12:35 pm
نسبت کی برکات اور تقاضے 

نسبت کی برکات اور تقاضے 

12:35 pm

(آخری حصہ)
 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات سے خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ کے احکام کے مطابق چلو گی تو تمہیں دوہرا اجر ملے گا، لیکن اگر کسی غلط حرکت کا ارتکاب کرو گی تو عذاب بھی دوہرا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اچھی نسبت بڑی نعمت ہے، اگر اس کے تقاضے پورے ہوں تو دوہرے اجر کا باعث بن جاتی ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو یہی نسبت دوہرے عذاب کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اسی طرح فرمایا ’’لستن کأحد من النسآء ان اتقیتن‘‘ تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو مگر اس وقت جب تم تقویٰ اختیار کرو۔ یعنی نسبت کی برکات اور فوائد کے لیے تقویٰ شرط ہے۔  اگر ایمان اور تقویٰ نہ ہو تو یہ نسبت حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی اور بیٹے، حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کے کام بھی نہیں آتی۔ گویا نسبت کا اعزاز اور برکات دونوں ایمان اور تقویٰ کے ساتھ مشروط ہیں۔ یہ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کے ماحول کی بات بیان کی گئی ہے تو وہاں سے ہٹ کر خالی نسبت کیسے کام کر سکتی ہے؟
اس حوالہ سے ایک اور حساس بات بھی عرض کرنا چاہوں گا کہ ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھن نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گھریلو زندگی کے لیے بہتر سہولتوں کا تقاضہ کیا تھا، جو ناجائز نہیں تھا اور بظاہر ان کا حق بھی تھا، لیکن اس سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا کہ رسول اللہ کے گھر میں جس حالت میں ہو اسی طرح رہنا ہوگا اور اگر اس سے زیادہ کا تقاضہ ہے تو وہ سہولتیں اس گھر میں نہیں ملیں گی، اس کے لیے آپؐ سے علیحدگی اختیار کرنا ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نسبت سے متعلقہ معاملات میں صرف جواز عدم جواز کی بات نہیں ہوتی بلکہ اس ماحول کے تقاضوں کا لحاظ بھی ضروری ہوتا ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا ماحول جس فقر و فاقہ کا عادی تھا اس کے مطابق رہنا ہی وہاں کا تقاضہ تھا، اس کی آسان تعبیر کے لیے مثال دے رہا ہوں کہ گو یا یہ کہا جا رہا ہے کہ حضورؐ کے گھر میں رہنا ہے تو وہاں کی ’’ایس او پیز‘‘ کی پابندی کرنا ہوگی ورنہ اس گھر میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔
اسی طرح روحانی نسبتوں کی بات ہے کہ ہر سلسلہ کا اپنا ماحول اور دائرہ ہوتا ہے۔ اس سلسلہ کے ساتھ منسلک ہونے والوں کے لیے وہاں کے ’’ایس او پیز‘‘ یعنی قواعد و ضوابط کے دائرے میں رہنا ضروری ہے۔ دوسرے کسی سلسلہ کے قواعد و ضوابط ناجائز اور غیر شرعی نہیں ہوتے لیکن جس سلسلہ سے تعلق ہے وہاں کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس لیے جس بزرگ کی نسبت سے تعارف اور برکات حاصل کرنا مقصود ہے ان کے ماحول کو بھی قبول کرنا ہو گا ورنہ نسبت کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
یہ گزارشات تو نسبت کے حوالہ سے ہیں کہ (1) نسبت سے فائدہ اور برکات حاصل کرنے کے لیے ایمان اور تقویٰ شرط ہے۔ (2) نسبت سے جہاں ثواب ڈبل ہوتا ہے وہاں اس کی ناقدری سے عذاب بھی ڈبل ہو جاتا ہے۔ (3) جس بزرگ سے نسبت ہے اس کے ماحول اور قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی ضروری ہوتی ہے۔ 
اس کے بعد تزکیہ و طہارت کے ضروری اعمال کی طرف توجہ فرما لیں جو انہیں آیات میں مذکور ہیں اور نبی کریمؐ کی ازواج مطہرات سے کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپؐ کے خاندان کو ’’یطھرکم تطھیرا‘‘ پاکیزگی کا ماحول دینا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ جن اعمال کا ذکر کیا گیا ہے ان پر ایک نظر ڈال لیں:
’’فلا تخضعن بالقول‘‘ اپنی آواز میں ایسی لچک نہ پیدا کریں جس سے بیمار دل والے شخص کے دل میں طمع پیدا ہو۔ ’’قلن قولاً معروفا‘‘ آواز اور لہجے کو کنٹرول رکھتے ہوئے بھی گفتگو سلیقہ اور معروف طریقہ سے کریں۔ ’’قرن فی بیوتکن‘‘ اپنے گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت نہ گھومیں پھریں۔ ’’لا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولیٰ‘‘ جاہلیت اولیٰ کے ماحول کی طرح اپنی زینت کی نمائش اور اظہار نہ کریں۔ ’’اقمن الصلوٰۃ‘‘ نماز کی پابندی کریں۔ ’’اٰتین الزکوٰۃ‘‘ زکوٰۃ ادا کرتی رہیں۔ ’’اطعن اللّٰہ ورسولہ‘‘ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ کے احکام کی اطاعت کریں۔ ’’واذکرن ما یتلیٰ فی بیوتکن من آیات اللّٰہ والحکمۃ‘‘ تمہارے گھروں میں اللہ تعالیٰ کی جو آیات تلاوت کی جاتی ہیں ان کو یاد کرو اور یاد رکھو، اور اسی طرح حکمت بھی یاد کرو اور یاد رکھو۔ قرآن کریم میں عام طور پر جہاں حکمت کا لفظ قرآن کریم کے ساتھ بیان ہوا ہے مفسرین نے اس سے مراد سنت لی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن و حدیث اور قرآن و سنت کو یاد بھی رکھیں اور ان کا تذکرہ کرتی رہیں۔
یہ اعمال وہ ہیں جن کا ذکر ’’ویطھرکم تطھیرا‘‘ کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ طہارت حاصل کرنے اور تزکیہ و اصلاح سے ہمکنار ہونے کے لیے ان اعمال کا اہتمام ضروری ہے۔ احسان و سلوک کے ماحول میں نسبت اور تزکیہ و طہارت دو بڑے تقاضے ہیں جن کے لیے محنت کی جاتی ہے اور ان سے فوائد و برکات کے حصول کا اہتمام کیا جاتا ہے جو ضروری ہے، لیکن اس کے لیے جو طریقِ کار اور اعمال و قواعد قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں ان کا ایک ہلکا سا خاکہ میں نے آپ کے سامنے مختصراً بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔


 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا