12:33 pm
اولیائے اللہ کی نسبت والے لوگ

اولیائے اللہ کی نسبت والے لوگ

12:33 pm

(آخری حصہ)
  شاہ مبارک کے والد کا نام شیخ آدم تھا۔آپ کا خاندانی حسب نسب امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق  ؓ سے جا کر ملتا ہے۔اس لحاظ سے آپ کو فاروقی بھی کہا جاتا ہے اور ان کے والدین کی طرف سے ان کا سلسلہ حضرت معین الدین اجمیری گنج شکر کے ساتھ تھا۔لیکن حضرت شاہ معروف کا سلسلہ قادری تھا۔ ان کے مریدِ خاص سخی سلمان نوری حضوری حسنی حسینی سید تھے۔ان کا سلسلہ بھی قادری تھا۔سخی سلمان نوری حضوری کے مریدِ خاص حضرت شاہ محمد نوشہ رنمل شریف ضلع منڈی بہاؤالدین قادرآبادبیراج روڈ کا سلسلہ بھی قادری تھا۔یہ ایسے اولیائے اللہ گزرے ہیں جن پر درجنوں کتابیں لکھی گئیں پھر بھی کم پڑگئیں۔ آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک کالم میں شاید میں انصاف نہ کر سکوں ۔ مولوی صاحب کے آباؤاجداد سخی سلمان نوری حضوری کے مرید تھے ۔ اس کا ذکر تاریخ میں بھی ملتا ہے اور مولوی صاحب زندگی میں خود بھی اس کا ذکر فرماتے تھے۔سخی سلمان کی پیدائش 9ربیع الاول 1508ء میں ہوئی اور 27رمضان 1604ء میں 96سال کی عمر میں پردہ فرمایا۔ان کے دو صاحبزادے تھے۔ بڑے رحیم داد اور چھوٹے تاج محمود۔ ان کی والدہ کا نام بھاگ بھری ا ور والد محترم کا نام عبداللہ تھا۔ رحیم دادکی اولاد اب بھلوال میں گدی نشین ہیں اور تاج محمود صاحب کی اولاد میں سے کچھ لوگ چاوہ شریف نزد نور پور نون اور کچھ  حضرت نوشہ صاحب کے گاؤں رنمل میں شفٹ ہو گئے۔سخی سلمان بادشاہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے لاکھوں لوگ مسلمان ہوئے۔
حضرت باباگورو نانک 29نومبر 1469ء میں پیدا ہوئے اور22ستمبر 1539ء میں 70سال کی عمر میں وفات پا گئے۔جبکہ سخی سلمان بابا گورونانک کے ساتھ31سال تک زندہ رہے اور اس عمر میں ان کی پیری فقیری کا ذکر پورے برصغیر میں پھیل چکا تھا۔ اس کے بعد ان کے مرید خاص اور ان کے فیض یافتہ حضرت نوشہ بادشاہ گنج بخش موضع گگھاں والا تحصیل پھالیہ ضلع گجرات میں 21اگست1552ء کو پیدا ہوئے اور 1654ء کو اپنے پیر سخی سلمان کی وفات کے 50سال بعد دنیا سے کوچ کر گئے۔حضرت محمد نوشہ نے 102سال کی عمرمیں انتقال فرمایا۔تاریخ میں حوالہ موجود ہے کہ انہوں نے دو لاکھ لوگوں کو مسلمان کیا۔ ان کا آج بھی بہت بڑا عرس ہوتا ہے۔ کئی کتابوں میں ان کے نام کے ساتھ سید نوشہ لکھا ہوا ہے لیکن وہ قطب شاہی اعوان تھے۔ لوگ حضرت علی اور غازی عباس علمدارسے عقیدت کی وجہ سے علوی سید بھی لکھ دیتے ہیں۔ مولوی غلام محمد صاحب کے جدِ امجد حضرت سید سخی سلمان نوری حضوری قادری گیلانی کی اولیائی کا ڈنکا پورے ہندوستان میں بج چکا تھا اور آگے حضرے نوشہ(نوشاہی) کی دھوم آج تک اسی طرح قائم ہے۔بلکہ دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔اس لئے یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ سخی بادشاہ کی موجودگی یا ان کے ہوتے ہوئے ان کے خاندان میں کسی بھی خاندان کی نسبت بابا گورو نانک سے جا کر ملتی ہو۔میرے اس کالم سے مولوی غلام محمد کے چاہنے والوں یا خاندان میں سے کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی چاہتا ہوں ۔لیکن میں نے جو کچھ لکھا ہے اس کو تاریخ سے ثابت کروں گا۔مولوی غلام محمد  سخی بادشاہ سلمان نوری اور پھر پیرمہر علی شاہ گولڑوی کے مرید خاص ہوتے ہوئے حضرت پیر مولوی غلام محمد قادری چشتی گولڑوی ہیں ۔اب کالم کا دامن اجازت نہیں دیتا لیکن میری تحقیق اور تاریخ یہ ساری چیزیں ثابت کرتی ہیں۔ جب میں تاریخ میں یہ حوالہ پڑھ رہا تھا کہ سخی سلطان نوری حضوری اور حضرت نوشہ جنگ بخش کے ہاتھوں پر بیعت کرتے ہوئے اتنے لاکھ لوگ مسلمان ہوئے تو بے ساختہ یہ الفاظ نکلے۔
نگاہِ ولی  میں یہ  تاثیر دیکھی
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
بیسویں صدی کے شروع میں سخی سلمان نوری حضوری کے گدی نشین تین بھائی تھے۔غلام حسین قادری گیلانی،  پیر سخی فضل حسین قادری گیلانی جو شیخ الحدیث اور ممتاز عالم دین تھے۔مولوی غلام محمد صاحب کے ساتھ علمی ادبی اور مذہبی گفتگو فرماتے تھے۔یہ10 ستمبر 1947ء میں وفات پا گئے اور مولوی صاحب کا بھلوال آنا کم ہو گیا۔ان کے تیسرے اور چھوٹے بھائی پیر فیض حسین بہت ہی جلالی پیر تھے۔ لوگ ان کی بد دعا سے بہت ڈرتے تھے اور اب بھی ڈرتے ہیں ۔ وہ1949ء میں وفات پا گئے۔

 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا