02:10 pm
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

02:10 pm

56۔احمد حسن زویل کی تحقیق کوفیمٹوکیمسٹری (Femtochemistry)جوکہ ان کیمیائی تعاملات کامطالعہ ہے،انہیں فیمٹو سیکنڈکا بانی سمجھا جاتا ہے ۔ الٹرا فاسٹ لیزرکے استعمال سے یہ تحقیق مخصوص کیمیائی تعاملات میں درمیانی
(گزشتہ سے پیوستہ)
56۔احمد حسن زویل کی تحقیق کوفیمٹوکیمسٹری (Femtochemistry)جوکہ ان کیمیائی تعاملات کامطالعہ ہے،انہیں فیمٹو سیکنڈکا بانی سمجھا جاتا ہے ۔ الٹرا فاسٹ لیزرکے استعمال سے یہ تحقیق مخصوص کیمیائی تعاملات میں درمیانی حالتوں (Tranistan states) کاتجربہ کرتی ہے۔
57۔ریاض الدین:پاکستان کاایٹمی پروگرام،سی ساماڈل(Seasaw modal) سٹرنگ تھیوری(string theory)کوانٹم گریوٹیی،ریاض الدین ویک انٹرایکشن ماڈل،نیوٹرائنوفزکس،کیلکولس ڈیفرنشیل الجبرا،ہائی انرجی فزکس،ریاض الدین سمری فارلائٹ نیوٹرائنوزمیں کارنامے انجام دیتاہے۔
58۔عمرمحمدیاغی(سائنسدان نینوسائنس اور مالیکیولرکیمسٹری،دنیاکے دس ذہین ترین ماہرین کیمسٹری میں سے ایک۔عمر محمد یاغی1965ء میں عمان (اردن) میں پیداہوا۔وہ امریکی شہریت رکھنے والااردنی مسلمان ہے جویونیورسٹی آف کیلیفورنیامیں کیمسٹری کا پروفیسررہا۔ اس نے ایسے مرکبات کی تیاری میں وسعت دی جن سے پہلے سائنسدان واقف نہیں تھے۔ عمر نے کیمسٹری کے اس میدان کو (Reticular chemistry) ریٹی کولرکیمسٹری کانام دیا۔اس نے 130تحقیقی مضمون شائع کیے اوراسے دنیاکے دس ذہین ترین کیمیا دانوں میں شمارکیاجاتاہے۔پاپولرسائنس نے2006ء میں اسے امریکہ کے دس ذہین ترین سائنسدانوں میں شمار کیا۔ نوے سائنسی جریدوں نے اسے خراج تحسین پیش کی۔
58۔عطا ء الرحمان پاکستان سے تعلق رکھنے والاایک نامور سائنسدان ہے جونیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے مختلف میدانوں میں اپنی تحقیق کی وجہ سے مشہور ہے۔اس میدان میں وہ 850تحقیقی مضمون شائع کرچکاہے۔اسے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اورتحقیق کو فروغ دینے کابھی ایوارڈحاصل ہے۔وہ آرگینک کیمسٹری میں864بین الاقوامی تحقیقات دے چکا ہے جس میں 670ریسرچ پیپر،115کتابیں اور امریکی اور یورپی پریس میں شائع ہونے والے 59باب (چیپٹر)شامل ہیں۔
اب آخرمیں ان لبرلزحضرات کیلئے جو مسلمانوں کواپنی بیہودہ تنقیدکانشانہ بناکراپنے آقاؤں کی خدمت  سرانجام دینے میں مصروف ہیں، ان کوشرم دلانے کیلئے یہی کافی ہے کہ دنیا کی سب سے اہم ایجاد جس نے سسکتی انسانیت کوبھرسے جینے کانہ صرف حوصلہ دیابلکہ ڈاکٹرپنسلین کے بعدتاریخ ان کوانسانیت کے محسنوں میں شمارکرے گی کہ انہوں نے سب سے پہلے کروناکی نہ صرف کامیاب ویکسین کاتحفہ دیابلکہ صرف برطانیہ میں اب تک پانچ لاکھ افرادکویہ ویکسین دی جاچکی ہے اوراگلے تین ماہ میں برطانیہ کے90فیصدافراداس ویکسین سے استفادہ کرکے کروناکے خوف سے آزاد ہو جائیں گے۔مجموعی طورپراب تک تین کروڑ افرادکویہ ویکسین دی جاچکی ہے اوراس کوبڑی تیزی کے ساتھ تمام یورپی ممالک کے علاوہ دیگر28 ممالک اپنے شہریوں کودے رہے ہیں جرمنی کی کمپنی بائیون ٹیک اورامریکی کمپنی فائزرکے اشتراک سے تیارہونے والی کووِڈ19 کی ویکیسن کے پیچھے ایک ترک مسلمان نژاد جوڑے ڈاکٹر شاہین اوران کی بیوی ڈاکٹراوزلم تورجی کی کہانی ہے جس نے اپنی پوری زندگی کینسرکے خلاف امیون سسٹم کو بہتربنانے کیلئے وقف کردی۔ فائیزرنے دنیاکے چوٹی کے سائنسدانوں کے اعتراف کے بعداعلان کیاہے کہ تجرباتی سطح پرکووِڈ19کیلئے تیارہونے والی ویکسین کے ہرسطح پرکیے گئے تجربے، تجزیے اورمطالعے سے ثابت ہواہے کہ اس کے 90فیصد نتائج بہترآئے ہیں۔دنیامیں سب سے پہلے برطانیہ اوراب امریکہ نے ہنگامی بنیادوں پراس ویکسین کے استعمال کواپنی شہریوں پرلازم کردیاہے۔ 
شام کے شہرحلب کی سرحد کے قریب ترکی کے شمال جنوبی شہر اسکندرون میں پیداہونے والا ڈاکٹر اوگرشاہین کمسنی میں اپنے والدکے ساتھ جرمنی آئے اورپھرجرمنی کے شہرکولون میں فورڈکمپنی میں مزدور کے طورپراپنی مشقت کاآغازکیااوراب ڈاکٹر شاہین کا اپنی 53برس کی بیوی ڈاکٹراوزلم تورجی کے ہمراہ جرمنی کے سوارب پتیوں میں شمارہورہاہے۔اس وقت امریکی حصص کمپنی ’’ناسدق‘‘کے مطابق ڈاکٹرشاہین اور ڈاکٹر تورجی کی کمپنی کی قیمت21ارب ڈالرسے تجاوزکرچکی ہے جبکہ ویکسین کی ایجادسے قبل تک اس کی قیمت  4.6 ارب ڈالرتھی۔  
معاملہ یہی ختم نہیں ہوابلکہ اس زوال کے دورمیں بھی مسلمانوں نے سائنس وادب میں بین الاقوامی طورپربھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے۔ مختلف شعبہ جات میں کل گیارہ نوبل انعام مسلمانوں کوملے ہیںجن میں سے تین سائنس کے شعبے میں ہیں اورچوتھاانعام کووڈ19ویکسین کے موجدترک نژادمیاں بیوی کودئیے جانے کاامکان ہے ۔تاہم ان تین افراد کی تفصیل بھی ملاحظہ فرائیں:
1۔:احمد ذوالی کوکیمسٹری میں فیمٹو کمیسٹری پر کام کی وجہ سے 1999 ء میں نوبل انعام ملا۔
2۔:محمد یونس بنگلہ دیشی ماہرمعاشیات یااکانومسٹ، مائیکروفنانس کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔آپ کواکنامک اورسوشل ڈیویلپمنٹ پر 2006ء میں نوبل انعام ملا۔
3۔:عزیز سنکار،پہلا مسلمان ماہر حیاتیات یا بیالوجی جسے ڈی این اے رپئیر کے میکانکی علم پر 2015ء میں نوبل انعام ملا۔
ان تمام تاریخی حقائق کے بعداگراب بھی حسن نثا ر،جاوید چوہدری،ندیم ایف پراچہ،حنیف محمد اوران جیسے سوکالڈکالم نگارکوسیکولر اورلبرلز کے اندر اپنی شناخت برقراررکھنے کیلئے اسلامی تہذیب اور تاریخ کامذاق اڑانے اور مسلمان مشاہیرکی تضحیک کرنے کی کوئی بیماری ہے توان کیلئے بہترہے کہ یہ قائداوراقبالؒ کے دیس کوچھوڑ کراپنے آقاؤں کے دیس کوسدھارجائیں اوروہاں اپنے ذہنی توازن اوراس خطرناک بیماری کاعلاج کروائیںتاکہ ارضِ وطن کے عوام بھی سکھ کاسانس لے کر کہہ سکیں کہ:
’’پہنچی وہاں پرخاک جہاں کاخمیر تھا‘‘۔ 
60۔ڈاکٹر آصفہ اختر:1971میں کراچی میں پیداہونے اورکراچی کے عام اسکول میں پڑھنے والی انسانی جین کی گتھیاں سلجھانے والی پاکستانی نژادبین الاقوامی محقق اورسائنسدان ہیں۔ 2021کے جرمنی میں سائنسی تحقیق کے اعلی ترین ایوارڈ بین الاقوامی لائبنس انعام کیلئے دنیابھرسے دس سائنسدانوں کواس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیالیکن جرمنی میں مقیم پاکستانی نژادڈاکٹرآصفہ اختر کواس ایوارڈسے نوازاگیاہے۔اس کے ساتھ مزید تحقیق کے لیے ڈاکٹر آصفہ کوتقریبا25 لاکھ یوروکی انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔ یہ سائنسی تحقیق کیلئے مختص بلند ترین گرانٹس میں سے ایک ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر آصفہ اخترجرمنی کے مشہور زمانہ تحقیقی ادارے میکس پلانک سوسائٹی سے منسلک ہیں۔مائیکرو بائیولوجی میں اپنی تحقیق کے باعث اس سے پہلے بھی بہت سے عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

حکومت کی پھرتیاں۔۔۔بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پروقت سے پہلے ہی پابندی پابندی عائد کردی،

حکومت کی پھرتیاں۔۔۔بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پروقت سے پہلے ہی پابندی پابندی عائد کردی،

 اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اہسپتال کو کرونا اہسپتال میں منتقل کر دیں گے۔۔ شیخ رشید احمد کا بڑا اعلان

اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اہسپتال کو کرونا اہسپتال میں منتقل کر دیں گے۔۔ شیخ رشید احمد کا بڑا اعلان

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا

عمران خان صاحب اگر آپ نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملایا تو آپ کی جماعت کا تگڑا گروپ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دے گا۔۔کپتان بری طرح پھنس گئے۔

عمران خان صاحب اگر آپ نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملایا تو آپ کی جماعت کا تگڑا گروپ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دے گا۔۔کپتان بری طرح پھنس گئے۔

شفقت محمود نے 15جون کے بعد بورڈ کے امتحانات کا اعلان کردیا

شفقت محمود نے 15جون کے بعد بورڈ کے امتحانات کا اعلان کردیا

کراچی قرنطینہ سنٹر سے بیرون ملک آنے والا مسافر بھاگ گیا ۔۔ انتہائی بری خبر 

کراچی قرنطینہ سنٹر سے بیرون ملک آنے والا مسافر بھاگ گیا ۔۔ انتہائی بری خبر 

اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا 

اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا 

 لاک ڈاون میں صرف دو دن رہ گئے ۔۔۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

 لاک ڈاون میں صرف دو دن رہ گئے ۔۔۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ