01:03 pm
                  آسیہ اندرابی،دختر کشمیر

                  آسیہ اندرابی،دختر کشمیر

01:03 pm

  قابض بھارتی ان آفاقی اصولوں اور سچائی کو کیسے برداشت کرسکتے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی آزادی کشمیر کے حق میں اُٹھنے والی ہر آواز کوفوجی طاقت اور بھارتی عدالتی دہشت گردی کے ذریعے کچل دینا چاہتی ہے NIAکی جھوٹی کارروائی پر، کٹھ پتلی پٹیالہ ہائوس کورٹ کے جج پروین سنگھ، نے  آسیہ اندرابی ان کی نڈر اور جانباز ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت ،مضحکہ خیز الزامات عائد کرتے ہوئے ،سیکشن 120کے تحت سازش ، 121کے تحت حکومت کے خلاف جنگ ، 121.Aکے تحت،غداری ، 153Aکے تحت مختلف گروپوںمیں اختلاف پیدا کرنا وغیر ہ شامل ہیں ، کے تحت کیس دائر کرْنے کا حکم دیا ہے ۔ یاد رہے یہ وہی پٹیالہ ہائوس کورٹ ہے ۔جہاں  جے این یو کے طالب علم راہنما کنہیا لال پر یونیورسٹی میںتقرری کے دوران سچ بولنے اور ہندوتوا کا متعصبانہ چہرہ دکھانے پربننے والے  غداری کے مقدمہ کی سماعت  کے دوران  عدالت میں تشدد کیا گیا اور عدالت میں موجود جج مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رہے ۔
 مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جبر اور انسانیت سوز مظالم پر بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو بھارتی فوجی مظالم سے بچائے اورغیر قانونی طورپر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کروا کے حریت راہنما آسیہ اندرابی اور دیگر کارکنوں اور راہنمائوں کو اسیری سے نجات دلائے ۔ 
 غیر قانونی قابض بھارتیوں کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ لاکھوں، ننھے کشمیری بچوں ،بچیوں ، بزرگوں ، اور خواتین کے قاتل ہیں ، خواتین کی عصمت دری اور توہین کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں ،یقینا ان کی ذاتی اور ادارہ جاتی تربیت میں یہ شامل ہے۔ جس کا عملی نمونہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیش کررہے ہیں ۔
بنیادی انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق اور سویلین کے خلاف جنگی جرائم کے ثبوت دے چکے ۔بین الاقوامی میڈیابا آواز بلند بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم اور کشمیریوں کا ھالوکاسٹ دکھا رہا ہے ۔ان حالات میں کوئی بعید نہیں کہ بابری مسجد ،سمجھوتہ ایکسپریس ، مکہ مسجد ،مالے گائوں بم دھماکوں  کے ثابت شدہ انتہا پسند تنظیموں کے مجرموں کو بری کرنے والی کٹھ پتلی بھارتی عدالتوں میں بیٹھے ہوئے ہندوتوا کے پیروکار ججوں کے مودی مافیاء کی خدمت میں پیش کئے جانے والے غلامانہ ،عاجزا نہ اور  من پسند فیصلوں کی طرح محترمہ آسیہ اندرابی کو بھی شہید مقبول بٹ ، اور افضل گورو کی طرح شہید کرکے ان کا جسد خاکی تہاڑ جیل میں یرغمال بنا کردفن کردیا جائے ۔ خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو قابض بھارتی حکومت اور فوج کو پتہ ہونا چاہیے کہ کشمیری لیڈر شیخ عزیز  سے لے کر برہان وانی تک یہ سلسلہ جاری ہے کہ جدوجہد آزادی جو پہلے ہی تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے ۔وہ اس سے بھی تیز ہوگی اور کشمیری عوام کا رد عمل ناقابل یقین ہوگا ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلے ہی بھارت کے خلاف نفرت کے طوفان کا پہاڑ جیسا لاوا پھٹنے کو ہے ۔ 
پٹیالہ ہائوس کورٹ کا دختر کشمیر کے خلاف چارج شیٹ کا، جانبدارانہ اور متعصبانہ فیصلہ بھارتی ریاستی وعدالتی دہشت گردی کے گھناونے عزائم کا عکاس ہے ۔ محترمہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی خواتین عزم وہمت کے بے مثال پہاڑ ہیں، جنہیںدنیا کی کوئی بھی طاقت اپنے مقصد سے ہٹا نہیںسکتی ۔ان کا نام تحریک آزادی کشمیرکے لئے ایک تابندہ ستارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ ان کی قربانیاںلازوال ہیں ۔ 
 وہ نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پاکستان اور عالم اسلام میںایک نمایاںمقام رکھتی ہیں اور ان کا نام عزت سے پکارا جاتا ہے ۔ اور ہمیشہ ایسے ہی پکار اجائے گا۔ تحریک آزادی کی کامیابی کا سفر ان ہی جیسے لیڈروں اور ان کے عظیم ساتھیوںکی قربانیوں سے مزین ہے ۔ وہ بھارتی مظالم اور نتائج سے بے پرواہ ہوکرناجائز قابض افواج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑرہی ہیں ۔ وہ دن دور نہیںجب مقبوضہ جموں وکشمیر ،خالصتان سمیت دیگر مقبوضہ ریاستیں آزادی کا سورج دیکھیںگی اور بھارت بدترین شکست کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ۔ان شااللہ ۔

 

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے