02:59 pm
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

02:59 pm

ہمارے  چندلبرل دانش گر اورسوشل میڈیاپر اودہم مچانے والے سوکالڈتجزیہ نگار تاریخی حقائق کوبطور فیشن مسخ کرتے ہوئے اپنی لاعلمی کی بجائے مسلمانوں کوتاریخ کے دستر خوان پرحرام خوری کا طعنہ دیتے نہیں تھکتے کہ مسلمانوں کی ایجادات اوردریافتیں اسلامی تاریخ کے پہلے تین سوسال، کچھ کے نزدیک پہلے ہزار سال تک محدودہیں اس کے بعدمسلمانوں نے ایک سوئی بھی نہیں بنائی۔ درست کہ غلامی کے دورکااپناایک معیار ہوتا ہے، محکوموں کوجرم ضعیفی کی سزاملتی ہے،بات اسی کی چلتی ہے جس کے ہاتھ میں لاٹھی بھی ہولیکن اپنی تاریخ سے اتنی ناواقفیت اوراپنے لوگوں سے اتنی نفرت توجدید لبرل تہذیب بھی پسند نہیں کرتی۔
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!
ایک عرصے سے  اس موضوع پر لکھنے کیلئے ارادہ  باندھتا تھالیکن تیزی سے بدلتے سیاسی حالات کے تقاضے اولیت اختیارکر لیتے اوراس معاملے میں تاخیر ہوتی گئی۔بالآخرموقع مل گیاکہ ان چند حضرات کی میڈیا پرآئے دن کی سینہ کوبی اورمنافقت کا تاریخی حوالوں سے مدلل جواب دیاجائے اور قارئین کوبھی ان لبرلزاورسیکولرزکی یاوہ گوئی کاعلم ہو سکے تاکہ ان کوایسے ملک میں بیٹھ کرجس کوکلمہ کی بنیاد پرحاصل کرنے کیلئے اس کی بنیادوں میں اپنے لاکھوں جوان بیٹوں،بیٹیوں، بزرگوں کاخون شامل کرکے اس کی آبیاری کرتے ہوئے اپنے رب سے یہ وعدہ کرکے ارض پاک کا یہ ٹکڑاحاصل کیاکہ ہم اس سرزمین پراللہ کے احکام کے مطابق زندگی بسرکرنے کیلئے مکمل قرآن کونافذکریں گے لیکن اوفوبالعہد پر عمل نہ کرنے پرشرمندگی کااظہارکرنے کی بجائے اس نظریہ کی بیخ کنی کیلئے ہماری نئی نسل کواس نظام سے گمراہ کرنے کیلئے کبھی ان کے نصاب تعلیم میں تمام اسلامی تعلیمات کوغیر ضروری قراردیتے ہوئے قلمزدکردیا جاتاہے اوراس کے ساتھ ہی چندگمراہ لکھاریوں کومیڈیاپرکھلی چھٹی دی جاتی ہے کہ وہ جی بھراپنے جھوٹ اورافترا سے مسلمانوں کی تاریخ پرحملہ آور ہو کر ہماری نئی نسل کواحساس کمتری میں مبتلاکرنے کیلئے ہمارے مشاہیرپر طعنہ زنی کے تیرونشتر برسائیں۔  
یہ تحریرپچھلے ہزارسال یعنی ہزارصدی عیسویں سے اکیسویں صدی عیسویں تک کے مسلمانوں کے ان سائنسی کارناموں کا سرسری جائزہ ہے ۔مغرب اورامریکہ کے معروف سائنسی دانشوراورمشہورعالمی معیارکی علمی درسگاہوں اور تحقیقی اداروں میں ان مسلم سائنسدانوں کونہ صرف احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے بلکہ ان کے علمی کاموں کے اعتراف میں ان کے قدآورمجسمے اپنی تعلیمی درسگاہوں کے علاوہ مشہورعالم لندن کے سائنس میوزیم اوربرٹش میوزیم میں سجاکررکھے ہوئے ہیں.اگران عقل کے اندھوں کویہ توفیق ملے تومشہورعالم برٹش لائبریری کاہی چکرلگا کر دیکھ لیں،ان کی شرمندگی کا خاصا سامان انہیں نظرآجائے گا۔اس سے یہ واضح ہوتاہے کہ سائنسی میدان میں مسلمانوں کے کارناموں کاتسلسل پچھلے ہزار سال سے ابھی تک قائم ہے۔اس انتشاراورمحکومی کے دورمیں بھی مسلمانوں نے ہمت نہیں ہاری۔آج بھی ایسے سینکڑوں مسلم سائنسدان موجود ہیں جو سائنسی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں اورجن کی ایجادات اوردریافتوں نے سائنس کے کئی نئے میدان کھولے ہیں۔
 یہ تحریرپچھلے ہزارسال یعنی ہزارصدی عیسویں سے اکیسویں صدی عیسویں تک کے مسلمانوں کے سائنسی کارناموں کا سرسری جائزہ ہے۔اس سے یہ واضح ہوگا کہ سائنسی میدان میں مسلمانوں کے کارناموں کاتسلسل پچھلے ہزارسال سے ابھی تک قائم ہے۔یقینااس انتشاراورمحکومی کے دورمیں بھی مسلمانوں نے ہمت نہیں ہاری۔آج بھی ایسے سینکڑوں مسلم سائنسدان موجود ہیں جو سائنسی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں اورجن کی ایجادات اور دریافتوں نے سائنس کے کئی نئے میدان کھولے ہیں۔ میں اپنے مضمون میں صرف ان نامورسائنسدانوں کاکامختصراًتذکرہ کررہاہوں جنہوں نے عالمی طورپر اپنے اپنے سائنسی میدان میں اپنے علم کانہ صرف لوہا منوایابلکہ آج بھی ان کی ایجادات اورعملی تحقیق دنیاکی سائنسی ترقی میں اپناجوہری کرداراداکررہی ہے۔ 
1۔الخجندی وفات1000:محوری جھکاؤ اور عرض بلدکے معلوم کرنے پررسالہ فی المیل وعرض بلدپیش کیا۔مسئلہ جیب زاویہ یاسائن تھیورم دریافت کیاجس نے نیمینی لاء کے قانون کی جگہ لی۔
 2۔ الزہراوی وفات 1004دنیا کے پہلے سرجن کااعزازحاصل ہے۔اس نے۔اپنی کتاب التصریف میں سوسے زیادہ سرجری کے آلات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ٓاپریشن کے طریقے دریافت کئے۔ 
3۔علی بن عبدالرحمن یونس وفات 1004۔ دائر البروج(inclination of ecliptic) کی قیمت 23درجے35 منٹ اوراوج شمسی 86درجے 10منٹ دریافت کی جو آج بھی جدیدتحقق کے بہت قریب ہے ۔اس نے زمین کے محورکی26ہزارسالوں میں360ڈگری مکمل ہونے والی حرکت کو دریافت کیاجس کیلئے آج کی جدیدسائنس کیلئے بے شمارجہتیں کھل گئیں۔
 4۔احمد بن محمد علی مسکویہ وفات1032:اس نے نہ صرف تاریخ میں پہلی بارنباتات میں زندگی دریافت کی بلکہ سائنس کو زندگی کی تحقیق اوردماغی ارتقاکی درجہ بندی سے متعارف کرایاجس کوبعد میں ڈارون اسی طرح پیش کرتاہے۔
5۔ابن سینا وفات 1036:جسم کے اعضاء کی تقسیم بندی اورنفسیاتی طریقہ علاج دریافت کرنے کاسہرااس کے سرہے اور طب کی مشہورمکمل ترین اورمستندترین تصنیف قانون الطب لکھی جو سولہویں صدی تک یور پ میں پڑھائی جاتی رہی اورآج بھی جدیدسائنس اس سے استفادہ کررہی ہے۔
6۔ابن الہشم وفات1038:اپنی شہرہ آفاق تصنیف کتاب المناظرمیں روشنی کا ذراتی نظریہ پیش کیا۔روشنی کے انعطاف،انعکاس، روشنی کے خطِ مستقیم میں سفراورپرد چشم (ریٹینا) کودریافت کیا۔ اس کی تحقیقات نے فزکس میں انقلاب برپا کر دیا۔
( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر