02:29 pm
                  آسیہ اندرابی،دختر کشمیر

آسیہ اندرابی،دختر کشمیر

02:29 pm

 سر زمین کشمیر کی عظیم بیٹی، دختران ملت کی سربراہ،  آسیہ اندرابی،  جس نے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ،بھارتی جیلوں اورعقوبت خانوں میں اذیتیں برداشت کررہی ہیں۔ جس کی آواز حق سے دہلی کے در و  دیوار  کانپنے لگتے ہیں ۔ 36انچ چوڑی چھاتی کا دعو یٰ کرنے والے عالمی دہشت گرد، مودی اور امیت شاہ کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ و ہ اس نہتی عورت کی سچائی سے خوفزدہ ہیں ۔ 
ہندوتوا کے بزدل پیروکاروں نے ریاستی و کٹھ پتلی عدالتی دہشت گردی سے  مقبول بٹ اور افضل گورو کی طرح کشمیر کی اس عظیم بیٹی کو بھی شہید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس مکروہ منصوبے کے تحت پہلے بھارتی ایجنسی  NIAنے مودی اور امیت شاہ کے حکم پر اپریل 2018ء میں گرفتار کیا اور  ، 6اگست  2018ء کو  سری نگر جیل منتقل کردیاگیا ۔ یہ عمل مقبوضہ جموں وکشمیر کی حریت قیادت کے خلاف جاری مہم کا بھیانک پہلو ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے یہاں ، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ ،  یاسین ملک ، مسرت عالم بھٹ ، محمد اشرف صحرائی اور دیگر رہنمائوں کو بھی کالے قوانین کے تحت قید رکھا ہوا ہے ۔   تقریباً دوسال یہاںکے عقوبت خانوں میں رکھنے کے بعد اپریل میں انہیں دو ساتھی خواتین کے ساتھ دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل ،جہاں بھارتی ریاستی وعدالتی دہشت گردی کے شکار بطل حریت شہید مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی یرغمال بنا کر دفن کئے گئے ہیں ، منتقل کیا گیا ۔ 
قابض بھارتی حکومت حریت کارکنوں اور لیڈروں کو ان کی نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر بدترین ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنارہی ہے ۔تمام تر بنیادی انسانی حقوق ،حق زندگی ، اظہار رائے آزادی ، میڈیا پر پابندیاں ہیں ،بلاشبہ قابض بھارتی سویلین کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ 
ٍٍٍ آسیہ اندرابی کو ، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے مطابق بدترین کالے قوانین AFSPAاور unlawfull activities prevention act UAPA   کے تحت بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ۔  پاکستان میںدہشت گردی،  CPECکو سبوتاژ کرنے اوربلوچستان میں عدم استحکام پیداکرنے کے لئے اربوں روپے کا فنڈ فراہم کرنے والا بھارت آسیہ اندرابی پر غیر ملکی فنـڈنگ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں عدم استحکام پیدا کرنے اور بھارتی حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے الزامات لگا رہا ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ  نہتے اور معصوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور ان کے ھالوکاسٹ ،کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے سفر نے قابض بھارتیوں کو شکست کے خوف سے بدحواس کردیا ہے ۔وہ آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کردینا چاہتے ہیں ۔بھارتی بزدلوں کو  آسیہ اندرابی کی یوم آزادی پاکستان پر 23مارچ 2018ء کو اپنی تقریر میں واضح اعلان کیا جو تقسیم برصغیر اور دوقومی نظریہ کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتا ہے۔
       ’’  بھارتی مسلمان ایک قوم ہیں اور غیر مسلم ایک قوم ہیں ۔تمام قوموں کا اتحاد ہے ۔ نہ کوئی سندھی رہا نہ بلوچی ، نہ کوئی بنگالی رہا نہ سید نہ کوئی مرزا ،یہ ساری شناختیں ذاتی شناختیںہیں ۔ جو قومی شناخت بن گئی ہیں ،پاکستان ۔ برصغیر کا ہر مسلمان پاکستانی ہے ۔ اسلام کی بنیاد پر ،ایمان کی بنیاد پر، قرآن کی بنیاد پر، محمدﷺ کی محبت کی بنیاد پر ، اللہ کی وحدت کی بنیا د پر،  ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ، خواہ ہم دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں ہم  پاکستانی ہیں ۔ ‘‘
 قابض بھارتی ان آفاقی اصولوں اور سچائی کو کیسے برداشت کرسکتے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی آزادی کشمیر کے حق میں اُٹھنے والی ہر آواز کوفوجی طاقت اور بھارتی عدالتی دہشت گردی کے ذریعے کچل دینا چاہتی ہے NIAکی جھوٹی کارروائی پر، کٹھ پتلی پٹیالہ ہائوس کورٹ کے جج پروین سنگھ، نے  آسیہ اندرابی ان کی نڈر اور جانباز ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت ،مضحکہ خیز الزامات عائد کرتے ہوئے ،سیکشن 120کے تحت سازش ، 121کے تحت حکومت کے خلاف جنگ ، 121.Aکے تحت،غداری ، 153Aکے تحت مختلف گروپوںمیں اختلاف پیدا کرنا وغیر ہ شامل ہیں ، کے تحت کیس دائر کرْنے کا حکم دیا ہے ۔ یاد رہے یہ وہی پٹیالہ ہائوس کورٹ ہے ۔جہاں  جے این یو کے طالب علم راہنما کنہیا لال پر یونیورسٹی میںتقرری کے دوران سچ بولنے اور ہندوتوا کا متعصبانہ چہرہ دکھانے پربننے والے  غداری کے مقدمہ کی سماعت  کے دوران  عدالت میں تشدد کیا گیا اور عدالت میں موجود جج مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رہے ۔    ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا