01:08 pm
پانچ جنوری اقوام ِ متحدہ کی یادداشتوں کو کچوکے لگانے کا دن

پانچ جنوری اقوام ِ متحدہ کی یادداشتوں کو کچوکے لگانے کا دن

01:08 pm

 ہر سال کے بعد پانچ جنوری آتا ہے گزر جاتا ہے۔ دنیامیں نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں ۔ نئے نئے معاہدے ہو رہے ہیں ۔ ملکوں کی تاریخ ،  سیاسی اور معاشی حالات بدل رہے ہیں ۔ملکوں کے آپس میں تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں ۔ملک دن بدن ترقی کرتے جاتے ہیں۔ جہاں بھی کہیں حالات خراب ہوتے ہیں اقوامِ متحدہ فوراً مداخلت کر کے جلد از جلد حالات ٹھیک کرانے کی کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن بدقسمتی ہے تو صرف کشمیری اعوام کی کہ ان کے معاملے میں گزشتہ 72سال سے اقوامِ متحدہ اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہی۔کشمیری بچوں ، عورتوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی گلیوں ،  سڑکوں اور وادیوں میں بہتے ہوئے خون کی فریادیں آسمان تک سنائی دے رہی ہیں ۔کچھ سنائی نہیں دے رہا  تو اقوام ِ متحدہ کے کھڑ پینچوںکو ۔اقوامِ متحدہ نے نہ صرف آنکھیں بند کی ہوئی ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بہتے ہوئے خون کو دیکھ نہیں رہے بلکہ انہوں نے کان بھی بند رکھے ہوئے ہیں ۔ان کو کشمیریوں کی چیخیں ،  فریادیں اور دہائیاں بھی سنائی نہیں دے رہیں ۔5جنوری1949ء حقِ خود ارادیت کے انسانی وقار کا ایک اہم جزو ہے۔ اس حق کی نفی کرنا انسانی آزادی،  انسانی حقوق اور اس کے عہد ناموں کی نفی کرناہے۔
5جنوری 1949ء کو اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان (یو این سی آئی پی)نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق اردایت کے اصول کو ایک معمہ قرار دیا۔اس قرارداد میں یہ بھی ذکر بھی کیا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے سوال کا فیصلہ آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔جبکہ مقبوضہ کشمیر کے72سال گزر جانے کے بعد بھی اب تک مقبوضہ کشمیر سفاک اور ظالم ہندوستان کے قبضے میں ہے۔اسی وجہ سے 5جنوری مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔5جنوری 1949ء کو UNCIPنے یہ قراردار منظور کی تھی کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کا احساس کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں آزادنہ اور منصفانہ رائے شماری کی ضمانت دی جائے۔آج کی یاددہانی کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہوتا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔جن کو اس نے ظالمانہ سوچوں میں دفن کر رکھا ہے۔اقوامِ متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیئے جو 72سال پہلے کئے گئے تھے۔بین الاقوامی برادری،  اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی اقدامات کو بڑے پیمانے پر مسترد کر دیا تھا۔لیکن بدقسمتی سے آج تک اپنی قراردادوں پر عمل کرانے میں ناکامی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی قابض افواج کے ذریعے اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔جنہوں نے اس علاقے کو دنیا کے سب سے بڑے مقبوضہ علاقوں میں تبدیل کر دیا ہے۔کشمیریوں نے بھارت کی طرف سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف خود کو منظم کرنے کی کوشش کی۔جسے نئی دہلی نے ظالمانہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبانے کی کوشش کی ہے اور کشمیریوں پر بے تحاشہ مظالم ڈھائے گئے۔اپنی غیر قانونی اور جابرانہ حکمتِ عملی سے اپنے کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان نے مختلف سازشوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنی جابرانہ حکومت کو جاری رکھا ہوا ہے۔
ہندوستانی افواج نے متعدد سخت قوانین جیسے مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرب اور متنازعہ ایریا ایکٹ ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے کسی بھی فرد کو کسی بھی وجہ یا بہانے سے گرفتار کرنے بلکہ یہاں تک کہ بغیر کسی قانونی جواز کے ان کو ہلاک کرنے کے لئے لاگو کر رکھاہے۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال تاریخ کی بدترین حالات سے گزر رہی ہے جہاں لوگ زندگی،  خوراک ، صحت،  اظہاررائے کی آزادی اور اسمبلی کے حقوق سمیت اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو گئے۔5  اگست 2019ء سے مسلسل غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے ذریعے مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔500دن سے زیادہ کا لاک ڈاؤن اور بنیادی آزادی کی عدم موجودگی نے بین الاقوامی برادری کے ضمیر اور ہندوستان کی اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کا قابلِ احترام ممبر ہونے کو چیلنج کیا ہے۔
پاکستان اقوامِ متحدہ کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حقِ خود ارادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی خاطر اخلاقی،  سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر جتنی جنت ،  نظیر اورحسین وادی ہے اس سے کہیں زیادہ بدقسمت بھی ہے۔جو گزشتہ 74سالوں سے اپنی فصلوں کو جوانوں کے خون سے سیراب کر رہی ہے۔اس کا واسطہ ایسے ظالم اور دہشت گرد ملک سے پڑا ہوا ہے جس کی دہشت گردی سے متعدد بار پردہ اٹھایا جا چکا ہے بلکہ اب تو اس نے ظلم اور درندگی کی انتہا کر رکھی ہے۔نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پاکستان کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور ہر روز اپنے گھروں میں بیٹھے امن پسند شہریوں ،  اپنے کھیتوں میں کام کرتے خواتین اور بچوں پر گولہ باری کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے اندر بھی دہشت گردی کی وارداتیں کر رہا ہے۔اب بلوچستان میں ہونے والے ہر حملے کو بلوچستانی عوام بھی سمجھ چکے ہیں کہ یہ سب کچھ ہندوستان ہی کرا رہا ہے اس کی وہ تمام چالیں ناکام ہو چکی ہیں جس میں وہ مذہبی تفرقہ بازی یا علاقائی کے تعصب پھیلانے کی کوشش کرتا رہا۔ آج 5جنوری کا دن1949ء کے 5جنوری کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ذہنوں کچوکے لگانے کے لئے منایاجاتا ہے تاکہ اقوامِ متحدہ کو اپنی ہی قرارداد وں پر عمل کرانے کے لئے مجبور کیا جا سکے کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت سمیت تمام انسانی حقوق کی سہولتیں پہنچانے کی کوشش کرے۔


 

تازہ ترین خبریں

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

پی ٹی آئی عہدیدار کورونا سے انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال

پی ٹی آئی عہدیدار کورونا سے انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال

پاکستان میں ایک ہی روز 76افراد جان کی بازی ہار گئے ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، ہرطرف چیخ وپکار

پاکستان میں ایک ہی روز 76افراد جان کی بازی ہار گئے ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، ہرطرف چیخ وپکار