02:49 pm
یمن کے حوثی

یمن کے حوثی

02:49 pm

4 جنوری کو شائع ہونے والے کالم میں ، میں نے یمنی حوثیوں کے حوالے سے اپنا وجدان اور تجزیہ لکھا ہے کہ ان کی موجودگی میں یمن میں کبھی بھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ’’حوثی قبیلہ‘‘ اور ’’زیدی مسلک‘‘ دو الگ الگ باتیں ہیں ۔ آل سعود باشاہت، سعودی شیوخ و علماء کرام، کبھی بھی زیدی مسلک کے مخالف نہیں رہے۔ یہ نکتہ سمجھنا بہت بنیادی بات ہے۔ اگر ماضی بعید کی شیعہ قدیم ثقہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو علوی تحریک کے ابتدائی دنوں میں بھی ، زیدی مسلک کو شیعہ تسلیم نہیں کیا جاتا تھا جیسے اثنا عشری و اسماعیلی شیعہ ہیں۔ اسی طرح ’’دروز‘‘ اور ’’نصیری یا علوی‘‘ جو لبنان و شام میں ہیں (حافظ الاسد اور اب بشار الاسد یہ نصیری علوی ہیں) ان ’’نصیریوں‘‘ کو بھی شیعہ ثقہ قدیم تاریخ میں کبھی شیعہ تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔ اب جو نصیریوں (علویوں) زیدیوں کو شیعہ تسلیم کیا جاتا ہے اس کی وجہ سیاسی ہے، مذہبی نہیں۔
میں شیعہ مسلک کو دوٹوک مسلمان سمجھتا ہوں۔ بطور خاص سر آغا خان جو اسماعیلی امام ہیں ان کے بارے میں تو بہت حسن ظن رکھتا ہوں یہی صورتحال فاطمی شیعہ کے بارے میں ہے۔ یہ سب فقہی مسالک ہیں۔ جو بھی جس مسلک اور فقہ سے وابستہ ہے اسے ایسا کرنے کی شخصی آزادی ہے مگر ڈین سب کا اسلام ہے۔ کسی کو مسلک کی بنیاد پر دوسروں پر تشدد او ر طعنہ زنی کا حق نہیں دیا جاسکتا۔ ’’حوثی‘‘ مسلک نہیں بلکہ یمن کا ایک قبیلہ ہے۔ دیگر قبائل کی طرح یہ جنگجو قبیلہ ہے۔ یمن میں حوثیوں سے ہٹ کر بھی بہت سے قبائل ہیں۔ ان میں وہ قبائل بھی ہیں جو جنوبی یمن کو ماضی بعید کی طرح الگ مسلک بنانے کی جدوجہد میں مصروف رہے ہیں اور اس حوالے سے جنگ و جدل میں بھی مصروف رہے ہیں۔ مگر ریاض کی دور اندیشی نے جنوبی یمن کو الگ ملک بنانے کی جدوجہد کرنے والوں کو ریاستی امور میں وہ سب کچھ دے دیا جو کچھ وہ جنوبی یمن کو الگ ملک بناکر کرنا چاہتے تھے۔ یوں نئی یمنی حکومت تشکیل پاگئی جس کا نیا وزیراعظم بھی طے ہوگیا۔ جنوبی اور شمالی یمن سے مساوی کابینہ سازی بھی ہوگئی مگر نئی یمنی کابینہ جب نئے وزیراعظم کے ہمراہ یمنی سرزمین پر اتر رہی تھی تو حوثیوں نے اس کا استقبال میزائل حملوں سے کیا ہے۔ وضاحت پھر کرتا ہوں کہ یمن کے سارے زیدی مسلک والے حوثی نہیں ہیں۔ حوثی محض ایک قبیلہ ہے جس کا بھی مسلک زیدی ہے جبکہ ماضی بعید میں قدیم ثقہ شیعہ تاریخ کے زمانے میں بھی ، شائد یہ اموی عہد تھا، زیدی مسلک کو علوی عشری اسماعیلی سے الگ اہلسنت و الجماعت کے قریب تر مسلک تسلیم کیا جاتا تھا۔ اس بنیادی بات کے بعد یہ کہنا کہ آل سعود بادشاہت یمن میں زیدی شیعہ کی دشمن ہے اور ان پر جنگ مسلط کی گئی ہے یہ بالکل غلط موقف ہے۔
تاریخی حقائق کی بنیاد پر یمن میں القاعدہ بھی جنوبی یمن میں موجود رہی ہے اور داعش بھی۔ القاعدہ اور داعش کسی ایک قبیلے سے وابستہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی اسلام کے لئے مسلح جدوجہد کرنے والے دہشت گرد گروہ ہیں جبکہ حوثی محض ایک قبیلہ ہے جو غیر ملکی مدد سے ، بہت زیادہ اقلیت میں ہونے کے باوجود بھی اس طرح یمن کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جیسے کہ امام حمید الدین اور ان کے بیٹے امام بدر الدین یمنی بادشاہ تھے۔ یعنی جس طرح لبنان میں نصیری جنہیں عرف عام میں ’’علوی‘‘ کہا جاتا ہے وہ انتہائی اقلیت میں ہونے کے باوجود فرانسیسی مدد سے پہلے فوج اور جاسوس اداروں میں حکمران بنے، پھر حافظ الاسد مصری جنرل ناصر کی مدد سے کمیونسٹ کا دعویدار بنتے ہوئے انقلاب لاکر شام کے مالک بن بیٹھے ، یہی کچھ حوثی قبیلہ زیدی مسلک کی آڑ میں کررہا ہے۔ حوثیوں کا موقف، کردار اور دو ٹوک غلط ہے یہ کچھ معصوم یمنیوں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں۔ معصوم یمنیوں کا خون حوثیوں کے سبب بہہ رہا ہے۔ ریاض کا موقف درست ہے۔
ایک سوال ہے کہ اگر ماضی میں امام حمید الدین زیدی اور ان کے بیٹے امام بدر الدین زیدی کی بادشاہت اہل یمن نے اور سعودیہ نے قبول کی تھی تو حوثیوں کی مزعومہ بادشاہت کی مخالفت کیوں ہو رہی ہے؟ جواب یہ ہے کہ امام حمید الدین زیدی کی بادشاہت یمن کے ان70 فیصد شافعیوں نے بھی قبول کی تھی جو زیدی نہ تھے۔ اس کا اصل سبب امام حمید الدین زیدی کا روحانی اور مذہبی ایسی شخصیت کا ہونا تھا جس نے اہل یمن کے دل خدمت، محبت، عدم تشدد کے سبب جیت لئے تھے۔ پھر شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ امام حمید الدین بادشاہت اور پھر ان کے بیٹے امام بدر الدین کی بادشاہت نے اچھے پڑوسی ہونے کا رویہ اپنایا تھا۔ سرحدی حدود کو اتفاق رائے سے طے کیا تھا اور زندگی بھر امام حمید الدین اور ان کے بعد امام بدر الدین نے خود آل سعود کا اتحادی پڑوسی بناکر رکھا تھا جبکہ حوثی قبیلہ اقلیت میں ہے۔ سارے قبائل ان کی سیاوت کو بھی قبول نہیں کرتے، حوثی صرف غیر ملکی سیاسی و عسکری مد د سے فتنہ گر کا کردار اپنائے ہوئے ہے۔ وہ یمنی جوان کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے انہیں حوئی ملیشیاء کے لوگ میزائلوں، بموں سے حملے کرکے قتل کر دیتے ہیں۔ عوامی سطح پر انہیں خون آشام قبیلہ سمجھا جاتا ہے۔ بھلا ایسے لوگوں کی بادشاہت کون قبول کرے گا؟

 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر