01:02 pm
مذہبی رواداری،امریکہ اور بھارت

مذہبی رواداری،امریکہ اور بھارت

01:02 pm

امریکہ نے 1998ء کے اپنے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت پا کستان کو’’ کنڑی آف پرٹیکلر کنسرن‘‘ یعنی خصوصی  توجہ کا متقاضی ملک قرار دیا ہے۔ امریکہ کا یہ قدم زمینی حقائق کے قطعاً  منا فی ہے اور کسی ملک میں مذہبی آزادی جانچنے کے طریقہ کا ر کو انتہائی مشکوک اور قابل اعتراض بنا تا ہے۔ پا کستا ن کوخصوصی توجہ کا متقاضی ملک ڈکلئیر کرنے کی بجائے امریکہ کو بھارت کی طرف توجہ دینی چا ہیئے جہا ں پر ہندو توا کی انتہا پسند پالیسیوں کے تحت مسلما نوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے ۔ یہ با ت اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ بھارت میں گا ئورکھشا کے نا م پر مسلمانوں کو روزانہ قتل کیا جا تا ہے اور ان قاتلوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ اقلیتوں اور خاص طور پر مسلما نوں کے خلا ف مظالم بھا رت میں ایک روٹین کی با ت سمجھی جا تی ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کیلئے بنا ئے گئے کمیشن اور امریکی کا نگریس نے جا ن بوجھ کر بھا رت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے نظریں چرائیں حالانکہ بین الاقوامی ادارے مثلاً ہیومن رائیٹس واچ اورایمنسٹی انٹر نیشنل خود اپنی رپو رٹوں میں اقرا ر کر چکے ہیں کہ بھا رت اور خا ص طور پر مقبو ضہ کشمیر میں مسلما نوں کو تشدد کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے ۔ کر فیو اور  لاک ڈا ئون کی آ ڑ میں اور گھر گھر تلا شی کے بہا نے چا د ر اور چا ر دیوا ریوں کا تقد س پا ما ل کیا جا تا ہے اور دن  دیہاڑے مسلمانوں کو اغواء کر لیا  جا تا ہے جن کو بعد میں جعلی پولیس مقا بلوں میں ما ر دیا جا تا ہے ۔ امریکہ کی  طرف سے مذہبی آ زا دی کی چھلنی میں سے بھارت کو  صاف نکا ل دینے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کایہ سسٹم  ناانصا فی اور جا نبدا ری پر مبنی ہے جس سے خیر کی تو قع نہیں کی جا سکتی ۔ سٹیٹ ڈیپا رٹمنٹ کی اس مشکو ک رپورٹ کو پا کستان نے مستر د کر تے ہوئے کہا کہ یہ ایک جانبدا ر رپو رٹ ہے جس سے مما لک کے آ پس کے  تعلقات متاثر  ہو نے کا خد شہ ہے ۔ 
  ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس طر ح کے قوا نین ان ممالک کے با زو مرو ڑ نے کے لیے استعمال کئے جا رہے ہیں جو امریکہ کی خا رجہ پا لیسی کے مطا بق کا م نہیں کر تے یا امریکہ کے سیا سی مقا صد کی راہ میں رکا وٹ بنتے ہیں ۔ یا د رہے کہ اس ایکٹ پر عمل کرنا کسی ملک پر با ئینڈنگ نہیں ہے۔ حا ل ہی میں نا ئیجیر میں ہو نے والی  او آ ئی سی کی کو نسل آ ف فا رن منسٹر ز(CFM) کے 47ویں اجلا س میں قرا ر دا د پا س کی گئی جس میں بھا رت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقلیتوں کے خلا ف اپنی تشدد پر مبنی پالیسیاں فو ری طور پر ختم کر ے اور انسا نی حقو ق کی خلا ف ور زیاں بند کرے ۔ او آ ئی سی نے بھا رت سے یہ مطا لبہ بھی کیا کہ با بری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دو بارہ تعمیر کرنے کے اپنے وعدے کو پو را کر ے اور ان لو گوں کو قرار واقعی سزا دے جنہو ں نے با بری مسجد کو شہید کیا ۔ بھارت سے کہا گیا کہ با بری مسجد کی جگہ مند ر کی تعمیر کو فوری طو ر پر رو کا جا ئے ، بھارت میں مو جود 3000سے زیا دہ تا ریخی مسا جد کی حفا ظت کا معقول انتظام کیا جا ئے اور بھا رت میں مسلما نوں کے سا تھ امتیا زی سلو ک کو فو راََ بند کیا جا ئے ۔ 
بین الا قوا می مذہبی آ زا دی کے لیے بنائے گئے کمیشن (USICRF)نے پا کستان اور چین کو خصوصی تو جہ کے متقا ضی مما لک ڈکلیئر کیا ہے ۔ اس لسٹ میں  بنیا دی طور پر بھا رت بھی شا مل تھا لیکن سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس لسٹ میں سے بھا رت کا نا م نکا ل  دیا ۔  انسانی حقو ق کے چیمپیئن ہو نے کے دعو یدا ر امریکہ کا یہ اقدا م قا بل مذمت ہے کیو نکہ بھا رت وہ ملک ہے جو مقبو ضہ کشمیر میں معصو م انسانوں کو قتل کر کے انہیں دہشت گر د قرار دیتا ہے ۔ مقبو ضہ کشمیر میں ہو نے والے پولیس مقا بلوں میں سے اکثر جعلی ہو تے ہیں ۔ امریکہ کو بھا رت کے اس طر ح کے اقدا مات پر تو جہ دینی چاہیئے بلکہ اقوا م متحدہ کو ایک کمیشن آ ف انکوا ئری بنا نا چاہیئے جو مقبو ضہ کشمیر میں انڈین آ رمی کے ہا تھوں انسا نی حقوق کی خلا ف ور زیوں کا جا ئزہ لینے کے لیے مقبو ضہ کشمیر کا دو رہ کرے ۔
 بھا رت گزشتہ 7دہا ئیوں سے کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے تا کہ کشمیری عوا م میں انڈین آ رمی کے خلا ف  خو ف و ہرا س کی ایک فضاء قا ئم ہو جائے ۔ ہزا روں کشمیری نوجوان ، صحا فی اور سیا سی رہنما بھا رتی جیلو ں میں قید تنہا ئی کا ٹ رہے ہیں ۔ بھا رتی فو ج پبلک سیفٹی ایکٹ(PSA)اور آ رمڈ فو رسز سپیشل پا ور ایکٹ (AFSPA)جیسے کا لے قوا نین کے سہا رے پورے کشمیر میں دندنا تی پھر رہی ہے ۔ سید علی گیلا نی اور  میر واعظ عمر فا روق جیسے سینئر رہنما گھرو ں میں نظر بند ہیں جبکہ آ سیہ اندرا بی، یٰسین ملک اور شبیر احمد شاہ جیلوں میں قید ہیں ۔ سیا سی اختلا ف یا آ زا دی کے لیے جدو جہد کشمیر میں ایک گنا ہ سمجھا جا تا ہے جس کی کم از کم سزا ر قید ہے ۔ کالے قوانین کے سہا رے کشمیر یوں پر قید و بند کی صعو بتیں نازل کر نے سے آ ر ایس آ ر اور بی جے پی کی انتہا پسندی کھل کر سا منے آ تی ہے ۔ ہند و ئوں کے لیے بنیا دی انسانی حقو ق اور مذہبی رو ادا ری کو ئی معنی نہیں رکھتے ۔ چین اور پا کستان کو بد نا م کر نے کے لیے بھا رت گزشتہ 15سا ل سے750جعلی ویب سائٹس کے ذریعے دنیا کے کئی مما لک میں جھو ٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے جسے یورپین یو نین ڈس انفا رمیشن لیب نے بے نقا ب کیا ہے اور اس کی رپو رٹ ’’انڈین کرو نیکلز‘‘نے پو ری دنیا کو ورطہ حیر ت میں ڈا ل رکھا ہے ۔ یہ نیٹ ور ک بر سلز اور جینوا سے چین اور پا کستان کے خلا ف کا م کرتا رہا ہے ۔ اس کے لیے ان شخصیا ت کا نام استعما ل کیا جا تا تھا جو وفات پا چکی ہیں یا ان این جی او ز کا نا م استعما ل کیا جا تا تھا جو کا لعدم قرا ر دی جا چکی ہیں ۔ 
پا کستان ایک ایسا ملک ہے جہا ں پر مختلف عقیدوں اور مکا تب فکر کے لو گ رہتے ہیں لیکن پا کستانی سو سائٹی بین المذا ہب ہم آ ہنگی کے لیے جانی اور پہچانی جاتی ہے ۔ پا کستان میں مکمل مذہبی آ زا دی ہے اور اقلیتوں کے حقو ق کی گا رنٹی پا کستان کا آئین فراہم کر تا ہے ۔ امریکہ کو چا ہیئے کہ پو ری دنیا سے انتہا پسندی ، اسلامو فو بیا اور مذہبی منا فرت کے جذبا ت کو ختم کر نے کی کو شش کرے اور اس کو شش کو چین اور پا کستان کے خلاف استعما ل کر کے اپنے سیا سی مقا صد حل نہ کر ے۔ اس مہم میں پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دا ر ملک ہو نے کا ثبوت دیا ہے اور ہمیشہ ذمہ دا ری کا مظاہرہ کرتا رہے گا ۔   

 

تازہ ترین خبریں

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا