03:00 pm
عورتوں کے حقوق کے مامے چاچے

عورتوں کے حقوق کے مامے چاچے

03:00 pm

یہ جو عورتوں کے حقوق کے مامے، چاچے بنے پھرتے ہیں ان سے کوئی پوچھے کہ تم عورتوں کے کون سے حقوق ادا کر رہے ہو؟ کیا مغربی دنیا میں عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کا احترام حاصل ہے؟ کیا سیکولر، لبرل، الحاد پرست، وڈیرے، جاگیردار اور سرمایہ دار بیٹیوں کو وراثت میں ان  کا حق دے رہے ہیں؟
وہ ڈالر خور این جی اوز کو جو پاکستانی عورتوں کو  مادر پدر آزاد دیکھنا چاہتی ہیں... وہ این جی اوز خود عورت کی عفت و عصمت، حیاء و پاکدامنی کی کس حد تک قائل ہیں؟ ہمیں عورتوں کے حقوق کا درس دینے والے یورپی ممالک میں خود عورتوں کے حقوق کی جس طرح سے دھجیاں اڑائی جاتی ہیں... اس سے ہر ذی شعور انسان بخوبی واقف ہے۔ کیا عورت کا حق صرف یہی ہے کہ اسے کمائی کی مشین بنا دیا جائے؟ کیا عورت کا حق صرف اتنا ہی ہے کہ اسے بازار کی زینت اور شوپیس بنا کر اسے ’’مزدور‘‘ بنا دیا جائے؟
جن مغرب زادیوں کا یہ نعرہ ہے کہ ’’میں کھانا نہیں بنائوں گی ’’ کوئی ان سے پوچھے کہ ’’بی بی‘‘ پھر کیا کرو گی؟ سن لیجئے! جو عورت ’’ماں‘‘ کی عظمت، بہن کے احترام، بیٹی اور بیوی جیسے اعلیٰ ترین مقام پر بھی راضی نہ ہو... ایسی عورت پھر کھلونا بن کر ٹوٹ جایا کرتی  ہے... ہمیں فخرہے کہ ہم اس نبیﷺ کے اُمتی ہیں کہ جس نبیﷺ نے اپنی اُمت کو  نہ  صرف حقوق نسواں کی ادائیگی کا حکم دیا بلکہ ان کی اہمیت اس طرح اجاگر فرمائی کہ عورتوں سے حسن سلوک کرنے کی تاکید بھی فرمائی... اسلامی معاشرے میں عورت کی چار حیثیتیں ہیں، وہ کسی کی بہن، کسی کی بیوی، کسی کی بیٹی اور کسی کی ماں ہے... اب اگر کوئی مرد کسی غیر محرم عورت کو دوست بناتا ہے یا کوئی عورت کسی غیر محرم کو اپنا دوست قرار دے کر اترائی پھرتی ہے تو دین اسلام میں یہ حرام ہے، حرام ہے، حرام ہے... ایسے حرام کا ارتکاب کرنے والے مرد ہوں یا عورتیں اگر تو یہ تائب ہو کر اپنے اس گندے عمل سے باز نہیں آئیں گے تو عنداللہ مجرم تصور ہوں گے، مردوں اور عورتوں کے حقوق کوئی خاص کمی، بیشی نہیں رکھی گئی... بلکہ دونوں کو مساویانہ حقوق دئیے گے... قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے۔ ترجمہ: ’’ ان عورتوں کے لئے مردوں پر معروف کے مطابق وہ حقوق ہیں جو عورتوں پر مردوں کے لئے عائد ہوتے ہیں (البقرہ)‘‘ حضور نبی کریمﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے بہتر اور اپنے بیوی بچوں پر سب سے زیادہ مہربان ہو‘‘ ایک اور روایت میں ارشاد فرمایا کہ ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے کہ جو اپنی عورتوں کے حق میں بہتر ہے۔‘‘ ( سنن ابن ماجہ)
حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریمﷺ  نے جو اہم باتیں اپنی اُمت کو ارشاد فرمائیں... ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا (سنن ابن ماجہ)  ’’ماں‘‘ کی حیثیت سے عورت کو جو مقام دین اسلام نے دیا، کوئی دوسرے مذہب یا تہذیب کا پیروکار وہ سوچ بھی  نہیں سکتا۔ ’’ماں‘‘ کا مقام اتنا سربلند اور اونچا کہ جس کا تصور دیگر کسی معاشرے میں موجود ہی نہیں ہے... ارشاد خداوندی ہے کہ ترجمہ: ’’ہم  نے انسانوں کو اس کے والدین کے بارے میں حسن سلوک کی بڑی تاکید کی ہے، اس کی ماں نے کمزوری پر کمزوری برداشت کرتے ہوئے حمل کی مدت پوری کی، اور اس کا دودھ چھڑانا دو سال میں ہے۔تاکہ وہ میرا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرے۔‘‘ (لقمان) 
چنانچہ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص آقا و مولیٰﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور پوچھا میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا تمہاری ماں، اس نے پوچھا پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا کہ تمہاری ماں، اس نے تیسری مرتبہ پھر پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا تمہاری ’’ماں‘‘ اس نے پھر پوچھا کہ پھر کون؟ آپؐ نے فرمایا پھر تمہارے والد (صحیح البخاری) اندازہ کیجئے ماں کے مقام کا... کہ اس حدیث مبارکہ میں 3مرتبہ ماں سے حسن سلوک سے متعلق فرمایا گیا ہے، آج ہمارا معاشرہ جس اخلاقی زوال کا شکار ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اولاد ماں، باپ سے کٹتی جارہی ہے اور ماں، باپ اولاد سے... آج والدین کی گستاخیاں اس لئے بھی بڑھتی جارہی ہیں، کیونکہ والدین اپنے بچوں کی انگلش تعلیم دلوانے کے لئے ہلکان تو ہوتے ہیں مگر دین اسلام کی تعلیمات سے اپنے بچوں کو روشناس نہیں کرواتے۔
یاد رکھیے کہ والدین سے حسن سلوک، عورتوں کی عزت و حرمت کا درس آکسفورڈ کے نظام تعلیم میں نہیں... بلکہ دین اسلام کی تعلیمات میں موجود ہے، جب والدین اپنے بچوں کو ’’دین‘‘ پڑھائیں اور سمجھائیں گے ہی نہیں تو پھر والدین کے احترام، بہن بھائی کے تقدس، خاوند اور بیوی کے حقوق کو وہ سمجھ کیسے پائیں گے؟ اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم  بھی لازمی دلوائیں۔
(وماتوفیقی الاباللہ)
 
تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر