01:10 pm
اسلام،سائنس اورالحاد

اسلام،سائنس اورالحاد

01:10 pm

اسلام کی پوری تاریخ کے اندر،اسلام کوان دشواریوں کاسامنانہیں کرناپڑاجویورپ کوان کے غلط عقیدے کی وجہ سے کرناپڑیں۔ بہت اہم مشکلات میں سے ایک مذہب اورسائنس کے درمیان خوفناک اختلافات تھے۔مذہب اس بے رحمی کے ساتھ سائنس سے جا ٹکرایاکہ کلیسانے بہت سے سائنسدانوں کوزندہ جلادیااس بناپرکہ وہ ان کی کتاب کے خلاف چل رہے تھے۔اہلِ کلیساکے ان لرزہ خیزمظالم اورچیرہ دستیوں نے پورے یورپ میں ایک ہلچل مچادی۔ان لوگوں کوچھوڑکر جن کے مفادات کلیساسے وابستہ تھے،سب کے سب کلیسا سے نفرت کرنے لگے اورنفرت وعداوت کے اس جوش میں بدقسمتی سے انہوں نے مذہب کے پورے نظام کوتہ وبالاکردینے کاتہیہ کرلیا چنانچہ غصے میں آکروہ ہدایتِ الہی کے باغی ہوگئے۔ گویااہلِ کلیساکی حماقت کی وجہ سے پندرہویں اورسولہویں صدیوں میں ایک ایسی جذباتی کشمکش شروع ہوئی،جس میں چڑ اور ضدسے بہک کر’’تبدیلی‘‘کے جذبات خالص الحاد کے راستے پرپڑگئے اوراس طویل کش مکش کے بعدمغرب میں تہذیب الحادکادور دورہ شروع ہوا۔
اس تحریک کے علم برداروں نے کائنات کی بدیہی شہادتوں کے باوجودزندگی کی ساری عمارت کواس بنیادپرکھڑاکیاکہ دنیامیں جوکچھ ہے،وہ صرف مادہ ہے۔نمو،حرکتِ ارادی، احساس،شعور اورفکرسب اسی ترقی یافتہ مادہ کے خواص ہیں۔ تہذیبِ جدید کے معماروں نے اسی فلسفے کوسامنے رکھ کراپنی انفرادی اوراجتماعی زندگی کی عمارت تعمیرکی۔ ہرتحریک جس کاآغازاس مفروضے پرکیا گیاکہ کوئی خدانہیں،کوئی الہامی ہدایت نہیں،کوئی واجب الاطاعت نظامِ اخلاق نہیں،کوئی حشرنہیں اورکوئی جواب دہی نہیں،ترقی پسندتحریک کہلائی۔ اس طرح یورپ کارخ ایک مکمل اوروسیع مادیت کی طرف پھرگیا۔خیالات،نقطہ نظر،نفسیات و ذہنیت، اخلاق واجتماع،علم وادب، حکومت وسیاست،غرض زندگی کے تمام شعبوں میں الحاداس پرپوری طرح غالب آگیا۔اگرچہ یہ سب کچھ تدریجی طورپر ہوااور ابتدامیں تواس کی رفتاربہت سست تھی لیکن آہستہ آہستہ اس طوفان نے سارے یورپ کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دوسری طرف اسلام کی تاریخ میں آپ کوایسا کچھ نہیں ملتا۔اسلام نے ہمیشہ سائنسی تحقیقات کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں اور دنشوارانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ سائنسدان عموماًبہت سے خلفاکے دربار اور اسمبلیوں میں خصوصی مہمان ہوتے اوران کی سرپرستی میں شاہی تحائف اورمراعات کاایک منصفانہ حصہ وصول کرتے۔
مسلم دنیاکی اپنی طویل تاریخ میں کبھی بھی سائنسدانوں کواس ظلم وستم،پابندیوں اورجانچ پڑتال کاسامنانہیں کرناپڑاجیساکہ یورپ میں ان کے ساتھ ہوا۔چرچ نے مذہب کے نام پرلوگوں کے ساتھ جوبرابرتاکیا،ان کے مال کاایک بڑاحصہ ان سے چھین لینا،ان کی دانشورانہ زندگیوں کو محدود کردیا،مفکروں اورسائنسدانوں کوزندہ جلادیا، اسلام کوکبھی ان خرابیوں سے نہیں گزرنا پڑا۔اس کے برعکس،مسلمان تاریخ میں سائنس اور مذہب کے درمیان دوستی دیکھنے کوملتی ہے کہ پہلی وحی ہے پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے۔سائنس اسلام ہی کے دئے گئے ثمرات میں سے ایک ہے۔
آج کی سائنس اللہ کے حکم؛پڑھنے،سیکھنے سکھانے اورغوروفکر،بجالانے کاہی نتیجہ ہے۔وہ لوگ جوسیکولرزم کومسلم دنیامیں لانے کے خواہاں ہیں،اسلامی دنیاکی مذہبی تاریخ اوریورپ کی مذہبی تاریخ کے اس بڑے فرق کونظراندازکرتے ہیں جہاں سے سیکولرزم نے جنم لیا۔یہ دیسی لبرل اور ملحدہرجگہ یہ باورکراتے پھرتے ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں،ان کے خیالات ہرقسم کے تعصبات سے ماوراہوتے ہیں لیکن ان کی سوچ کاتجزیہ کرنے سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ یہ جن ملاں کو متشدد اورانتہاپسندکہتے ہیں خودان سے بھی بڑھ کر متشدد اور انتہاپسند سوچ رکھتے ہیں۔مذہب اورمذہبی لوگوں کے بارے میں جتنے یہ گہرے متعصب اور متشدد ہیں اتناکوئی بھی نہیں۔مثلاًان لوگوں کی اکثریت سامراجی جنگوں کی حمایتی اوراپنے مخالفین کی قتل وغارت کوجائزسمجھتی ہے۔ یہ لوگ حکومتوں کو اکساتے ہیں کہ وہ مذہبی لوگوں پرتشدداورجنگیں مسلط کریں،ان کوتباہ بربادکردیں۔
دہشت گردی کے کسی واقعہ میں چندمعصوموں کی ہلاکت کی کبھی مذمت کردیتے ہیں اگراس سے اپنے موقف کوسپورٹ مل رہی ہو یاصرف اس لیے کہ قتل وغارت کی مذمت کرنا قابلِ تعریف رجحان سمجھا جاتا ہے، مگرسامراجی جنگوں میں لاکھوں کی تعداد میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں مذمتی کلمات کبھی بھولے سے بھی ان کی زبانوں سے نہیں نکلتے۔اسی طرح ان لوگوں کی اکثریت امریکی ومغربی سامراج کی مسلط کردہ جمہوریت کے حق میں ہے،مگرجمہوریت کے اس غیر انسانی کردارکوسامنے لانے سے گریزاں ہیں،جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگی بدسے بدترہوتی جارہی ہے۔الٹا مغالطہ یہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس کے ذمہ داریہ ملاہیں،چنانچہ عوام کودرپیش بھیانک مسائل کاذمہ داراس سرمایہ دارانہ نظام کو ٹھہرانے کے بجائے مذہب اورمذہبی لوگوں کوٹھہراتے ہیں۔ آپ  ان کے فیس بک پیجز اورگروپس کاوزٹ کریں تو وہاں اکثرآپ کوکسی غریب بچے بچی کی تصویر نظرآئے گی جوگندگی کے ڈھیرسے چاول،پھل وغیراٹھاکے کھارہاہوگا اور انہوں  نے ساتھ کمنٹ لکھے ہوں گے کہ کیاوجہ ہے کہ اللہ پتھرمیں چھپے ہوئے کیڑے کوتورزق پہنچانے کا دعویٰ کرتاہے لیکن انسان کورزق پہنچانے میں ناکام ہے۔
ان جدیدملحدوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان کی غالب بلکہ اغلب ترین اکثریت اندھی تقلیدکرتی ہے مگراس دھوکے کاشکار ہے کہ وہ عقل کی بنیاد پر اورخوب سوچ سمجھ کراپنے نظریات قائم کئے ہوئی ہے،ان کی95فیصدسے زیادہ اکثریت شوقیہ وبطور فیشن ملحدہوتی ہے جنہیں خوداپنی ہی فکرکے صغری کبری، مضمرات وحدودمعلوم نہیں ہوتے۔ ان سے ان کے اپنے ہی ڈسکورس کے اصولوں کے مطابق سوال کیا جائے  تو95فیصد کو توسوال ہی سمجھ نہیں آتا،جواب دینا تودرکنار،ان کی اکثریت اپنی فکرپر اٹھائے گئے علمی اعتراضات کا جواب دینے کی بجائے بس ایک ہی سٹرٹیجی پرعمل پیراہوتی ہے:’’مذہب کوکوسو‘‘،کہ شایدلوگ اس پروپیگنڈے سے متاثرہوکراصل مدعے کوبھول جائیں  (آپ کسی الحادی پیج گروپ میں جاکرایک عددعلمی اعتراض کرکے دیکھ لیں آپ کوسبق مل جائے گا)۔ جن مسائل اورسوالات کے حل پیش کرنے سے خود ان کے بڑے زعماقاصرآکراب ان سوالات سے پیچھاچھڑانے کی کوشش کرتے ہیں اورانہیں سنجیدہ نہیں لیتے(مثلاًاخلاق یاوجودکی معنویت کاسوال، سائنس، ہیومن رائٹس یا جمہوریت کی آفاقیت کادعوی وغیرہ)، ہمارے دیسی ملحدین ہیں کہ ان مسائل کے جواب صادر کرنے کیلئے مضحکہ خیزبحثیں کرنے میں مصروف رہتے ہیں وہ بھی متعلقہ مباحث سے واقفیت حاصل کئے بغیرہی۔ یہ سب دیکھ کر ان ملحدوں کی عقلی کیفیت پر حیرانی ہوتی ہے کہ ایک طرف عقل کادعو یٰ اوردوسری طرف ایسی عقل دشمنی۔ 


 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر