02:51 pm
مچھ بھارتی دہشت گردی، اسلام آباد پولیس گردی

مچھ بھارتی دہشت گردی، اسلام آباد پولیس گردی

02:51 pm

نہ جانے حکمران بھارت کو جواب اسی کے لہجے میں کب دیں گے؟ وہ وقت کب آئے گا کہ جب پاکستانی عوام کو بھارتی دہشت گردی سے بچایا جاسکے گا؟ وزیر داخلہ شیخ رشید اپوزیشن کو یہ تو سناتے ہیں کہ وفا کرو گے، وفا کریں گے، جفا کرو گے، جفا کریں گے، ستم کرو گے، ستم کریں  گے..... ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے جو تم کرو گے وہ ہم  کریں گے‘‘ وزیراعظم عمران خان منہ پہ ہاتھ پھیر کر نواز شریف سے تو کہتے ہیں کہ  تم واپس آئو میں تم سے نمٹ لوں گا، لیکن کیا ان میں سے کوئی بھارتی دہشت گردی کا جواب دینے کی بھی ہمت رکھتا ہے؟ 
بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11کان کن اغواء کے بعد بھارتی دہشت گردوں نے انتہائی ظالمانہ انداز میں قتل کر دئیے، اور بھارتی دہشت گردوں کی بلوچستان یا پاکستان میں یہ کوئی پہلی واردات نہیں..... بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ پاکستانی عوام پر وار کرنے سے  پیچھے نہیں ہٹتی، ہماری حکومت کا دعویٰ یہ رہا کہ ہم نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھ دئیے..... بھارتی فوج کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کے لئے جانے والے نوجوانوں پر پابندی عائد کر دی گئیں، یہاں عمران خان حکومت نے حافظ  سعید اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا..... عدالتوں سے انہیں سزائیں دلوائیں گئیں، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق کی بات کرنے والے مولانا محمد مسعود ازہر کے درجنوں ساتھی گرفتار کرلئے گئے..... مولانا ازہر کہاں ہیں؟ کوئی نہیں جانتا، وزیراعظم کا فرمان جاری ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں اگر کوئی پاکستانی جا کر لڑے گا تو اس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا..... کاش کہ کوئی ان سے پوچھتا کہ اگر کوئی کشمیری سرینگر میں بھارتی فوج سے ٹکراتا ہے تو اس سے کشمیر کاز کو نقصان کیسے پہنچ سکتا ہے؟ غرضیکہ بھارت جو کچھ کہتا چلا گیا..... ہم امریکہ اور بھارت کی خاطر وہ سب کرنے کے باوجود اگر پاکستان کے عوام کو بھارتی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں کر سکے تو پھر غلطی کہاں پر ہے؟ قصور کس کا ہے؟ اس وقت ملکی حالات  جس قدر دگرگوں ہیں..... وہ سب کے سامنے ہیں..... ملکی معیشت ڈوبتی نظر آرہی ہے، ملک سیاسی بحران کے سمندر میں ہچکولے کھا رہا ہے، اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہی ہیں، حکمران نیب کے ذریعے سیاست دانوں کو گرفتار کرنے کے چکر میں ہیں، مہنگائی کا طوفان کھڑا  ہے، اخراجات لامحدود اور آمدن نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت اپوزیشن  پہ اور اپوزیشن حکومت پہ اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، اداروں کے سیاسی کردار پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، غریب عوام روٹی کے لقمے کو ترس رہے ہیں..... عمران خان پی ڈی ایم کو رگڑنے اور پی ڈی ایم حکومت گرانے کے چکر میں ہے، وزیراعظم اور ان کے وزراء کے لہجے ہوں یا پی ڈی ایم قائدین کے لہجے..... دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف لفظوں کی صورت میں آتش برسائی جارہی ہے، الزامات لگائے جارہے ہیں، دشنام طرازیوں کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں..... ادب، احترام مفقود ہوچکا ہے..... کارکن ایک دوسرے کے خلاف گالی  گلوچ والی زبان استعمال کر رہے ہیں..... حکومت ہو یا اپوزیشن اب تو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے  کے لئے بھی تیار نہیں ہے..... وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ’’فوج کے خلاف بولنے پر  72گھنٹوں میں مقدمہ بنے گا، کارروائی میں 73واں گھنٹہ نہیں لگے گا، جواب میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ ’’ہم  فوج اور جنرلز کے تقدس اور احترام میں کمی نہیں لانا چاہتے اگر مقدمہ درج کیا گیا تو وزارت نہیں رہے گی۔‘‘ مطلب یہ کہ جب حکمرانوں اور اپوزیشن سیاست دانوں کے لہجے ایک دوسرے کے خلاف آتشیں  ہو چکے ہوں..... تو نچلی سطح پر کارکنوں تک جو پیغام جائے گا وہ نفرت بھرا ہوگا۔
ملین ڈالر کا یہ سوال اپنی جگہ موجود رہے گا کہ کیا اس حکومت میں قوم کو متحد رکھنے کی صلاحیت موجود ہے؟ قارئین جانتے ہیں کہ پاک فوج کے حوالے سے میرے جذبات بالکل واضح اور مثبت رہے ہیں، فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت بھی نہیں ہونی چاہیے..... لیکن اگر کوئی سیاست دان آمروں، ڈکٹیٹروں اور سیاست کا شوق فرمانے والی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے مخالفانہ بات کرے گا تو کیا اس کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرکے اسے گرفتار کرلینا چاہیے؟ اس سوال کا جواب میں قارئین پر چھوڑتا ہوں، وفاقی وزیر داخلہ قوم کو اب یہ بھی بتا دیں کہ مچھ میں کان کنوں کا قتل کرنے والے درندوں کو کتنے گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا؟ اور اس بات کا بھی کہ  ہفتے کی درمیانی شب انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ظالم اہلکاروں نے 22سالہ طالب علم اسامہ ندیم کو گولیاں مارکر جو شہید کیا..... اس کا ذمہ دار کون ہے؟ مقتول کے والد نے تو یہ الزام لگایا ہے کہ اسامہ ندیم کی ایک روز قبل پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی..... جس پر انہوں نے اسے مزا چکھانے کی دھمکی دی تھی، کیا عوام کا یہ سوال اٹھانا غلط ہے کہ گزشتہ برس جنوری میں سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار مجرم سی ٹی ڈی اہلکاروں کو قرار واقعی سزا سنا دی جاتی..... تو اس مرتبہ پولیس کو سرکاری اسلحے سے بے گناہ نوجوان پر گولیاں برسانے کی ہمت نہ ہوتی۔
سوال یہ بھی ہے کہ پولیس وردی اور سرکاری اسلحہ ہاتھوں میں تھامنے والوں کو قانون شکنی اور ماوراء عدالت قتل و قتال پر کون سی چیز مجبور کرتی ہے؟
 پولیس ٹریننگ کے دوران کہاں پر کمی رہ جاتی ہے کہ ایک پولیس والا سرکاری اسلحے کے ساتھ اس بے گناہ انسان کی جان لے لیتا ہے..... کہ جس کی جان کے دفاع کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے، پولیس گردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس قسم کے متعدد واقعات اس سے قبل بھی پاکستان میں ہوچکے ہیں..... ایسے نفسیاتی مریضوں کو پولیس سے نکالنا کس کی ذمہ داری ہے؟ مجھے پاکستان کے نظام انصاف سے کوئی خاص امید تو نہیں، لیکن پھر بھی مطالبہ کرنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مظلوم نوجوان اسامہ ندیم کے قاتل پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے، شیخ رشید اپوزیشن کو جتنی چاہے دھمکیاں دیں لیکن ملک میں جاری لاقانونیت کا خاتمہ کرنے کے لئے بھی ایک آدھ بڑھک مار دیں، شائد پولیس میں گھسی ہوئی کالی بھیڑیں ہی ان سے ڈر جائیں۔ 
(وماتوفیقی الاباللہ)
 
تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر