02:08 pm
انڈا پہلے کہ مرغی؟

انڈا پہلے کہ مرغی؟

02:08 pm

نئے عیسوی سال2021 ء جنوری کی آج گیارہ تاریخ ہے … کوئی لال بجھکڑ بتاسکتاہے کہ ان گیارہ دنوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت ہمارے معاشرے یا زندگیوں میں کیا بہتری آئی؟ نئے عیسوی سال
نئے عیسوی سال2021 ء جنوری کی آج گیارہ تاریخ ہے … کوئی لال بجھکڑ بتاسکتاہے کہ ان گیارہ دنوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت ہمارے معاشرے یا زندگیوں میں کیا بہتری آئی؟ نئے عیسوی سال کاپہلا سور ج اپنے ساتھ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی خوشخبری لایا … پھر آسمان نے بہارہ کہو کا ایک 22 سالہ نوجوان اسلام آباد کی سڑک پر  پولیس کے بدمعاشوں کے ہاتھوں22 گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا … یہی نہیں بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11کان کن ذبح کر دیئے گئے … پھر اُن کان کنوں کی لاشوں کو کسی نے فرقہ واریت کے لئے استعمال کیا تو کسی نے اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لئے … پھر دھرنے پر دھرنا شروع ہوگیا… سڑکیں، چوک اور چوراہے بند کرکے لاکھوں انسانوں  کو پریشان کیا گیا …جنہوں نے مچھ میں بے گناہ کان کنوں کا قتل عام  کیا وہ تو بدمعاش، دہشت گرد اور درندے تھے لیکن جنہوں نے دھرنوں کے نام پر لاکھوں، کروڑوں پاکستانیوں کو پریشان کیا … وہ حسب روایت معصوم ٹھہرے، مقتول کان کنوں کے حق میں جس نے بھی آواز بلند کی وہ ساری آوازیں اور صدائیں مبارک … لیکن راستوں کو بند کرکے لاکھو ں انسانوںکے حقوق کو غصب کرنا بھی کسی طور مناسب نہیں تھا، وزیراعظم حسب روایت ، یعنی سابق وزراء اعظم کی روایات کو برقرا رکھنے میں کامیاب رہے … لیکن اس مرتبہ یہ انداز ہ لگانا مشکل ہے کہ ’’سو پیازنے پہلا نمبر لیا یا سو جوتوں نے‘‘ فرقہ پرور اور فرقہ واریت میرے جوتے کی نوک پر … مظلوم کوئی بھی ہو ، اس کا تعلق کسی بھی کمیونٹی سے ہو، وہ بہرحال مظلوم ہی ہوتا ہے اور اس کے حق میں آواز بلند کرنا ہماری ذمہ داری ہے … ہم سنا کرتے تھے کہ ’’سیاست‘‘ کے سینے میں دل نہیں ہوتا لیکن بعض سیاست دانوں کی سنگدلانہ سیاست دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں … کوئٹہ جہاں لاشوں سمیت دھرنا دیا جارہا  تھا … وہاں ن لیگی بی بی مریم صفدر اور بلاول زرداری بھی پہنچے … انہوں نے وہاں تقریریں بھی فرمائیں ، یہ ریاست اور حکومت پر خوب گرجے اور برسے، یہ سب دیکھ کر مجھے ذاتی طورپر تو اچھا لگا لیکن یار لوگوں نے سوالات پر سوالات اٹھانا شروع کر دیئے… وہ سوالات چونکہ جینوئن ہیں  اس لئے ہم بھی ان کے سامنے پیش کیے دیتے ہیں… مریم نواز  کوئی ایری، غیری خاتون نہیں بلکہ تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کی لاڈلی صاحبزادی ہیں … ان کے ابا نواز شریف اور چچا شہباز شریف کے حکومتی ادوار میں پنجاب کی سرزمین مذہبی کارکنوں اور علماء کے خون سے رنگین رہی … مذہب پسند نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا جاتا رہا … بے گناہ بھائیوں کی لاشوں پر پنجاب کی بہنیں روتی رہیں … پولیس گردی کا نشانہ بن کر منوں مٹی کے نیچے جانے والوں کی  قبروں سے لپٹ کر ان کی مائیں چیختی اور چلاتی رہیں … کسی ایک ایسے مظلوم گھرانے کی نشاندہی کی جائے کہ بی بی مریم وہاں پہنچی ہوں … انہوں نے کسی مظلوم ماں، کسی روتی چیختی بہن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہو؟ کبھی اپنے وزیراعظم ابا اور وزیر اعلیٰ چچا کے سامنے سوال اٹھانے کی جرات کی ہو کہ بابا جانی! آخر یہ قتل ناحق کیوں؟ جعلی مقابلے کس لئے؟ بے گناہ علماء، طلباء اور مذہبی کارکنوں کے بہتے ہوئے لہوکا ذمہ دار کون؟
میں صدقے جاواں … کیپٹن (ر) صفدر کے … فرمایا! کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے ہاتھوں پر بوسہ اس لئے دیا کیونکہ وہ ختم نبوتؐ کی بات کرتے ہیں … یقینا ’’مولانا‘‘ تو تحفظ ختم نبوتؐ کے لئے ہر وقت تن، من، دھن قربان کرنے کیلئے تیا رہتے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ جس وقت کیپٹن (ر) صفدر کے سسر نواز شریف کے دور میں عاشق رسول غازی ممتاز قادریؒ کو پھانسی دینے کی تیاریاں ہو رہی تھیں تب صفدر اعوان اپنی بیگم مریم صفدر کے ہمراہ میدان میں اترتے  اور اس ظلم کے خلاف ڈٹ جاتے … جس وقت پرویز رشید میڈیا ہائوسز پر غازی ممتاز قادریؒ کے جنازے کے اجتماع کو دکھانے اور نشر کرنے پر پابندی لگارہے تھے … تب ان میں سے کوئی آگے بڑھتا اور ختم نبوتؐ کے فداکار غازی ممتاز قادری کے حق کی آواز بلند کرتے ہوئے انہیں سمجھاتا کہ ظالمو! ختم نبوتؐ کے اس فدا کار کے جنازے کی کوریج پر پابندی تو نہ لگائو، وہ جو کسی نے کہا تھا کہ 
ناداں گر گئے سجدے میں
جب وقت قیام آیا
بالکل درست کہا تھا، زرداری کا شہزادہ بھی کوئٹہ دھرنے پر پہنچا تو یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ شہزادے کے سینے میں کتنا ’’معصوم‘‘ دل ہے؟ لیکن سوال تو بنتا ہے کہ یہ دل صرف مچھ کے مظلوموں کے لئے ہی کیوں دھڑکا؟ جب شہزادے کی اپنی حکومت میں شہر کراچی کی ایک سڑک پر نامو ر اور سربلند عالم دین شیخ الحدیث ڈاکٹر عادل خانؒ کا لاشہ تڑپا تھا … تب شہزادے کا دل کیوں نہ دھڑکا؟ مچھ کے مظلوموں کی تعزیت ضروری تھی (بالکل درست) لیکن مظلوم شیخ الحدیث کی تعزیت غیر ضروری کیوں ٹھہری؟ تو پھر جو یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ بی بی مریم اور بلاول کا کوئٹہ دھرنے میں جانا محض سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے تھا تو اس میں غلط کیا ہے؟ رہ گئی بات جمعیت علماء اسلام کے وفد کی کہ جو مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں کوئٹہ دھرنے کے مقام پر تعزیت کے لئے پہنچا … جمعیت علماء اسلام کا وفد تو مظلوم شیخ الحدیث ڈاکٹر عادل خانؒ کے جنازے پر بھی پہنچا تھا … پشاور کی مسجد میں درس قرآن کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے شہداء کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچا تھا … میرے اس کالم کو پڑھنے کے بعد سیخ پا ہونے والے ’’جیالوں‘‘ اور ’’متوالوں‘‘ سے میری گزارش ہے کہ وہ غصہ تھوک کر آج کی تاریخ سے نوٹ کرناشروع کر دیں کہ شہزادی مریم اور شہزادہ بلاول اور کس کس کمیونٹی کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعزیت کے لئے آئندہ کبھی پہنچیں گے؟
وہ سیکولر شدت پسند اور اونچے گھرانوں کی بگڑی ہوئی نسل کہ جو نئے سال کی خوشی میں شراب و شباب و کباب کی محفلیں سجا کر جشن منارہی تھی … وہ ذرا بتائے کہ نئے سال کے ان ابتدائی گیارہ د نوں میں کیا تبدیلی واقع ہوئی؟ کیا حکمرانوں کی ادائیں، سیاست دانوں کے اطوار، پولیس گردی کے سٹائل، مہنگائی کی شدت پسندی، الیکٹرانک چینلز کے ’’واویلے‘‘ میں کوئی بدلائو آیا؟ کیا عوام کی پریشانیوں میں کوئی کمی واقع ہوئی؟ واہ حکمران تیرے کیا کہنے؟’’تم پہلے دفن کرو، میں پھر آئوں گا‘‘ یعنی ’’انڈا پہلے یا مرغی‘‘ ’’سو جوتے اور سوپیاز‘‘ اگر وزیراعظم پہلے دن ہی کوئٹہ چلے جاتے تو کم از کم دھرنوں کی وجہ سے پریشان ہونے والے لاکھوں پاکستانی پریشانی سے تو بچ جاتے؟
 

تازہ ترین خبریں

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار