02:32 pm
شہادت کے طمطراق تمغے

شہادت کے طمطراق تمغے

02:32 pm

 (آخری حصہ)
بھارت کی روایتی سرکاری پالیسی یہ رہی کہ پاک بھارت تعلقات کومسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط نہیں کیاجاناچاہئے۔بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اورجذبہ حریت کوفوجی قوت کے ذریعے دبانا اورکشمیریوں کی جدوجہد کوکمزور کرنے کیلئے پاکستان کواندرونی مسائل میں الجھاتارہا۔ اسی دوران ہمارے پڑوس میں افغانی مجاہدین نے جہادکی برکات سے روس جیسی سپرپاورکوایسی شکست دی کہ اس کے بطن سے 6مسلمان ریاستیں وجودمیں آگئیں اورامریکانے ہمیشہ کی طرح اپنے محسنوں پاکستان اور افغانستان جنہوں نے اپنی بے پناہ مالی وجانی قربانیوں سے اسے دنیاکی واحدسپرپاوربننے میں مددکی، اس خطے سے آنکھیں پھیرلیں اورعین منجدھارمیں میں پھنساکراس خطے کونہ صرف لاوارث کردیابلکہ چند برسوں کے بعدروس کے بطن سے الگ ہونے والے ریاستوں کے تیل اور معدنیات پرقبضہ کرنے کیلئے افغان طالبان سے راہداری نہ ملنے سے مکمل انکارپرخود ساختہ نائن الیون حادثے کابہانہ بناکرافغانستان پراپنے اتحادیوں سمیت چڑھ دوڑا اورایک دہائی کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے بعدبالآخر شکست جیسی رسوائی کاسامناکرکے دوحامیں امن معاہدہ کرکے انخلا کااعلان کرناپڑالیکن اسی دورمیں اس نے افغان سرزمین کو بھارت کوپاکستان کے خلاف دہشت گردی کرنے کالائسنس دے دیاجس کوبھارت اب تک استعمال کررہاہے لیکن اسی دوران5اگست کو ایک گہری سازش کے تحت اپنی اتحادیوں کی رضامندی سے اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں اورخوداپنے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیراور لداخ کواپنے اندرضم کرنے کایکطرفہ اعلان کردیا۔   
 
ان تمام متشددفسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود بھارتی فوج89سالہ بوڑھے مردِحریت  سیدعلی گیلانی سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ ان کودوسرے کئی ساتھیوں سمیت نظربنداورجیل کی اذیت ناک کوٹھڑیوں میں بندکررکھاہے۔کیاجیل کی سلاخیں کشمیرکی آزادی کا راستہ روک سکتی ہیں؟کیاکشمیریوں کے محبوب لیڈر سیدعلی گیلانی کوعوام کے دلوں سے الگ کیاجا سکتا ہے؟کیامجاہدہ سیدہ آسیہ اندرابی کے عزم کوکمزورکیا جا سکتاہے؟تاریخ گواہ ہے کہ ایسانہ کبھی ہواہے اورنہ ہی اب ممکن ہے!لیکن سوال یہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کوکل کلاں تا ریخ کس نام سے یادکرے گی؟
 سیدعلی گیلانی اورمجاہدہ آسیہ اندرابی اپنی اولادکے قلب وذہن کے اندرتوپچھلی کئی دہائیوں سے عملِ خیر کاجوبیج بوچکے تھے،اس بیج پرمشیت کی برسائی ہوئی برسات نے بالآخرکس طرح عمل خیرکی لہلہاتی ہوئی کھیتی اگادی ہے۔ اگر اس فصل کی تقسیم شروع کردی جائے توسب کوہی اپنادامن تنگ نظرآئے گا۔ان نوجوان شہدانے اپنے خونِ دل اورجان سے پائے رسولﷺ کے نقوش کوایسااجاگرکیاہے کہ ہرکسی کواب اپنی منزل آسان دکھائی دے رہی ہے۔ان نوجوانوں کی للہیت،اخلاص نیت اور بے لوث ادائے فرض نے ایک ہی جست میں تمام فاصلے عبورکرلئے ہیں جس کی تمناانبیا،اصحابہ اورصالحین نے ہمیشہ کی۔ اپنے اس عظیم مقصدکیلئے اپنی جاں جاںِ آفریں سپرد کرنے والیان عظیم نوجوانوں کی یاد اب تاقیامت تک کفر کے تاریک جزیروں پرایمانی قوت کے ساتھ کڑکتی اورکوندتی رہے گی۔
ان نوجوانوں کی شہادت نے جہاں اوربے شمارباتوں کاسبق یاددلایاہے وہاں ایک یہ بات بھی ہمارے ذہن نشین کروائی ہے کہ عالمِ اسباب میں سانس کاایک تموج اورذرے کا ایک حقیروجودبھی تخلیق اسباب اورترتیب نتائج میں اپناحصہ رکھتاہے۔جس طرح عمل بدکی ایک خراش بھی آئینہ ہستی کودھندلاجاتی ہے اسی طرح عمل خیرکاایک لمحہ بھی عالم کے اجتماعی خیرکے ذخیرے میں بے پناہ اضافہ کردیتاہے اورلوحِ زمانہ میں ریکارڈہوکرکبھی نہ کبھی ضرورگونجتاہے اورمیزان نتائج میں اپناوزن دکھاتاہے اور یہ نوجوان شہدا بیٹے،بیٹیاں اور مائیں یوں آخرت کوجب گروہ درگروہ اپنے رب کے ہاں حاضر ہوں گے تویہ شہداکے گروہ میں شامل اپنے رب کے ہاں اس شان سے حاضرہوں گے کہ تمام عالم ان پررشک کرے گا۔
اللہ سے ہم نے بھی ملاقات کرنی ہے،اللہ جانے کب۔۔۔۔۔؟اللہ جانے کہاں۔۔۔ ؟ اورکس حال میں ہوں گے؟کتنی بڑی ملاقات ہوگی جب ایک عبدذلیل اپنے معبوداکبرسے ملے گا!جب مخلوق دیکھے گی کہ خوداس کاخالقِ اکبراس کے سامنے ہے ،اللہ کی قسم .....!کیسے خوش نصیب ہیں یہ کشمیری شہداکہ جلوہ گاہ میں اس شان سے جائیں گے کہ اس ملاقات کے موقع پراللہ کونذرکرنے کیلئے اللہ کاکوکوئی انتہائی محبوب تحفہ ان کے کفن میں موجودہوگا۔
جی ہاں!ان کفنوں کی جھولیوں میں جن میں بدن اورسچے ایمان وعمل کی لاش ہوگی مگر شہادت کے طمطراق تمغے سے سجی ہوگی۔ان تمغوں کوخدائے برتر کی رحمت لپک لپک کربوسے دے گی اوراعلان ہوگا: 
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے      
یہ بندہ دو عالم سے خفامیرے لئے ہے
کاش ہمیں بھی اس ملاقات اوریقینی ملاقات کاکوئی خیال آتااورتڑپادیتا،کاش ہم بھی ایسی موت سے ہمکنارہوجائیں جہاں فانی جسم کے تمام اعضا باری باری قربان ہوجائیں، سب اللہ کیلئے کٹ جائیں،سب اسی کے پائے نازپرنثارہو جائیں جس کے دستِ خاص نے ان کووجودکے سانچے میں ڈھالاہے۔یقیناان نوجوانوں کے دھڑشیطانی قوتوں کا شکار ہوگئے ہیں مگراشک بارآنکھوں سے سوبار چومنے کے لائق ہیں کہ فرشتے ان کو اٹھاکراللہ کے ہاں حاضرہوگئے ہیں اوران کی جوانیاں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ دنیا پر نہیں یہ آخرت پرنثارہوئی ہیں۔انہوں نے دنیاکی کسی چیزسے نہیں خوداللہ سے عشق کیا،انہوں نے دنیاکی ساری اشیااور عیش وعشرت پرنہیں خودرسول اکرمﷺ کی ذاتِ مبارک پرایمان کی بنیادرکھی،انہوں نے دنیاکی نشیلی چھاؤں میں نہیں بلکہ شہادت کے پرشوق سائے میں پناہ ڈھونڈی،انہوں نے زندگی کی دلفریب اورایمان کی شاہکارشاہراہ پر اس طرح سفرکیاہے کہ زندگی سے ہٹ کرشہادت اورشہادت کے اس پارتک کچھ سوچنے کاکوئی سوال ہی نہیں تھا۔وہ شباب وحسن سے وجدکرتے ہوئے اللہ کے ہاں اس طرح حاضرہوگئے ہیں کہ حسن وجوانی باربارایسی حسرت کرے۔
بھارت نے آج پورے خطے کے امن کوداؤپرلگارکھاہے اوراس نے پاکستان میں دہشت گردی کی آگ لگا رکھی ہے لیکن اس ساری صورتحال کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسیزنے اپنی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں بھارت سمیت تمام دشمنوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا رکھا ہے۔ الحمداللہ


 

تازہ ترین خبریں

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری