02:11 pm
یہی تو وقت ہے آگے بڑھو خدا کے لئے!

یہی تو وقت ہے آگے بڑھو خدا کے لئے!

02:11 pm

ہاں یہ میرا وطن عزیز پاکستان ہے کہ جس میںبے گناہ انسانوں  کو بے دردی سے باندھ کر ذبح کردیاگیا۔ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے میں مصر وف مزدورکے بیٹے
ہاں یہ میرا وطن عزیز پاکستان ہے کہ جس میںبے گناہ انسانوں  کو بے دردی سے باندھ کر ذبح کردیاگیا۔ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے میں مصر وف مزدورکے بیٹے کو روٹی کی بجائے باپ کی کفن میں لپٹی لاش ملتی ہے۔ یہ مزدور نہ تو کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی دنیا کے انقلابات سے انہیں کوئی غرض ہوسکتی ہے۔جاننا ضروری ہے کہ قاتلوں کی سربراہی کرنے والے کون ہیں یہ لوگ جو تھکن سے چور نہتے مزدوروں پر شب خون مارنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ انسانی قصابوں کا لشکرپوری طر ح پاکستان پرحملہ آور ہے ۔ وطن عزیز پاکستان میں انسانی جان کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے۔ مچھ بلوچستان کے معصوم کان کنوں کا بے گناہ لہو، بلوچستان کی سڑکوں سے اٹھنے والی مائوں اور بہنوں کی دھاڑیں اور شہدا کے ورثا سردی کے عالم میں ظلم، بربریت کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان میں انسانی قصابوں کا پشت پناہ بھارت ہے خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے بلوچستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے اسے اپنا نشانہ بنا لیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر بھی سکیورٹی کا نظام زیادہ موثر بنایا جائے۔پاکستان نے انڈیا کی مبینہ دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو پیش کر دیے لیکن دنیا کی طرف جس طر ح سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا انتہائی ناقابل برداشت ہے ۔ثابت ہو چکا کہ انڈیا پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے لیے کالعدم تنظیموں کا کنسورشیم بنا رہا ہے۔ ثبوت مو جو دہیں کہ انڈین خفیہ ایجنسیاں کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔ اگست 2020 ء میں انڈیا نے کالعدم ٹی ٹی پی، جے یو اے ، بی ایل اے کو یکجا کیا۔ان کالعدم تنظیموں کواسلحہ، گولا بارود دیا جارہا ہے اور انہیں پاکستان میں کارروائیوں کے لیے اکسایا جارہا ہے۔ پاس شواہد ہیں کہ انڈیا ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ افغانستان میں را کے کرنل راجیش مشرا کے پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انڈیا نے حال ہی میں 30 داعش دہشت گردوں کو پاکستان اور اردگر منتقل کیااب کے بار بھی اس نے ویسا ہی کیا اور اب کے باربھی پاکستانی دشمن کو بے نقاب کرنے کی بجائے آپس میں الجھ رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار واضح کرچکے کہ انڈیا دہشت گردوں کوتربیت اوراسلحہ فراہم کررہا ہے۔ انڈیا پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور تنظیموں کے پیچھے ہے۔ افغانستان میں انڈین قونصل خانے اس سازش میں ملوث ہے تو اب ہونا تو یہ چاہیے کہ پاکستان کی خاطر پاکستانیوں کی خاطر اتنے بڑے سانحے پر قوم کو متحد کیا جاتا لیکن اس بار بھی وہی سب کچھ ہو رہا ہے جو پہلے ہوتا رہا یعنی سیاست… اقتدار سے دور ہونے والوں کا پاکستان صرف ان کا اقتدار ہی کیوں ؟کیا دنیا میں جو الیکشن ہا ر جاتا ہے وہ اپنے ملک کو ہی قربان کر دیتا ہے۔ جان لیں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور ہر پاکستانی کو یہ پیغام عام کرنا ہے کہ اتحاد خدا کے لئے کیونہ ہر پاکستانی ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔
یہی تو وقت ہے آگے بڑھو خدا کے لئے
کھڑے رہو گے کہاں تک تماش بینوں میں
وطن عزیز پاکستان میں اب تک ہزاروں انسان دہشت گردی کا ایندھن بن چکے ہیں۔ پاک سرزمین پر منظم انداز میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا بیج بویا جارہا ہے۔ کرائے کے قاتل تیار کیے گئے جن کے شر سے نہ عوام محفوظ رہے نہ ادارے۔ہر طرف نفرت کے کانٹے پھیلائے جارہے ہیں۔ قتل و غارت کا بازار گرم کردیا۔ ملک خانہ جنگی کی آگ میں جلتا رہااور جل رہا ہے۔ دشمن کے آلہ کارپاکستان کی سالمیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔دشمن ایک ایسا پاکستان چاہتا ہے جس کو بھارت سے اسرائیل سے تعلق میں کوئی عار نہ ہو جس کا مسلم دنیا میں ہندویہودی کٹھ پتلی سے بڑھ کر کوئی کردار نہ ہو۔اب ہر پاکستانی جان لے کہ اگر ان دہشت گرد عناصر کو لگام نہ ڈالی گئی تو بات بہت دور تلک جائے گی۔ جس طرح پورے ملک میں دہشت گردی پھیل چکی ہے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو تعاون کر کے عوام کو اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنا ہو گا اور دہشت گردی کا مستقل بنیادوں پر سدباب کرنے کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیردہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ بلوچستان میں انتشار کیلئے بھارت نے 23.5   ملین ڈالر دیے، پی ایس ایکس حملے میں بھارتی بار دو،خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں، بھارت کافی عرصے سے گلگت بلتستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا اب کہ بار اس نے پھر مسلکی ہتھیار استعمال کیا ہے اب کے بار عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے علماء کرام بھی دشمن کا ہدف ہیں۔ بھارت نے ایف اے ٹی ایف پلیٹ فارم پر پاکستان مخالف اقدامات کیے، پاکستان کی ایف اے ٹی ایف سے متعلق کامیابیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہا ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں بڑھا دی ہیں، بھارت معصوم بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔ پاک فوج بھی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی میں مصروف ہے۔ ان حالات میں عالمی برادری کا فرض ہے کہ بھارت کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردکارروائیوں کی سرپرستی سے بہرصورت روکے اور اس مقصد کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی بین الاقوامی برادری سے یہ توقع بے جا نہیں کہ بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت و شواہد پیش کردیے جانے کے بعد وہ صورت حال سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ تاہم پاکستان کے اندر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے سب سے بڑی ضرورت قومی اتحاد و یگانگت ہے جبکہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم آج شدید انتشار کی کیفیت سے دوچار ہے۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی شکل میں پاکستان میں بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت پچھلے کئی برسوں سے حکومتِ پاکستان کی تحویل میں ہے اور عالمی عدالتِ انصاف کی ہدایات کے مطابق عدالتی عمل سے گزررہا ہے۔ کم و بیش ایک ماہ پہلے فارن پالیسی نامی ممتاز امریکی جریدہ بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہی نہیں دنیا کے متعدد ملکوں میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بارے میں نہایت چشم کشا انکشافات کرچکا ہے دنیا آگاہ ہے کہ پاکستان میں داعش کو منظم کرنے کی کوشش بھی ہو رہی ہے نیز آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور بلوچستان میں قوم پرستی کو ہوا دی جارہی ہے اس آگاہی کے باوجو د قاتل قصاب بھارت کو نہیں روکا جاتا تو دنیا انجام دیکھنے کیلئے بھی تیار ہے کیو نکہ پاکستان کا دفاع کرنے والے ابھی زندہ ہیں اور خدا بھی مظلو م کے ساتھ ہے۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے
فراق انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے
تیغ بیداد پہ یا لاشہ بسمل پہ جمے
خون پھر خون ہے ٹپکے گاتو جم جائے گا
 

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے