02:07 pm
سیاسی بنیاد پرستی اور دل کا نور

سیاسی بنیاد پرستی اور دل کا نور

02:07 pm

آج الصبح جب میں نے اپنے خیالات آپ سے بانٹنے کا ارادہ کیا تو میرے ذہن میں ایک مختلف موضوع تھا  ، میں سوچ رہا تھا کہ ’’معاشی بنیاد پرستی‘‘ کے عنوان سے   اپنے  قارئین کرام سے
آج الصبح جب میں نے اپنے خیالات آپ سے بانٹنے کا ارادہ کیا تو میرے ذہن میں ایک مختلف موضوع تھا  ، میں سوچ رہا تھا کہ ’’معاشی بنیاد پرستی‘‘ کے عنوان سے   اپنے  قارئین کرام سے مخاطب ہوا جائے۔ میرا یہ موضوع نہایت بے دردی سے ’’حالات حاضرہ‘‘  کا شکار ہوگیا کیونکہ جب میں نے ’’بنیاد پرستی‘‘ کے مفہوم اور اس کی تعریف کو سمجھنے کی کوشش کی تو یقین جانئے مجھے یوں محسوس ہوا جیسے  یہ اصلاح ہمارے موجودہ سیاسی کلچر کیلئے ہی بنائی گئی ہے۔ باالفاظ دیگر اس اصلاح کے تمام اجراء   اور عوامل ہم پر صادق بیٹھتے ہیں۔
قارئین کرام جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بنیاد پرستی کی اصلاح ہمارے ہاں عام طور پر دین یا مذہب کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ مجھے مغرب کے نشرو اشاعت اور علمی حلقوں کو دا ددینے میں کوئی آر نہیں جنہوں نے پوری ’’تندہی‘‘ اور  ’’شب و روز محنت‘‘ سے اقوام عالم کے ذہنوں میں رجعت پسندی کو محض دین اسلام سے جوڑ کر اپنا ’’قومی فریضہ‘‘ پوری ’’دیانت داری‘‘ سے ادا کیا اور ہمارے  دل و دماغ میں اسے اس قدر پختگی سے نقش کر دیا کہ برصغیر پاک و ہند میں خصوصاً اور عالم اسلام میں عموماً عوام کی اکثریت کسی دوسری ’’بنیاد پرستی‘‘ سے واقف ہی نہیں…! 
گو کہ سیاسی امور کا براہ راست تعلق معاشی صورت حال اور عوامل سے ہوتا ہے مگر معاشی بنیاد پرستی یا دہشت گردی کو اپنے قارئین پر آشکار کرنے کیلئے ایک الگ تحریر درکار ہے جو بہت جلد آپ اپنے قارئین کی نظر کروں گا۔ انشاء اللہ
بنیاد پرستی کا پہلا اصول یہ ہے کہ اس میں تقلید کو تخلیق پر ترجیح دی جاتی ہے، دوئم ،یہ تہذیب و تمدن اور انسان دوستی سے عاری ہوتی ہے، سوئم، بنیادی پرستی میں علمی تحقیق اور فکری ترقی جامد اور منجمد ہوتی ہے، چہارم، آمریت اور خودپسندی ایک رجعت پسند کی شخصیت کے بنیادی اوصاف ہوتے ہیں اور وہ اپنے مفادات کی منزل مقصود کے حصول میں مگن ، اس غلط فہمی کا شکا رہوتی ہے کہ ’’سچائی‘‘ پر صرف اس کی ’’اجارہ داری‘‘ ہے … باقی سب باطل کی پیداوار ہیں۔ پنجم، بنیاد پرست کی سوچ ادارتی ڈھانچوں کی تشکیل اور ان کے تسلسل سے کوسوں دور ہوتی ہے اس کے علاوہ درجنوں ایسی خصوصیت ہیں جن کی نشاندہی  کی جاسکتی ہے۔
قارئین کرام اب ذرا دل کی نظر سے جائزہ لیجئے۔ آپ کے ارد گرد منڈلاتے عوامی اور سیاسی قائدین ’’بنیاد پرستی‘‘ کے درج بالا معیار ، تعریف پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اور آپ رجعت پسندی ، تنگ نظری اور بنیاد پرستی کے  نام پر محض اپنے بنیادی دینی اور مذہبی عقائد پر غیر ضروری کمپرومائز کے مرتکب ہورہے ہیں اس کا یہ مقصد ہرگز نہیں ہے کہ مذہب کے نام پر ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی متشدد اور جاہلانہ روش کو مکمل طور پر نظر اندازکر دیا جائے  مگر ساتھ ہی ساتھ  توازن کا اصول ہم سے یہ تقاضا کرتاہے کہ ’’سیاسی انتہا پسندوں‘‘ کو بھی شناخت کیا جائے نہ صرف یہ بلکہ ان کا تعاقب کرکے ان سے  اظہار لاتعلقی بھی کیا جائے کیونکہ میرے مشاہدے کے مطابق یہ ’’سیاسی بنیاد پرست‘‘ تو اب ’’مذہبی جنونیوں‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے دکھائی دے رہے ہیں… خدارا اپنے انداز سیاست کی روش کو بدلیں… اپنی سوچ  کو مفادات کے چنگل سے آزاد کرکے قومی اور اجتماعی سوچ کو پروان چڑھائیے … نجانے کیوں اس پاک سرزمین سے بڑے بڑے فائدہ اٹھالینے کے بعد بھی ہم اس دھرتی سے بے وفائی پر کیوں تلے ہوئے ہیں … ہمیں اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی … اپنے ’’قبائلی‘‘ اور ’’جاگیردارانہ‘‘ انداز فکر کو بد لنا ہوگا … یقین جانئے ایسا کرنے سے ہم اور آپ ایک ایسی تسکین اور راحت کو محسوس کریں گے  جس کا انجام ایک ایسی منزل ہے جو نہ صرف ہمارے قومی تشخص اور معاشی، فکری اور علمی ترقی کا باعث ہوگی بلکہ یوم حساب ہم سب اپنے خالق اور  اس کے محبوبؐ کو منہ دکھانے کے قابل ہو جائیں گے ۔ انشاء اللہ
اگر ہم نے حالیہ آسمانی آفات سے سبق حاصل نہ کیا اور دنیا کی بے ثباتی کو دل کی آنکھ کھول کر نہ دکھایا تو پھر دونوں جہانوں میں ذلت اور رسوائی ہمارا مقدر ہے … حالات کی سنگینی کو سمجھنے کیلئے ہمیں اپنی ظاہری آنکھ کو ایک لمحے کیلئے توقف دے کر باطنی بصارت کو بروئے کار لانا ہوگا اور اپنے خالق سے دل کی آنکھ کو بیدار کرنے کی استدعا کرنی ہوگی۔
دل بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور دل کا نور نہیں
 

تازہ ترین خبریں

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔  خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ