01:03 pm
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

01:03 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
 33۔فلسطینی نژادامریکی مسلم سائنسدان منیرحسین نیفح کی ذراتی(پارٹیکل)فزکس پرتحقیق الیکٹران مائیکروسکوپ اورنینوٹیکنالوجی کی ایجاد میں اہم کرداراداکرتی ہے۔وہ سٹیلائٹ تصاویرکی بنیاد پرزیرزمین دریائے کویت دریافت کرتاہے۔ 
34۔پہلاعرب مسلمان سلطان بن سلیمان بن عبدالعزیزالسعودخلامیں جاتاہے۔اس کے بعددوسرا عرب اورشامی مسلمان محمد احمد فارس خلا کا سفرکرتا ہے ۔
35۔مصطفی السیدسپکٹروسکوپی کااصول پیش کرتاہے جسے اس کے نام پرالسیدرول کہا جاتا ہے۔ السیدکے تحقیقی گروپ نے کئی نئے طریقے مثلا مگنیٹوفوٹوسلیکش پیکوسبکنڈرمان سپکٹرو سکوپی اور مائیکروویوڈبل ریزوننس سپکٹروسکوپی ایجاد کیے ہیں۔ اس کی تجربہ گاہ کابنیادی مقصد نایاب دھاتوں (نوبل میڈل کے نینوپارٹیکلر)کی طبعی اورکیمیائی خصوصیات کامطالعہ ہے۔اس کی تجربہ گاہ گولڈنین وراڈٹیکنالوجی کی ایجاد کی وجہ سے مشہورہے۔ڈاکٹر مصطفیٰ السید کے بیٹے ڈاکٹر ایوان السید نے(جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ٹیور سرجری کاپروفیسر ہے )نے اپنے والد کی تحقیق کوکچھ جانوروں کے کینسرکے علاج کیلئے استعمال کیا ہے ۔
36۔مصری نژادامریکی سائنسدان احمدزویل اپنی تحقیقات کی بنیادپرکیمسٹری کی نئی شاخ فیمٹوکیمسٹری کی بنیادرکھتاہے۔
37۔بنگلہ دیشی مسلم خاتون سائنسدان سلطانہ نورون بلیک ہولزسے پیداہونے والے سپکٹرم کی وضاحت کیلئے اپناریاضیاتی ماڈل پیش کرتی ہے جسے دنیابھرمیں استعمال کیاجاتاہے۔ آئرن (لوہے)کی ایٹمی خصوصیات پرتحقیق کی وجہ سے اسے آئرن لیڈی کہاجاتاہے۔دنیابھرکے طبیعیات دان اورفلکیات دان فلکیاتی مظاہرسے پیداہونے والے طیفوں (سپیکٹرم) مثلاًجوکہکشاں کے مرکز کے قریب بلیک ہولزکی وجہ سے بنتے ہیں،کی تشریح کیلئے وہ اس کاپیش کردہ ریاضیاتی ماڈل استعمال کرتے ہیں۔
38۔فاروق البازمصری نژادامریکی سائنسدان  ہے جس نے چاند پرخلائی تحقیق کیلئے ناساکی معاونت کی جن میں چاندپربھیجے گئے اپالومشن کے چاندپراترنے کی جگہ اورقمری مشاہدات اورتصویرکشی کیلئے خلابازوں کی تربیت بھی شامل تھا۔اسے یہ شہادت پیش کرنے کااعزازحاصل ہےکہ صحراانسانی سر گرمیوں سے نہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں سے وجود میں آتے ہیں۔
39۔سیدضیاالرحمٰن،سائنس کی شاخ Environmental Pharmacovigilanceماحولیاتی دواسازی کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔
40۔اخترحمید خان،سماجی سائنسدان، مائیکرو کریڈٹ کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔
41۔امہمت اوز،مشہور ترک امریکی جراح (امراض دل(ہارٹ سرجن ہارٹ کارپس کابانی اورچیئرمین ہے۔
42۔محمدبی یونس ’’فبرومائیلگیا‘‘جیسی خطرناک بیماری پہ اولین تحقیق کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔
43۔شیخ مصظرشکورکاخلا میں طبی حیاتیات یابائیومیڈیکل تحقیق کے اولین سائنسدانوں میں شمارہوتا ہے۔
44۔ثمرمبارک مند،پاکستانی ایٹمی سائنسدان جس نے گیماسپیکٹروسکوپی اور(Linear Accelerator)پہ اپنی نمایاں تجرباتی تحقیق پیش کی۔
45۔شاہدحسین بخاری:متوازی اورتقسیم شدہ کمپیوٹنگ کافیلڈ(Field of Parallel and Distributed Computing) پرتحقیق کرنے والا نامور پاکستانی سائنسد ان جس نے اپنانام اورتحقیق کا لوہا دنیامیں منوایاہے۔
46۔سمیرہ موسیٰ شہید:عالم اسلام کی پہلی اوراولین خاتون ایٹمی سائنسدان جسے امریکابلاکر قتل کیاگیاتھا۔اس نے ایک تاریخی مساوات بنائی جوسستی دھاتوں مثلاتانبے(کاپر) کے  ایٹموں کو توڑنے میں معاون تھی۔اس سے ایک سستا نیوکلیائی بم بنایاجاسکتاتھا۔ سمیرہ نے مختلف ہسپتالوں میں کینسرکے مریضوں کے علاج کیلئے خودکوپیش کیا۔
47۔کیرم کریموف،پہلی انسانی خلائی پرواز ’’ووسٹوک ون‘‘(Vostok 1)کابنیادی معمار ۔ 
48۔فاروق الباز،ناسا سائنسدان،چاند پہ اتارے جانے والے خلائی منصوبے اپالو کے بنیادے سائنسدانوں میں سے ایک اہم نام ہے۔
49۔پروفیسرڈاکٹرعبداللہ صادق 1940 میں پیداہوا۔وہ پاکستانی ماہرفزکس اورآئی سی ٹی پی لاریئیٹ(Laureate)ہے۔اس نے1987 میں ریاضی اورسالڈسٹیٹ فزکس کاانٹرنیشنل سنٹر ایوارڈ  فارتھیوریٹیکل فزکس International Center for theoretical Physicsحاصل کیا۔ 
50۔پاکستانی ڈاکٹرعبدالقیوم رانا" ایک راسخ العقیدہ مسلمان’’ورلڈ پارکنسن ‘‘ایجوکیشن پروگرام کابانی ہے جودنیا کے مختلف ممالک میں جاری ہے۔ڈاکٹر رانا اب تک250 تحقیقی کالم شائع کرچکاہے جن کاکئی زبانوں میں ترجمہ کیاجاچکا ہے۔ 
51۔غازی یاسرگل:بیسویں صدی کے عظیم ترین نیوروسرجنزمیں سے ایک،بانی مائیکرو نیوروسرجری۔پیدائش:6جولائی 1925 ،دیاربکر (ترکی)تعلیم:انقرہ یونیورسٹی،باسل یونیورسٹی۔ 1999میں کانگریس آف نیوروسرجنزکی سالانہ میٹنگ پراسے’’بیسویں صدی کے نیوروسرجری مین(Neurosurgery man of the century) کا لقب دیا گیا۔ہاروے کشنگ کے ساتھ یاسرگل کو بیسویں صدی کاعظیم ترین نیوروسرجن قراردیا جاتاہے۔اس نے نیوروسرجنوں کی ایک نسل کونیوروسرجری کی ٹریننگ دی اوراس شعبے میں نئے طریقے متعارف کرائے۔اس نے ساری دنیاسے تعلق رکھنے والے تین ہزار نیوروسرجنوں کوٹریننگ دی۔اس کی چھ جلدوں پر مشتمل تصنیف نیوروسرجری کے میدان کی ایک اہم تصنیف ہے۔ 
52۔عمرسیف ایک پاکستانی کمپیوٹرسائنسدان ہے جوپسماندہ ممالک کیلئے آئی سی ٹی مسائل حل کرنے کے کام کی وجہ سے مشہورہے۔گراس روٹ ٹیکنالوجی پراس کے کام کی وجہ سے اسے 2008ء میں ایم آئی ٹی ٹیکنوویٹرایوارڈ(MIT Technovator Award)دیاگیا۔ 2010ء  میں اسے ورلڈ اکنامک فورم نے اسے ینگ گلوبل لیڈرکانام دیا۔ کمپیوٹر کے شعبے میں وہ موبائل سسٹمزاورنیٹ ورک پروٹوکولز پربھی کام کر چکاہے۔2011ء  میں ایم آئی ٹی نے اسے کمپیوٹرکے شعبے میں نئے میدان متعارف کرانے،د نیاکے35 نوجوانوں میں سے قرار دیا۔یہ کسی پاکستانی کیلئے پہلابین الاقوامی اعزازتھا۔اس اعزاز کے ساتھ سیف گوگل اورفیس بک کے اعلیٰ افراد کے ساتھ بھی کام کرتا رہا ۔کمپیوٹر ٹیکنالوجی پراس کے کام کی وجہ سے اسے 2008 ء میں مارک ویزر ایوارڈ یاگیا۔
53۔عرفان صدیقی:کوانٹم کی پیمائش اور نینو سائنس پر تحقیق پیش کرنے والاپاکستانی سائنسدان ۔ 
54۔محمد زبیر،کوانٹم آپٹکس پہ تحقیق کرنے والاپاکستانی سائنسدان۔
55۔منیرحسین نیفح نے نینوٹیکنالوجی کے بانیوں کاکرداراداکیاہے۔اس کے کام نے ذاتی فزکس (پارٹیکل فزکس)میں انقلاب برپا کردیا۔ذراتی فزکس پراس کے کام نے الیکٹران مائیکروسکوپس اور نینو ٹیکنالوجی کی ایجاد میں اہم کرداراداکیاہے۔
 ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ