01:04 pm
ہم بہادر اور شجاع نبیﷺ کے اُمتی

ہم بہادر اور شجاع نبیﷺ کے اُمتی

01:04 pm

ہم اس نبی ﷺ کے اُمتی ہیں کہ جن کے بارے میں حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ سب سے زیادہ حسین اور سب سے زیادہ سخی اور بہادر تھے … حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ جب گھمسان کی جنگ شروع ہو جاتی تو ہم اس شدید جنگ میں رسول کریمﷺ کی اوٹ میں بچائو کے لئے پناہ لیا کرتے تھے، حضرت براءؓ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ حنین میں دیکھا لوگ بھاگ چکے ہیں … اور رسول اللہﷺ اپنے سفید خچر پر سوار ہیں … سیدنا ابو سفیانؓ خچر کی لگام تھامے ہوئے ہیں اور نبی کریمﷺ بہادرانہ شان سے یہ جملہ ارشاد فرما رہے ہیں ’’ان النبی لاکذب انا ابن عبدالمطلب‘‘ یعنی میں اللہ کا رسول ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب جیسے بہادر کا بیٹا ہوں‘‘ احد کے میدان میں بھی آپؐ اسی طرح ثابت قدم رہے کہ ایک بالشت کی مقدار بھی اپنی جگہ سے نہیں ہٹے … حالانکہ آپؐ پر چاروں طرف سے حملہ ہوچکا تھا، آپؐ کے ساتھی عارضی شکست سے دوچار ہوگئے تھے … مگر آپؐ ہمت، بہادری اور شجاعت کا پیکر بن کر ثابت قدم رہے۔
یاد رکھیئے شجاعت و بہادری امت مسلمہ کی وہ وراثت ہے کہ جس کے بغیر زندہ رہنا مسلمان کیلئے سوہان روح  بنا رہتا ہے، شجاعت و بہادری ہی وہ وصف ہے کہ جو مسلمان کو غلامی کی زنجیریں کاٹ ڈالنے پر مجبور کرتا ہے، ویسے تو اللہ کے سارے نبی، رسول اور پیغمبر بہادر تھے … لیکن نبی الملاحمﷺ تو بہادری اور شجاعت کے امام تھے … حضرت ابوبکر صدیقؓ ہوں، حضرت عمر فاروقؓ ہوں، حضرت عثمان غنیؓ ہوں، حضرت علی المرتضیٰؓ ہوں، حضرت امیر معاویہؓ ہوں یا دیگر سوا لاکھ کے لگ بھگ صحابہ کرامؓ وہ سب کے سب بہادر بھی تھے اور شجاع بھی ، کسی بھی کافر یا باطل کا خوف کسی بھی سچے مسلمان پر کبھی بھی طاری نہیں ہوسکتا، بہادری سے کسی کی زندگی کا ایک دن بھی کم نہیں ہوتا … اور بزدلی سے کسی انسان کی زندگی کا ایک لمحہ بھی بڑھ نہیں سکتا … دین اسلام نے اپنے پیروکاروں کو امن، سکون اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بہادری اور شجاعت کا بھی درس دیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امن، سلامتی، بہادری اور شجاعت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے … بزدلی اور بے غیرتی کسی بھی سچے مسلمان کو چھو کر بھی نہیں گزر سکتی ، مجھے حیرت ہوتی  ہے ان عناصر پر کہ جو ہندوئوں کو راضی کرنے کیلئے دیوالی کے موقع پر ان کے رنگوں میں اپنے آپ کو رنگ کر جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں، اس خوامخواہ کے جذبہ ’’خیر سگالی‘‘ کو اگر اسلام کی روشنی میں دیکھا جائے تو با ت کہیں سے کہیں جانکلتی ہے، امن پسند ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہندوئوں کو خوش کرنے کیلئے ماتھے پر تلک لگالیا جائے … عیسائیوں کو خوش کرنے کیلئے کرسمس کیک کاٹا جائے، ہاں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری نہایت ضروری ہے … اسلام نے اقلیتوں کے حقوق  متعین کررکھے ہیں اور ان حقوق کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے … اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری ہر پاکستانی بالخصوص مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ، یادش بخیر، لندن میں پناہ گزین سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ہندوئوں کی دیوالی سے خطاب کرتے ہوئے نعوذ باللہ ، اللہ اور رام کو ایک ہی قرار دے دیا تھا … اور یہ بھی فرمایا تھا کہ ان کا دل کرتا ہے کہ ان پر بھی دیوالی کے رنگ پھینکے جائیں … سوال یہ ہے کہ نواز شریف کی ان باتوں کا بھلا  اقلیتوں کے حقوق سے کیا تعلق بنتا تھا؟ صرف نواز شریف ہی نہیں ، بلال زرداری سے لے کر چوہدری شجاعت حسین تک اور فواد چوہدری سے لے کر عمران خان تک … کو ’’اکثریت‘‘ سے زیادہ ’’اقلیت‘‘ کی فکر رہی … کوئی ان سے یہ نہیں کہتا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق حق ادا کریں، بالکل کریں … بلکہ اگر  کہیں پر کسی اقلیت کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہو اس کو بھی قانون کی طاقت کے ساتھ بالکل روکیں … لیکن یہ سب کرتے ہوئے بھی انہیں اپنی اسلامی  شان کو برقرار رکھناچاہیے۔
حکمران ہوں، سیاست دان ہوں، وکلاء، ججز، سول سوسائٹی، میڈیا پرسنز ہوں یا علماء، اور عام مسلمان، ہم سب بہادر اور شجاع پیغمبرﷺ کے اُمتی ہیں … اس لئے ہر مسلمان کو خواہ وہ کسی بھی فیلڈ میں کیوں نہ ہو ، کہیں پر بھی کیوں نہ بیٹھا ہوا… اسے بہادر اور غیرت مند ہونا چاہیے، لیکن مسلمان کی بہادرانہ شان کا مطلب یہ نہیں کہ اپنوں کو ہی دبایا جائے … آپس میں ہی سر پھٹول کی جائے … کبھی فرقہ واریت، کبھی لسانیت، کبھی سیاسی نعروں کی بنیاد پر ایک دوسرے کے گلے  کاٹے جائیں … اپنے مخالفین پر تو زندگی کا گھیرا تنگ کر دیا جائے لیکن جب معاملہ ہو، کافروں سے ، تو ان کے سامنے بھیگی بلی بن کر گردن جھکا دی جائے … اپنوں پر چڑھائی اور کفریہ طاقتوں کے سامنے امن ، امن ، امن کی صدائیں بلند کی جائیں ، کوئی شک نہیں کہ بہادری ا ور شجاعت لازم ہے ، مگر ضروری ہے کہ وہ دین اسلام کے تابع رہے … اپنی ذا ت اور مفاد کے لئے موم کی ناک کی طرح قانون کو موڑا نہ جائے، اپنے مفادات کیلئے نہ کسی دوسرے  کو تڑپایا جائے  اور نہ ترسایا جائے، بلکہ آقاء مولیٰ حضرت محمد کریمﷺ تو ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں … یاد رکھیئے ’’بہادری‘‘ اور ’’بدمعاشی‘‘ ’’شجاعت‘‘ او ر ’’غنڈہ گردی‘‘ ’’غیرت‘‘ اور ’’سیاپا‘‘ میں ’’ایک نکتے  نے ہم کو  محرم سے ’’مجرم کر دیا‘‘ والا ہی فرق ہے ، دعا کریں کہ اللہ رب العزت  ہمیں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور سیاپے سے بچاکر حقیقی طور پر بہادر، شجاع اور غیرت مند بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(وما توفیق الا باللہ)

 

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے