01:13 pm
شاہ سلمان  سے اپیل

شاہ سلمان  سے اپیل

01:13 pm

شائد یہ 2013ء کا حج موسم تھا کہ حج سے پہلے مجھے حرمین شریفین کے لئے ’’بلاوا‘‘ آیا تھا۔ اسلام آباد میں عبدالعزیز الغدیر
شائد یہ 2013ء کا حج موسم تھا کہ حج سے پہلے مجھے حرمین شریفین کے لئے ’’بلاوا‘‘ آیا تھا۔ اسلام آباد میں عبدالعزیز الغدیر سعودی سفیر تھے۔ یہ دن سفارتی، سماجی، معاشرتی طور پر سعودیہ کے لئے پاکستان میں بھرپور توانائی پذیرائی کے تھے۔ خدا نے عبدالعزیز الغدیر کو رفقاء کار بھی بہت محنتی، جفاکش، مدبر دئیے تھے۔ مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا۔ اور ہوٹل میں گیا تو پہلی بار اوریامقبول جان سے حالت احرام میں ملاقات ہوئی۔ شہزادہ نایف ولی عہد تھے۔ میدان عرفات سے متصل انہوں نے فوجی پریڈ کا معائنہ کیا جو حجاج کرام اور مکہ  مکرمہ کے حفاظتی انتظامات کا نام تھا۔ عالمی پریس موجود تھا۔ کچھ یورپی صحافی باربار ایران کے حوالے سے اشتعال پیدا کرتے سوالات ولی عہد شہزادہ نایف بن عبدالعزیز سے کر رہے تھے اور شہزادہ مدبر بن کر صحافیوں کے سوال کو غیر مئوثر کرتے ہوئے ایرانی حجاج کی خدمت، حفاظت اور سعودی میزبان محبت کا اعادہ کر رہے تھے۔ ایران کے خلاف جب یورپی صحافی ولی عہدنایف کو مشتعل نہ کر سکے تو میرے لئے سعودی تدبر و فراست پر مکمل ایمان لانا ممکن ہوگیا۔ مدینہ منورہ میں جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں زیادہ تر حجاج ایرانی حضرات و خواتین تھے۔ میں ترک حجاج حضرات و خواتین کی طرح ایرانی حجاج مرد و خواتین کے حوالے سے اس ہوٹل میں ایرانی تہذیب و تمدن کا مطالعہ کر رہا تھا۔
مجھے ایک ایرانی حاجی نے بتایا کہ وہ اصفہان سے ہیں۔ جب انہیں پتہ چلا کہ میں کالم نگار ہوں تو انہوں نے مجھے دعوت دی کہ مجھے جب اللہ تعالیٰ  ممکن بنائے ایران آکر اہل اصفہان سے ملوں۔ اگر تہذیب تمدن، تاریخ، دیکھنی ہے تو ایران  آئیے۔ میں نے یہ دعوت قبول کرلی مگر سوچتا رہا کہ میں تو عشروں سے سعودیہ اور عربوں کے حق میں لکھتا ہوں۔ انقلابی ایران کی ولایت فقہیہ بادشاہت سے وابستہ برآمدگی انقلاب کو غلط روش لکھتا ہوں۔ لہٰذا میں کیسے ایران جاسکتا ہوں؟ناممکن۔ مگر جب مجھے خیال آتا کہ وہ سلمان فارسیؓ جس کو رسول اکرمﷺ نے اپنے اہل بیت میں شمار کیا وہ بھی تو اصفہانی تھے، تو خیال آتا کہ وہ تین شہزادیاں جو یزدگرد کے عراق میں سقوط کے ساتھ خلافت  عمرؓ میں مدینہ منورہ تشریف لائیں تو عمرؓ نے شہر بانو کا نکاح شہزادہ   حسین بن علیؓ سے کیا، ایک  شہزادی کا  نکاح محمد بن ابوبکر صدیقؓ سے کیا، شائد ایک شہزادی کا نکاح عبداللہ بن عمرؓ سے کیا۔ گویا نبوی سیاست میں سلمان فارسیؓ کی جنگی حکمت عملی کو جنگ خندق میں مدنی جنگی حکمت عملی مان لیا گیا اور عمرؓ بن خطاب کی خلافت میں ایرانی شاہی خاندان کی خواتین کو اسلامی مدنی عائلی زندگی کا محبت کرتا حصہ تسلیم کرلیا گیا۔ میں اس ایران سے شدید محبت کرتا ہوں جس کا نام سلمان فارسیؓ ہے اور شہر بانو ہے۔ ایران کے اس زرتشت کی بھی بہت عزت کرتا ہوں جو آذربائیجان کے اس علاقے میں پیدا ہوا جو تبریز کے ساتھ ہے اور وہ توحید کی دعوت دیتا اپنے عہد کا نبی کہلاتا ہے۔ مجھے شمسؒ سے بھی عقیدت ہے جسے تبریز نے جنم دیا اور جس نے مدرس رومی کو  ’’مولانا رومی‘‘ بنا دیا تھا۔ بات ذرا دور چلی گئی ہے۔ آئیے واپس مدینہ منورہ میں چلتے ہیں۔ ہوٹل میں میں نے دیکھا ایک ایرانی صاحب اپنا ٹی وی پروگرام نشر کر رہے تھے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کو اس ہوٹل میں سعودی حکومت کی طرف سے مکمل آزادی میسر تھی۔ مجھے ولی عہد شہزادہ نایف بن عبدالعزیز کی وسیع انظرفی سے ایرانی حجاج کیلئے خدمت تحفظ کی یاد دہانی ہوگئی مگر ایسے سعودی روادار ذہن کا خاتمہ ایرانی انقلاب کے شدت پسند کرتے رہے ہیں؟  انقلاب فرانس، انقلاب روس سے میں شدید متنفر ہوں کہ یوں ایک خاص سوچ کی ظالمانہ شہنشاہیت قائم ہو جاتی ہے ۔
میں آل سعود کا اس لئے شیدائی رہا تھا کہ یہ اصلاً ریاض کے سیاسی خاندان کی حکومت کا نام تھا، یقینا ریاض کے خاندان کے سیاسی اقتدار میں علماء شریک سفر تھے مگر محض مشیران بن کر۔ اب تو محمد بن سلمان نے اس مشاورتی علماء کردار کی وہابیت کو بھی  جدید سعودی عرب سے نکال باہر پھینکا ہے۔ میں محمد بن سلمان کی اصلاحات اور جدیدیت کو شیوخ جبر و ظلم کا شدید اور فطری ردعمل سمجھتا ہوں۔ عموماً خواتین، نوجوانوںمیں ان اصلاحات، جدیدیت کو بہت پسند کیا گیا ہے مگر مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اتنی جدیدیت، مغرب نما، سیکولر نما، اصلاحات کے نفاذ کے باوجود بھی انسانی حقوق سے وابستہ سعودی خواتین تاحال جیلوں میں کیوں بند ہیں؟ حال ہی میں ایک عدالت نے انسانی حقوق سے وابستہ  ایک  سعودی خاتون کو سزا دی ہے کہ اس نے سعودی ثقافتی ثقہ شناخت کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں مسکراتے  ہوئے سوچتا ہوں کہ جو شناخت شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودیہ کی مکمل طورپر بدل دی ہے، اس کے بعد تو تمام مرد و خواتین کو جیلوں سے آزاد ہونا چاہیے تھا مگر وہ تو تاحال مقید  اور مظلوم ہیں۔ کیوں؟ میں شاہ سلمان سے صالح بادشاہ ہونے کے طور پر اپیل کرتا ہوں کہ تمام سعودی خواتین کی سزائیں معاف کی جائیں اور انہیں باعزت شہری کے طور پر زندگی گزارنے کے مواقع ریاست سعودیہ کی طرف سے فراہم کئے جائیں۔
شاہ سلمان  نے یمن کو نئی حکومت کا تحفہ دیا ہے ساتھ ہی 562ٹن راشن بھجوایا۔ مگر سعودی وفد کے یمن پہنچتے ہی عدن ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا۔ 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میں شاہ سلمان سے ان معصوم ہلاک  شدگان کی تعزیت کرتاہوں۔ کیا  حوثیوں کی موجودگی میں کبھی یمن میں، مشرق وسطیٰ میں، امن قائم ہوسکتا ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ کیا مشرق وسطیٰ نئی جنگوں کے جہنم میں جارہا ہے؟ شائد، 2021ء جنگوں کا سال ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بھی جنگوں کے نئے ایندھن تیار ہو رہے ہیں۔ حوثیوں کے سرپرستوں کو خوف خدا یاد کیوں نہیں آتا؟
 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر