01:10 pm
پاکستان، بھارت اور اقلیتیں

پاکستان، بھارت اور اقلیتیں

01:10 pm

پاکستانی  دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’بھارت اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنے والا بدنام ملک ہے..... بھارت خود اپنی اقلیتوں کے خلاف ریاستی امتیازی سلوک کا پشتی بان ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا ریکارڈ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ..... امتیازی شہریت ایکٹ، نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنز 2002ء میں گجرات کے قتل عام سے دہلی نسل کشی 2020ء تک بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا1992.....ء میں بابری مسجد کی شہادت اور 2020ء میں بابری مسجد مجرمان کی عدلیہ کے ذریعے رہائی، مسلمانوں کو کورونا وباء کے پھیلائو کے الزامات، بھارت میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کی عکاس ہیں..... اس کے علاوہ مغربی بنگال کے مسلمانوں کو مضحکہ خیز نام دے کر انہیں خلیج بنگال میں پھینکنے کے نعرے اور نہتے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل عام بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک کا مظہر ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ نے یہ بیان ’’کرک‘‘ میں ہندو مندر کے واقعہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں دیا، کرک کے قصبے ’’ ٹیری‘‘ میں اگر کسی گروہ نے مندر پر پتھرائو کیا یا آگ لگانے کی کوشش کی..... اس کی سپورٹ کسی ایک پاکستانی مذہبی یا سیاسی تنظیم نے بھی نہیں کی، کہا جاتا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے اس واقعہ میں ملوث درجنوں لوگوں کو گرفتارکیا ہے..... جن میں کئی مولوی صاحبان بھی شامل ہیں..... ان گرفتار شدگان میں محض خانہ پری والے کتنے ہیں؟ اس کا اندازہ بھی چند دنوں میں ہو جائے گا۔
میری کرک واقعہ پر چونکہ ذاتی معلومات نہیں ہے..... اور دجانی میڈیا اور لبرل فاشسٹ ایسے واقعات پر چونکہ اکثر یکطرفہ سیکولر شدت پسندانہ سوچ کے تحت رپورٹنگ اور تجزئیے پیش کرتے ہیں..... اس لئے ان معلومات پر انحصار کرنا بھی حماقت ہے..... جس گروہ نے مندر پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ان کے اصل مقاصد کیا ہے؟ انہیں اس برے کام  کے لئے مجبور کس نے کیا؟ ان کے مطالبات کیا ہیں؟ میں اس سے مکمل بے خبر ہوں، لیکن مطالبات یا مقصد کچھ بھی ہوں؟ اس کے باوجود اقلیتوں کی عبادت گاہ پر اس طرح کے حملے کی نہ اجازت دی جاسکتی ہے اور نہ تائید کی جاسکتی ہے، کیونکہ بہرحال یہ ’’ہندوستان‘‘ نہیں..... بلکہ ’’پاکستان‘‘ ہے، اور پاکستان میں بدمعاش نریندر مودی کے ہندو شدت پسند نہیں، بلکہ مسلمان بستے ہیں..... جو یہ جانتے ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کا محافظ صرف آئین پاکستان ہی نہیں..... بلکہ دین اسلام بھی ہے، وہ ہندوستان ہی ہے جہاں 2002ء میں مسلم کش فسادات میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا تھا..... وہ  ہندوستان ہی ہے کہ جہاں کے شہروں کے چوکوں، چوراہوں اور سڑکوں پر مسلمان عورتوں کو گھیر کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے..... وہ ہندوستان ہی ہے کہ جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر نوکریوں اور تجارت کے دروازے مکمل طور پر بند ہیں، وہ ہندوستان ہی ہے کہ جہاں جانوروں کو ’’ماتا‘‘ اور انسانوں بالخصوص اقلیتی مسلمانوں کا قتل عام کرنا عبادت سمجھا جاتا ہے ..... پاکستان 22کروڑ انسانوں کا ملک ہے کہ جہاں مسلمانوں کی اکثریت، لیکن اقلیتیں بھی آباد ہیں، الحمدللہ پاکستان میں اقلیتیں، امریکہ، فرانس اور ہالینڈ سے زیادہ محفوظ ہیں..... بھارت کے ساتھ تو کوئی مقابلہ ہی نہیں۔
نریندر مودی کا بھارت تو اقلیتوں کے لئے کسی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کی ہندو شدت پسندوں کے ہاتھوں نہ جانیں محفوظ ہیں، نہ  مال؟ بابری مسجد سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں میں سینکڑوں مساجد کو شہید کر دیا گیا ہے، لیکن نریندر مودی سمیت بھارتی فوج ہو، پولیس ہو، سیاست دان ہوں،اداکار ہوں یا بھارتی میڈیا حتیٰ کہ عدلیہ، یہ سب کے سب قاتلوں اور ہندو بلوائیوں کی حمایت میں کمربستہ ہو جاتے ہیں..... اس کے برعکس، اگر پاکستان میں کبھی  دوطرفہ غلطیوں یا غلط فہمیوں کی بدولت کسی مندر یا گرجا گھر کے ساتھ کوئی ناروا واقعہ پیش آجائے..... تو وزیراعظم سے لے کر آرمی چیف اور چیف جسٹس سمیت سارے سیاست دان، میڈیا یہاں تک کہ مذہبی جماعتوں کے قائدین اور عوام اس اقلیت کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، کسی بھی اقلیت کی عبادت گاہ پر حملہ  آور ہونے والے  شخص یا گروہ کی مکمل حوصلہ شکنی کی جاتی ہے..... ’’ قانون‘‘ اس حد تک حرکت میں لایا جاتا ہے کہ اکثر اوقات صرف گنہگار ہی نہیں بلکہ بے گناہ کو بھی جیلوں میں ٹھوس دیا جاتا ہے..... جیسا کہ کرک واقعہ سے ہی ثابت ہوچکا کہ انتظامیہ اب تک وہاں سے درجنوں لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے..... بھارت ہو یا پاکستان، جو  شخص بھی ان ممالک میں بسنے والی ’’اقلیتوں‘‘ کے حوالے سے موازانہ یا مقابلہ کرنا چاہتا ہے..... میرا چیلنج ہے کہ وہ آئے اور غیر جانبدار ہو کر ان دونوں ممالک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ وہاں کی اکثریتی عوام، حکمرانوں اور میڈیا کے  رویوں کا جائزہ لے تو وہ بات لکھنے پر مجبور ہوجائے گا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر اور پاکستان میں بہت بہتر سلوک کیا جاتا ہے..... کیا دنیا اس بات سے انکار کر سکتی ہے کہ بھارت میں صرف گائے کو ذبح کرنے کے الزام میں ایک، دو، چار نہیں بلکہ درجنوں مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے؟ بھارت میں گائے، سانپ، بچھو کی تو پرستش کی جاتی ہے..... لیکن اقلیتوں وہ مسلمان ہو یا عیسائی ان کا قتل عام کیا جاتا ہے؟ بھارتی وزارت خارجہ میں اگر کوئی ذی شعور انسان ہو تو..... وہ بتائے کہ بابری مسجد کو شہید کرنے والے بلوائی کون تھے؟ ان کا کس مذہب سے تعلق تھا؟ کیا آج کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 2002ء میں گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کروانے کی وجہ سے ’’قصائی‘‘ کے نام سے یاد نہیں کیا جاتا تھا؟
جس ملک پہ قاتلوں اور وحشیوں کا پورا جتھہ حکمرانی کر رہا ہو، اس ملک کے وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے افسران کو پاکستان پر گھٹیا الزام تراشی سے پہلے شرم سے چلو بھر پانی میں  ڈوب مرنا چاہیے۔
(وماتوفیقی الاباللہ)
 

تازہ ترین خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی