اور دائرہ ہوتا ہے۔ اس سلسلہ کے ساتھ منسلک ہونے والوں کے لیے وہاں کے ’’ایس او پیز‘‘ یعنی قواعد و ضوابط کے دائرے میں رہنا ضروری ہے۔ دوسرے کسی سلسلہ کے قواعد و ضوابط ناجائز اور غیر شرعی نہیں ہوتے لیکن جس سلسلہ سے تعلق ہے وہاں کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس لیے جس بزرگ کی نسبت سے تعارف اور برکات حاصل کرنا مقصود ہے ان کے ماحول کو بھی قبول کرنا ہو گا ورنہ نسبت کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
یہ گزارشات تو نسبت کے حوالہ سے ہیں کہ (1) نسبت سے فائدہ اور برکات حاصل کرنے کے لیے ایمان اور تقویٰ شرط ہے۔ (2) نسبت سے جہاں ثواب ڈبل ہوتا ہے وہاں اس کی ناقدری سے عذاب بھی ڈبل ہو جاتا ہے۔ (3) جس بزرگ سے نسبت ہے اس کے ماحول اور قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی ضروری ہوتی ہے۔ 
اس کے بعد تزکیہ و طہارت کے ضروری اعمال کی طرف توجہ فرما لیں جو انہیں آیات میں مذکور ہیں اور نبی کریمؐ کی ازواج مطہرات سے کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپؐ کے خاندان کو ’’یطھرکم تطھیرا‘‘ پاکیزگی کا ماحول دینا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ جن اعمال کا ذکر کیا گیا ہے ان پر ایک نظر ڈال لیں:
’’فلا تخضعن بالقول‘‘ اپنی آواز میں ایسی لچک نہ پیدا کریں جس سے بیمار دل والے شخص کے دل میں طمع پیدا ہو۔ ’’قلن قولاً معروفا‘‘ آواز اور لہجے کو کنٹرول رکھتے ہوئے بھی گفتگو سلیقہ اور معروف طریقہ سے کریں۔ ’’قرن فی بیوتکن‘‘ اپنے گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت نہ گھومیں پھریں۔ ’’لا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولیٰ‘‘ جاہلیت اولیٰ کے ماحول کی طرح اپنی زینت کی نمائش اور اظہار نہ کریں۔ ’’اقمن الصلوٰۃ‘‘ نماز کی پابندی کریں۔ ’’اٰتین الزکوٰۃ‘‘ زکوٰۃ ادا کرتی رہیں۔ ’’اطعن اللّٰہ ورسولہ‘‘ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ کے احکام کی اطاعت کریں۔ ’’واذکرن ما یتلیٰ فی بیوتکن من آیات اللّٰہ والحکمۃ‘‘ تمہارے گھروں میں اللہ تعالیٰ کی جو آیات تلاوت کی جاتی ہیں ان کو یاد کرو اور یاد رکھو، اور اسی طرح حکمت بھی یاد کرو اور یاد رکھو۔ قرآن کریم میں عام طور پر جہاں حکمت کا لفظ قرآن کریم کے ساتھ بیان ہوا ہے مفسرین نے اس سے مراد سنت لی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن و حدیث اور قرآن و سنت کو یاد بھی رکھیں اور ان کا تذکرہ کرتی رہیں۔
یہ اعمال وہ ہیں جن کا ذکر ’’ویطھرکم تطھیرا‘‘ کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ طہارت حاصل کرنے اور تزکیہ و اصلاح سے ہمکنار ہونے کے لیے ان اعمال کا اہتمام ضروری ہے۔ احسان و سلوک کے ماحول میں نسبت اور تزکیہ و طہارت دو بڑے تقاضے ہیں جن کے لیے محنت کی جاتی ہے اور ان سے فوائد و برکات کے حصول کا اہتمام کیا جاتا ہے جو ضروری ہے، لیکن اس کے لیے جو طریقِ کار اور اعمال و قواعد قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں ان کا ایک ہلکا سا خاکہ میں نے آپ کے سامنے مختصراً بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔


 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا