01:05 pm
کنجوس ڈونلڈ ٹرمپ

کنجوس ڈونلڈ ٹرمپ

01:05 pm

’’یہ الیکٹروکالج کیا ہوتا ہے؟‘‘
استاد اختر رنگریزہ نے خاصی سنجیدگی سے پوچھا تھا۔
’’یہ تم کیوں پوچھ رہے ہو؟‘‘ چوہدری سنجیدہ خان نے جوابی سوال جڑ دیا؟
’’شیخ صاحب سے چیک کرلو استاد! ان کا بیٹا پچھلے سال ٹیکسلا میں کسی الیکٹرک کے مضمون میں داخل ہوا تھا۔‘‘ شاہ صاحب رئوف نے لقمہ دیا۔ میں جب  شام کو استاد اختر کی دکان پر پہنچا تو  یہی موضوع چل رہا تھا۔ استاد اختر رنگریزہ  راولپنڈی کی قدیمی باوا روڈا روڈ پر واقع ایک المشہور دکان کے پروپرائیٹر ہیں۔ جہاں پر علاقے بھر کی خواتین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن دوپٹے اور جماعتی اسکارف وغیرہ رنگواتے ہیں۔ دن بھر تو دکان پر خواتین کی بھیڑ رہتی ہے لیکن مغرب کے بعد حضرات خصوصاً ایسے حضرات جن کی اپنی بیویوں سے انڈر اسٹیڈنگ زیادہ ہوتی ہے کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ لہٰذا سالہا سال سے مغرب بعد دکان کے عقبی حصے میں بیٹھک کا جمنا ایک معمول ہوچکاہے۔ اس بیٹھک کی مقبولیت میں استاد اختر کی مہمان نوازی اور قریب ہی موجود دودھ دہی کے ٹھیے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ جہاں سے سردیوں میں گرما گرم دودھ جلیبی، گرمیوں میں ٹھنڈی ٹھار لسی اور  سال بھر ملائی والی دودھ پتی گفتگو کے لطف کو دوبالا کر دیتی ہے۔’’استاد تم نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔‘‘ سنجیدہ نے دوبارہ پوچھا۔’’یار جی! میں نے سنا ہے یہ کوئی ایسا کالج ہے کہ جس میں داخلہ مل جائے تو بندہ امریکہ کے صدر کو ووٹ دیتاہے۔‘‘’’ اور یہ تمہیں کیسا پتہ چلا؟‘‘ ’’ کل رات کو بنی گالے کے عباسیوں کی بہو نے اپنے ٹی وی پروگرام میں بتایا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اوکھا سوکھا ہو کر اپنے بیٹے کو اسی کالج میں داخلہ دلوا دوں۔‘‘ چوہدری سنجیدہ جو خاصے عرصے امریکہ اور کینیڈا رہتا رہا تھا یہ سن کر مزید سنجیدہ ہو گیا۔ ’’تم پاکستانی ادھوری بات سن کر اپنے خواب بن لیتے ہو۔ پہلے تو یہ الیکٹرو کالج نہیں بلکہ الیکٹرول کالج ہے اور دوسرا یہ کوئی ویسا کالج نہیں جہاں پڑھنے کے لئے داخلہ ملتا ہے۔‘‘ ’’تو چوہدری یہ کیسا کالج ہے؟‘‘ استاد نے حیرت سے پوچھا۔ ’’یہ امریکہ کے صدارتی انتخاب کے لئے تشکیل دیا جاتا ہے اور تمہاری اطلاع کے لئے عرض ہے انگریزی زبان میں کالج کا مطلب صرف پڑھائی والا کالج نہیں ہوتا۔‘‘ ’’ایک تو یہ گورے ہمیں انگریزی کی مار دیتے ہیں۔‘‘ شاہ صاحب بولے۔ ’’مختصراً یوں سمجھو امریکہ کی ہر ریاست سے آبادی کے لحاظ سے ووٹ مختص کئے جاتے ہیں۔ صدارتی امیدوار کی پارٹی الیکشن سے پہلے اپنے ووٹر نامزد کر دیتی ہے جو ریاست کے نمائندہ کے طور پر ووٹ ڈالتے ہیں۔ امریکہ کی پچاس ریاستوں سے کل ملا کر 538ووٹ بنتے ہیں۔ جس امیدوار کو 270ووٹ مل جاتے ہیں وہ صدر منتخب ہو جاتا ہے۔ چوہدری سنجیدہ کہتا رہا اور حاضرین خالی الذہن سنتے رہے۔ وہ عام طور پر  کھسیانا تو نہیں ہوتا لیکن ہوگیا ’’میرے خیال میں تم لوگوں کو مثال دے کر سمجھاتا ہوں۔‘‘  ’’جزاک اللہ ضرور‘‘
’’امریکہ میں پچاس ریاستیں ہیں۔ ان میں سے ایک ریاست ٹیکساس کی مثال لیتے ہیں۔ ٹیکساس سے الیکٹرول کالج کے 38نمائندے ہوتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے دن ریاست کے عام ووٹر اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ اگر ڈیموکرٹیک پارٹی کا امیدوار جیتے تو ڈیموکریٹ اور اگر ریپبلکن جیتے تو ریپبلکن نمائندہ الیکٹرول کالج کے 38ووٹ پول کرتے ہیں۔‘‘ ’’چوہدری تمہاری اس بات سے میں یہ سمجھا ہوں کہ امریکی صدر کا اصل انتخاب ان 538نمائندوں کی ووٹوں سے ہوتا ہے۔‘‘ شاہ صاحب نے کہا ’’شکر ہے بات تم کند ذہن لوگوں کی سمجھ میں آگئی۔‘‘ ’’لیکن اگر یہ نمائندے الیکشن والے دن اپنے ضمیر کے مطابق دوسرے  امیدوار کو ووٹ ڈال دیں تو پھر؟ رئوف شاہ نے نکتہ اٹھایا ’’وہ کفار ہیں۔ ان کے ضمیر سوئے رہتے ہیں یا بالکل مردہ ہوچکے ہوتے ہیں۔ اس لئے ایسا نہیں ہوتا۔‘‘ ’’ مجھے لگتا ہے امریکہ میں یا تو زراعت ہوتی ہی نہیں اور اگر ہوتی ہے تو نمائندگان زرعی شعبے سے لاتعلق ہوتے ہیں۔‘‘ استاد بولا ’’ یہ تم کیسے کہہ سکتے ہو؟‘‘ ’’ اس طرح کہ اگر یہ لوگ زمیندار ہوتے تو یقینا انہیں بیج کھاد اور جراثیم کش ادویات وغیرہ کی ضرورت ہوتی اور محکمہ زراعت ان کی مدد کے لئے موجود ہوتا۔‘‘ استاد خاصی دور کی کوڑی لایا۔ ’’لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے وہاں کا محکمہ زراعت فعال نہ ہو؟‘‘ ’’فعال نہیں بلکہ ناکارہ۔ جو محکمہ اپنے صدر کے لئے چند ووٹوں کا بندوبست نہ کر سکے اسے ناکارہ ہی کہا جاسکتا ہے؟‘‘ ’’مجھے تو یہ سسٹم ہمارے ایوب خان کے بی۔ ڈی ممبران جیسا لگتا ہے۔‘‘ ’’تم ٹھیک کہتے ہو۔‘‘ چوہدری سنجیدہ بولا ’’میرے تایا جان بی۔ ڈی ممبر ہوا کرتے تھے۔‘‘ ’’یار خدا کا خوف کرو مانا کہ تم امریکہ سے ہو آئے ہو اور تمہارے پاس ڈالر ہیں لیکن یہ نہ بھولو ہم سب بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔‘‘ شاہ صاحب نے چوہدری کی بات کاٹ دی۔‘‘ یہ بی۔ڈی ممبروں والا گھڑاک ہمارے ہوش سے پہلے کا ہے پھر بھی ہتھ ہولا رکھو۔‘‘ یہ سن کر چوہدری سنجیدہ مشتعل ہوگیا۔ ’’تمہارا ایک کزن اپنے آپ کو انصاری بتاتا ہے، دوسرا شیخ، اور تم خود شاہ جی بنے پھرتے ہو، تو کبھی ہم نے سوال اٹھایا ہے؟‘‘ ’’اوئے چھوٹے۔ دودھ پتی ہور’’ استاد نے بیچ بچائو کے لئے فوراً آرڈر دیا اور کہا ’’چوہدری تو شاہ جی کو چھوڑ اور اپنی بات جاری رکھو۔‘‘ ’’نہیں۔ اس شیخ شاہ انصاری کی بات  سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔’’  چوہدری صاحب۔ میں نے مان لیا آپ کے تایاب صاحب واقعی بی۔ ڈی ممبر تھے۔ معذرت۔ اب آگے چلو۔ ’’شاہ صاحب نے معافی مانگ لی۔ اور ملائی والی دودھ پتی کی پیالیاں بھی آگئیں۔ چوہدری نے ایک بھرپور گھونٹ بھرا اور گویا ہوا۔‘‘ تو دوستوں! تایا صاحب بتاتے تھے کہ 1965ء کے صدارتی الیکشن کے دوران سارا پاکستان فاطمہ جناح کا حامی تھا۔ حالانکہ ایوب خان کی فوجی حکومت نے ان پر ہر طرح کے الزامات لگائے۔ تو پھر  بی۔ ڈی ممبران خصوصاً دیہی علاقے کے ممبران کو دھونس دھاندلی کے ساتھ ایوب خان کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے کہہ دیا گیا اور ساتھ ساتھ خزانے کا منہ بھی کھول دیا گیا۔ یوں ایشیاء کے ڈیگال کی فقیدالمثال کامیابی کا بندوبست کیا گیا تھا۔
’’ اس سے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف امریکہ کا محکمہ زراعت ناکارہ ہے بلکہ یہ ٹرمپ ایک نکما اور کنجوس آدمی ہے کہ صرف 500 بندے مینج نہیں کئے جاسکے۔‘‘ شاہ صاحب نے حتمی بات کر دی۔ ’’سچ تو یہ ہے کہ مجھے ٹرمپ کے ہارجانے کا افسوس ہوا ہے۔‘‘استاد بولا۔ ’’وہ کیوں ؟‘‘ ’’اس لئے کہ وہ جیسا بھی صورت الحرام تھا۔ میں بلکہ ہم سب ملانیا ٹرمپ کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔‘‘ ’’ اوئے کوئی خدا کا خوف کرو۔ ملانیا امریکہ کی فرسٹ لیڈی ہے۔ تم اسے بھی تاڑنے سے باز نہیں آئے؟‘‘ ’’ کیسے باز آئیں یہ تو ہمارا قومی کھیل ہے۔‘‘





 

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے