01:06 pm
نئے سال 2021ء کی آمد

نئے سال 2021ء کی آمد

01:06 pm

سال 2020 ء اختتام کو پہنچا اور نیا سال شروع ہوا چاہتا ہے۔ اس سال کورونا کی وبا کی وجہ سے شاید کچھ امن ہو البتہ سابقہ روایات یہی ہیں کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی بحیثیت مسلمان upper & Lower دونوں انتہائیں عروج پر نظر آتی ہیں۔ کچھ تو نیو ایئر نائٹ مناتے مناتے عیاشی اور بے حیائی کی آخری حدوں کو چھو لیتے ہیں۔ جبکہ دیکھا جائے تو اسلام میانہ روی کا دین ہے جو اپنے ماننے والوں کو انتہا پسندی کی بجائے درمیانی رستہ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ تکبر اور چاپلوسی کی مذمت کر کے خودداری کی طرف راغب کرتا ہے۔ فضول خرچی اور کنجوسی کی بجائے کفایت شعاری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ ’’بہترین کام وہ ہے جو درمیانہ ہو‘‘۔اسلام کی یہی خوبی بے شمار غیر مسلموں کیلئے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا سبب بن گئی۔ لیکن زندگی کے مختلف معاملات میں مسلمانوں کے کئی طبقات میانہ روی اختیار کرنے کی بجائے انتہا پسندی اختیار کرتے ہیں جو کہ ناروا ہے۔ سال نو کو ہی دیکھ لیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ یو کے میں ہمارے مسلمان بچے مساجد اور کمیونٹی سنٹرز میں نیو ایئر نائٹ کو اصلاحی پروگرام رکھ لیتے ہیں تاکہ فضولیات سے بچا جا سکے۔ وہاں مسلمان کمیونٹی میں اس رات کو وہ کچھ نہیں ہوتا جو پاکستان کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ نیو ائیر نائٹ میں غل غپاڑے، ون ویلنگ, عیاشی و فحاشی اور شراب و کباب کی صورت میں طوفان بد تمیزی برپا کیا جاتا ہے۔ نئے سال کی آمد پر یہ ایک انتہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

 دوسری طرف کچھ لوگ وہ ہیں کہ نئے سال کے آغاز پر خیر و برکت کی دعا کرنے والوں پر بھی فتوی بازی کر کے انہیں بزعم خویش گمراہی کے دروازے کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ ان کی دلیل یہ ہوتی ہے کہ یہ ہمارا سال نہیں بلکہ غیر مسلموں کا ہے۔ حالانکہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک سوائے سعودی عرب کے اسی عیسوی کیلنڈر کے مطابق اپنا کارو بار حیات چلاتے ہیں۔ ایک خبر کے مطابق سعودیہ میں بھی عنقریب عیسوی تقویم لاگو ہو جائے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلمانوں کا کیلنڈر ہجری ہے جس کا با ضابطہ آغاز حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ہوا۔ ہماری عبادات مثلاًحج، روزے، زکوٰۃ، اور عورتوں کی عدت وغیرہ کیلئے بھی یہی اسلامی کیلنڈر استعمال ہوتا. جب تک مسلمانوں کا عروج کا دور رہا یہی تقویم رائج رہی۔ اس حقیقت کا ہمیں اعتراف کر نا چاہئے کہ کچھ صدیوں سے ہم زوال پذیر ہیں۔ جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں ہم دیگر اقوام کے دست نگر ہیں وہاں عیسوی تقویم بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔ دنیا کے نقشے پر ستاون مسلمان ریاستیں موجود ہیں لیکن کسی ایک کو بھی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ویٹو پاور حاصل نہیں۔ صرف پانچ ممالک اس حق کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں سے امریکہ، برطانیہ،جرمنی اورفرانس عیسائی ممالک جبکہ چین کمیونسٹ ملک ہے۔ ان ساری باتوں سے قطع نظر سال نوبنیادی طور پر شمسی تقویم ہے جو سورج کی گردش سے منسلک ہے اگر اس تقویم کی نسبت عیسی علیہ السلام کی طرف ہے تو پھر بھی کوئی حرج نہیں کیوں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے فضائل و کمالات خود قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں اور اگر ہجری تقویم کو قمری اور عیسوی تقویم کو شمسی کہا جائے تو پھر بھی اسلام کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیوں چاند اور سورج دونوں ہی ہمارے رب کے بنائے ہوئے ہیں اور ہمارا ان سے کوئی جھگڑا ہے اور نہ خدا واسطے کا بیر۔ قرآن پاک نے دونوں کی تقویم کا ذکر صراحتاً کیا ہے۔مزید برآں پورا سال ہم شادی بیاہ، موت مرگ، بزرگوں کے اعراس، ذکر و اذکار اور میلاد و سیرت کی محافل کے اعلانات و اشتہارات عیسوی تقویم کے مطابق کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ مسلمانوں کی قبروں پر سجے کتبوں پر بھی تاریخ وفات عیسوی تقویم کے مطابق ہوتی ہے۔ ساری مساجد میں نمازوں کے نظام الاوقات عیسوی تاریخوں کے مطابق لکھے اور پڑھے جاتے ہیں۔ آج تک کسی مستند مفتی شرع و دیں کا کوئی فتوی نظر سے نہیں گزرا کہ یہ سب نا جائز ہے۔ لیکن جوں ہی نیا سال شروع ہونے پر کسی نے خیر و برکت کی دعا یا مبارکباد دے دی، تو اس وقت ہمیں یاد آتا ہے کہ یہ سال ہمارا نہیں کسی اور کا ہے۔ فتوے شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ سب کچھ خلاف اسلام اور بدعت ہے حالانکہ سارا سال ایک ایک دن ہم اسی تقویم کو استعمال کرتے ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر بحیثیت مسلمان ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہئیے۔ پچھلے سال کی کوتاہیوں سے سبق حاصل کرکے آئندہ اصلاح احوال کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ عیاشیوں فحاشیوں سے ہر حال میں بچیں البتہ کوئی اس موقع پر دعائے خیر و برکت دے دے تو اس کو قبول کرلو۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔

 

تازہ ترین خبریں

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا