01:11 pm
بلوچستان ایک اور دہشت گردی

بلوچستان ایک اور دہشت گردی

01:11 pm

٭بلوچستان: نئی دہشت گردی، 11 افراد شہیدO اپوزیشن اتحاد کی بہاول پور میں ریلی، مردان، جاتی امرا کے بعد بہاول پور میں اتحاد کے جلسے اور ریلی سے بلاول زرداری اور پیپلزپارٹی غیر حاضر!!O خواجہ آصف کے خاندان کے 48 خفیہ اکائونٹس کا انکشاف O اسلام آباد: پولیس نے ایک نوجوان کو وحشیانہ کارروائی کا نشانہ بنا دیا! O پشاور بھارتی اداکاروں، دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی خریداری کے لئے دو کروڑ 35 لاکھ روپے جاری، لاہور میں علامہ اقبال کی رہائش گاہ میں جوتوں کا کارخانہ!! جنرل پرویز مشرف کا ایک انٹرویو، بے نظیر بھٹو کے قتل کا…یہ کھلا سنگین الزام! بم پروف گاڑی کی چھت کو کاٹ کر کھلی جگہ کیوں بنوائی گئی!! O نوازشریف: برطانیہ میں 43 کروڑ کی سرمایہ کاری!!
٭کوئٹہ میں کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے غریب محنت کشوں پر قیامت برپا، نامعلوم حملہ آوروں نے رات گئے 15 غریب مزدوروں پر فائرنگ کر کے 11 کو شہید کر دیا۔ چار افراد زخمی ہو گئے، ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان غریب معصوم محنت کشوں پر ظلم و ستم کی داستان اتنی ہولناک ہے کہ مجھ میں اس کی تفصیل میں جانے کی تاب نہیں۔ اس اذیت ناک سانحہ پر ہزاروں برادری کے رہنما موقع پر پہنچ گئے اور سڑک پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ کوئٹہ میں ہونے والے انتہائی المناک سانحوں میں ایک اور سانحہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کے زیر سایہ موجود تنظیم داعش نے اس انسانیت سوز سانحہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس واقعہ کی تفصیل اخبارات میں موجود ہے۔ گہرے دکھ اور رنج کے باعث مزید کچھ نہیں لکھ سکتا۔
٭حکومت کے خلاف اپوزیشن کا جوش و خروش ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان سے ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ استعفے بھی بے جان ہو گئے، انہیں دینے کی تاریخیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد ان کی کوئی اہمیت نہیں رہی، صرف رسمی اعلانات رہ گئے ہیں۔ اب تک اپوزیشن کے تقریباً دس جلسے ہو چکے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مردان، جاتی امرا لاہور اور اب بہاول پور میں اپوزیشن کے جلسوں اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کی۔ آئندہ بھی امکان نہیں۔ اپوزیشن کے جلسے تو ختم ہو چکے اب لانگ مارچ کا نام باقی رہ گیا ہے۔ اس کا فائدہ حکومت کو پہنچا ہے جو خودکشی سے بال بال بچ گئی ہے۔
٭ایک خبر: نوازشریف نے لندن میںمستقل قیام کے لئے راستہ ڈھونڈ لیا ہے اور ایک برطانوی قانون کا سہارا لے کر برطانیہ میں 20 لاکھ پونڈ (تقریباً 43 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی ہے۔ اس سے برطانیہ کے ویزا میں تقریباً 40 مہینے قیام کی اجازت مل سکتی ہے۔ یہ پیشکش اگست میں کی گئی تھی۔ 40 ماہ کے بعد دو سال کی مزید توسیع حاصل ہو سکتی ہے۔ یہ توسیع بھی پوری ہو جائے تو پھر سرمایہ کار کو خود بخود مستقل شہریت مل جاتی ہے۔ خبر کے مطابق مریم نواز ملک سے باہر ہوتیں تو ان کے نام کی بھی درخواست کا انتظام کیا جا چکا تھا۔
٭ ایک اور خبر: خیبرپختونخوا کی حکومت نے پشاور میں بھارتی اداکاروں دلیپ کمار اور راج پور کے مکانات کی خریداری اور انہیں عجائب گھر بنانے کے لئے دو کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ اور…اور یہ کہ بھاٹی گیٹ لاہور کے اندرعلامہ اقبال کی طویل عرصے کی قیام گاہ پر سے ان کے نام کی تختی اتار کر اس میں جوتے بنانے کا کارخانہ کام کر رہا ہے!
بلاول زرداری اور مریم نواز، دونوں تاریخ اور علم و ادب سے نابلد لاعلم!! مریم نواز کس روانی سے عمران خاں کو فوج کا ’تابع دار خاں‘ کہے جا رہی ہے ’تابع دار‘ کے معنی ہیں دوسروںکو اپنے ماتحت رکھنے والا، اپنے فرمان پر عمل کرانے والا! کسی دوسرے کے فرمان پر عمل کرنے والے کو ’فرمانبردار‘ کہا جاتا ہے۔ مریم کو بار بار سمجھایا ہے کہ اپنی اُردو ٹھیک کر لے مگر بے کار!
٭اور بلاول، اُردو، سندھی، بلکہ پاکستان کی کوئی بھی زبان لکھ سکتا ہے نہ پڑھ سکتا ہے، اسے رومن انگلش میں لکھی ہوئی جو تقریر دی جاتی ہے، اسے سٹیج پر پڑھ دیتا ہے۔ ستم یہ کہ اسے تاریخ کا بھی کچھ علم نہیں۔ کراچی اور گوجرانوالہ کے جلسوں میں کس جوش و خروش سے نامور شاعر حبیب جالب کا کلام سنا دیا وہی حبیب جالب جسے بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے غداری کے الزام میں حیدرآباد جیل میں بند کر دیا تھا۔ اسے لاہور کے علاقے اقبال ٹائون کے نیلم بلاک میں اس کے گھر سے عین اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت پر اس کی رسم قل میں بیٹھا ہوا تھا۔ فوری گرفتاری کے احکام اتنے سخت تھے کہ تھانیدار نے اسے بیٹے کے لئے دُعائے مغفرت کی اجازت بھی نہ دی، پولیس دروازوں کو ٹھوکریں مارتی ڈرائنگ روم میں داخل ہوئی اور آناً فاناً اسے ہتھکڑی پہنا دی۔ پاس چھوٹی سی بچی باپ کے ہاتھوں میں ہتھکڑی کو کھلونا سمجھ کر ہنس پڑی اور اس سے کھیلنے لگی۔ حبیب جالب نے اس واقعہ کو اپنے دیوان میں دل سوز انداز میں بیان کیا ہے۔ مجھے اس نے ایک عجیب سی یہ بات بھی بتائی کہ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈالتے وقت تھانیدار رو رہا تھا…!ستم ظریفی کہ حبیب جالب اس وقت بھٹو کے جبر و ستم کے خلاف جو شعر پڑھا کرتا تھا۔ وہی شعر بھٹو کا نواسہ جلسوں میں موجودہ حکومت کے خلاف پڑھ رہا ہے!!
٭قارئین کرام! دنیا بھر میں اقتدار اور دولت جمع کرنے کی ہوس صدیوں پرانی ہے۔ ہر قوم کی تاریخ قتل و خونریزی، زنداں ناموں سے بھری پڑی ہے۔ ہندوستان میں 190 سال پہلے، 1830 میں ایک شخص محمد یوسف بحری جہاز سے انگلستان گیا۔ واپسی پر ’داستان فرنگ‘ کے نام سے سفر نامہ لکھا، اس میں کہتا ہے کہ ’’کیا مصیبتوں کا زمانہ آ گیا ہے، ہر طرف افراتفری مچی ہے، ماضی کا زمانہ کتنا اچھا تھا۔ میر تقی میر نے لکھا کہ ’’آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت؟ اسباب لُٹا راہ میں یہاں ہر سفری کا!‘‘ شاعر و ادیب اردگرد کے حالات سے کبھی لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ شیخ سعدیؒ نے بغداد، مرزا داغ نے دہلی کی تباہی پر نوحے لکھے۔ علامہ اقبال کی سِسلی پر نظر پڑی تو دلگداز نظم کہہ دی۔ میں یہاں بھارت کے ’’ دو نامور شاعروں ساحر لدھیانوی، ڈاکٹر دکی کا کوروی اور پاکستان کے سیف الدین سیف کی تین غزلوں کے چند شعر سناتا ہوں، دیکھئے، اردگرد کے حالات پر ان تینوں نے یکساں بحر، ردیف اور قافیوں میں ایک ہی بات مختلف انداز سے کہی ہے۔ ساحر لدھیانوی نے کہا:۔
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر بات پہ رونا آیا
کس لئے جیتے ہیں ہم، کس کے لئے جیتے ہیں
بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست!
سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
(گیت محمد رفیع، فلم ہم دونوں)
٭لکھنو، بعد میں امریکہ میں مقیم، مشہور ادیب و شاعر ڈاکٹر ذکی کاکوروی نے کہا:
آج پھر ان سے ملاقات پہ رونا آیا
بُھولی بِسری ہوئی ہر بات پہ رونا آیا
عقل نے ترکِ تعلق کو غنیمت جانا
دل کو بدلے ہوئے حالات پہ رونا آیا
وہ بھی دن تھے کہ بہت، ناز تھا اپنے اوپر
آج خود اپنی ہی اوقات پہ رونا آیا
اور پاکستان کے نامور شاعر سیف الدین سیفؔ کا کلام:۔
ہم کو تو گردش حالات پہ رونا آیا
رونے والے تجھے کس بات پہ رونا آیا؟
جی نہیں! آپ سے کیا مجھ سے شکائت ہو گی
ہاں ذرا تلخی حالات پہ رونا آیا
کتنے بے تاب تھے رِم جِھم میں پئیں گے لیکن
آئی برسات تو برسات پہ رونا آیا
سیف یہ دن تو قیامت کی طرح گزرا آج
جانے کیا بات تھی، ہر بات پہ رونا آیا!
 

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر