02:51 pm
 سندھ کی صوبائی حکومت کرپٹ ترین

 سندھ کی صوبائی حکومت کرپٹ ترین

02:51 pm

سندھ ہائیکورٹ کی دو رکنی بنچ پرمشتمل ججوں نے انکشاف ہوا ہے کہ سندھ حکومت میں تقریباً ایک ہزارکے قریب افسران کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کرپٹ افسران نے باقاعدہ نیب سے پلی بارگین بھی کرلی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک اپنے عہدوں پر قائم ہیں۔ دنیا میں کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتاہے کہ کرپٹ افسران کا کرپشن ثابت ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر موجود رہیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیاہے کہ 14جنوری تک ان افسران کی کرپشن سے متعلق حقائق عدالت میں پیش کریں۔ قارئین کویاد ہوگاکہ موجودہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے لے کر سابق چیف جسٹس نے بھی سندھ حکومت سے متعلق کہاہے کہ یہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔ صوبے کاپیسہ دو افراد کے پاس چلاجاتاہے۔ جبکہ سندھ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیہی علاقوں کی صورتحال اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ حکومت کیا کام کررہی ہے۔ گزشتہ13سالوں سے پی پی پی اپنی صوبائی اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کی بنا پرحکومت کررہی ہے۔ اسمبلی میں اس ہی اکثریت کے بل بوتے پر وہ تمام غیر قانونی کام کررہی ہے۔ جن سے متعلق سپریم کورٹ اور صوبائی عدالتیں نشاندہی کرتی رہتی ہیں۔ عدالتوں کے ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے کرپٹ افسران کی ترقی اور ان کو اپنے عہدوں پر قائم رکھنے میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا’’ کارنامہ‘‘ ہے۔ عدالت بہت جلد ان سے بھی باز پرس کرے گی۔ تاہم مراد علی شاہ نے اپنے چند قریبی ساتھیوں کو بتایا ہے کہ’’ مجھے غلط فیصلے کرنے میں بہت دبائو ہے‘ سارے احکامات بلاول ہائوس سے آتے ہیں‘‘۔
 چنانچہ سندھ کے افسران میں کرپشن کے سلسلے میں جوحقائق عدالتوں کے ذریعہ عوام تک پہنچے ہیں‘ اس سے اندازہ ہوتاہے کہ وفاق سندھ حکومت میں پائی جانے والی اس سنگین نوعیت کی بدعنوانیوں روکنے میں یاخوددلچسپی نہیں لے رہی ہے یا جواس ضمن کوئی واضح فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ کاشکار ہے۔ حالانکہ عمران خان کرپشن کے خلاف ’’جہاد‘‘کررہے ہیں اس کے باوجود وفاق کی ایک اکائی کے افسران کھلے بندوں کرپشن کاارتکاب کررہے ہیں۔ان کے خلاف کارروائی کرنا وفاق کافرض بنتاہے اس سلسلے میں تاخیر بدعنوان افسران کے حوصلے اور بلند کرے گی۔
 اس پس منظر میں سندھ کے بعض سینئر وکلا کا کہناہے کہ صوبائی عدالت نے سندھ کے کرپٹ افسران کے خلاف صحیح فیصلہ صادر کیاہے۔ چیف سیکرٹری سندھ کو اس سلسلے میں حکم دیا گیاہے کہ 14جنوری تک اس مسئلہ پر حقائق کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ آئین میں ایسی شقیں موجود ہیں جن کی مدد سے وفاق سندھ کی حکومت میں ہونے والی بے لاگ کرپشن کو روک سکتی ہے۔ نیز ایسے کرپٹ افسران کو ان کی نوکری سے بھی فارغ کیا جاسکتاہے۔ صوبے سندھ میںان افسران کی جانب سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے بیشتر ترقیاتی کام رک چکے ہیں‘ ابھی تک سندھ میں نوکریاں دینے کے عوض با قاعدہ رشوت لی جارہی ہے۔ حالانکہ کسی بھی صوبے یا پھروفاق میں نوکریوں کے عوض رشوت لینا ایک سنگین جرم ہے لیکن یہ جرم طاقتور عناصر کی مدد اور تعاون سے سندھ میں جاری اور ساری ہے۔
 اس پس منظر میں پاکستان ڈیمو کر یٹک موومنٹ کا بھی جائزہ لیاجاسکتاہے۔ یہ نام نہاد تحریک جس میں نوازشریف کی بیٹی مریم صفدر اور بلاول زرداری شامل ہیں۔ یہ اپنے والدین کی کرپشن کو بچانے کیلئے عمران خان کے علاوہ پاکستان کی فوج پر بے جا تنقید کررہے ہیں۔ یہ پاکستان کے ان پڑھ اور غریب عوام کے ذہنوں میں وفاق اور وفاق کو بچانے والی طاقتوں کو بدنام کررہے ہیں اور اشارے کنائے سے بھارت کو پاکستان پرحملہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ان کی تقریروں میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کی مذمت نہیں کی جاتی ہے اور نہ ہی عوام کو یہ بتایاجاتاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جو پروپیگنڈہ شروع کررکھاہے اس کے خطے میں آئندہ کتنے ہولناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں بعض سیاستدانوں نے صحیح کہاہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کی تشکیل اور اس کی کارروائیوں کے پیچھے صرف ایک شخص ہے جس کانام مجرم نوزشریف ہے ۔ جس نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کابدلہ لینے کیلئے ایک ایسی راہ اختیار کی ہے جو پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی کی اور اس کے استحکام کی راہ میں رکاوٹ کاسبب بن رہی ہے۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ امن کے کاز کو بھی نقصان پہنچارہی ہے۔ لیکن مسلم لیگ (ن)کے اس بددیانت رہنما کو یہ احساس نہیں ہے کہ جن بیرونی طاقتوں اور طاغوتی قوتوں کے اشارے پر وہ پاکستان کے خلاف کھلم کھلا کا م کررہے ہیں ۔ اس کا کیا انجام ہو سکتاہے۔ان عناصر کو جلد ہی یہ طاقتیں اپنا الو سیدھا کرنے کے بعد انہیں گمنامی کے اندھیروں میں غرق کردیں گی۔ 
 چنانچہ سندھ میں اعلیٰ افسران کے کرپشن کے سلسلے میں اس کا لم کے ذریعے سپریم کورٹ سے درخواست کروں گا کہ سندھ کی حکومت میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کو روکنے کیلئے آئین کی شقوں کی روشنی میں قانون کااستعمال کریں‘ ورنہ یہ صوبہ ہرلحاظ سے کسی بھی وقت تباہی وبربادی سے دوچار ہوسکتاہے۔ جس میں ایک خاص طبقے کی محرومی کی وجہ سے لسانی فسادات کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتاہے۔ پی ڈی ایم کی’’ تحریک‘‘ قانون کی بالادستی عوام کی فلاح وبہبود یا پھر جمہوریت کیلئے نہیں ہے بلکہ اپنی ناجائز دولت کو بچانے کیلئے یہ مورثی سیاست کے نمائندے ایسا اپنے والدین کی ناجائز دولت کو بچانے کیلئے غریب عوام کو استعمال کررہے ہیں لیکن اس میں انہیں کسی بھی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ گیارہ جماعتوں کی اکثریت اپنے ذاتی مفاد کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر گمراہ کن نعرے بازی کرکے اپنا اور عوام کاقیمتی وقت ضائع کررہے ہیں اور دشمنوں کیلئے space پیداکررہے ہیں تاکہ پاکستان کو کسی قسم کانقصان پہنچ سکے۔ذرا سوچیئے۔۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر