02:07 pm
ملعونوں، مردودوں، گستاخوں کو سزائیں

ملعونوں، مردودوں، گستاخوں کو سزائیں

02:07 pm

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے کے مدعی حافظ احتشام احمد کا ہفتے کے دن فون آیا کہ ...وہ مجھے مٹھائی بھجوانا چاہتے ہیں، کہاں بھجوائیں؟ برادر عزیزکی بات سن کر اس خاکسار نے جواب دیا کہ ’’مٹھائی‘‘ کے اصل حقدار تو آپ، ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ اور ان کی وہ ٹیم ہے کہ جس نے سوشل میڈیا پر خاتم الانبیاءﷺ خلفائے راشدینؓ، امہات المومنینؓ، قرآن او اسلام کی توہین کرنے والے ملعونوں کا ایف آئی اے، تھانے اور عدالتوں کے کٹہرے میں بڑی ثابت قدمی سے تعاقب جاری رکھا... اور ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں جمعتہ المبارک کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے 2018ء میں درج کئے جانے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملعون ناصر احمد سلطانی، ملعون عبدالوحید اور ملعون رانا نعمان کو سزائے موت جبکہ پروفیسر انوار نامی ملعون کو دس برس کی قید سنا دی... انسداد دہشت  گردی کی عدالت کے معزز جج نے تین ملعونوں کو پھانسی کی سزا سنا کر ’’انصاف‘‘ کا جو بول بالا کیا ہے... اس کی وجہ سے پاکستان کے کروڑوں انصاف پسند عوام نہ صرف یہ کہ ان کے اس فیصلے سے خوش ہیں جبکہ پاکستانی عوام اب یہ چاہتے ہیں کہ ان ’’ملعونوں‘‘ کو فوری طور پر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے... تاکہ الحاد پرست مغرب کے  راتب خور شیطان بھی جان جائیں کہ گستاخوں کی سزا یہی ہے کہ ان کے سر تن سے جدا کر دئیے جائیں، ناسپاسی ہوگی اگر اس مقدمہ کا فیصلہ آنے کے بعد ... جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ کو یاد نہ کیا جائے... مجھے یاد ہے کہ 2017ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی... جس میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیزمواد شیئر کیا جا رہا ہے... لہٰذا اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے... اس وقت ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف آئی اے کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا... تب مقدمے کی کارروائی سننے کے لئے یہ خاکسار بھی طارق اسد ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوتا تھا... جسٹس شوکت عزیز صدیقی قانون اور آئین کی روشنی میں حب رسولﷺ سے سرشار ایسے ایسے قیمتی ریمارکس دیتے کہ ہماری آنکھوں سے آنسو چھلک پڑتے... جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی آنکھوں سے بھی آنسو بہتے، تب بلاگرز کی حمایت میں آنجہائی عاصمہ جہانگیر بھی اپنے ساتھیوں سمیت کمرہ عدالت میں موجود  رہتیں۔
ایسے ہی ایک موقعہ پر مقدمے کی سماعت کے اختتام پر کمرہ عدالت سے باہر نکل کر عاصمہ جہانگیر نے جسٹس شوکت صدیقی پر پھبتی کستے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ جج نہیں ’’ مولوی‘‘ لگتا ہے... اس نے ’’عدالت‘‘ کو ’’مسجد‘‘ سمجھ رکھا ہے۔‘‘... یہ سن کر طارق اسد ایڈووکیٹ بولے کہ میڈم!  اب تو آپ کو خوش ہونا چاہیے، گستاخوں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے... قانون سے مدد مانگی جارہی ہے... جج صاحب آئین کے مطابق جو فیصلہ کریں گے... کیا  وہ آپ کو قبول ہوگا؟ میڈم عاصمہ جہانگیر اللہ کی عدالت میں جاچکی ہیں... اس لئے یہ خاکسار ان کا جواب اورطارق اسد ایڈووکیٹ اور ان کے درمیان اس معاملے پر تلخ جملوں کے تبادلے پر مزید کچھ لکھے بغیر... اللہ کے حضور درخواست گزار ہے کہ اللہ ہمیں آخری سانسوں تک اپنے قلم، زبان اور دیگر توانائیوں کو تحفظ ختم نبوتؐ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے وقف رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہود و نصاریٰ کی این جی اوز سے ڈالر لے کر ... جو توہین اسلام، توہین قرآن، توہین رسالتؐ، توہین صحابہؓ و اہل بیتؓ یا شعائیر اسلام کی توہین کا ارتکاب کرتے ہیں پھر ان ملعونوں، مردودوں کا جو دفاع کرتے ہیں... ان کی سرپرستی کرتے ہیں، انہیں میڈیا میں مظلوم بنا کر پیش کرتے ہیں... کوئی انہیں بتائے کہ ہماری صحافت کا مقصد ہی اسلام کی سربلندی، ناموس رسالت کا تحفظ، نظریہ پاکستان اور مظلوم انسانیت کی حمایت کرنا ہے... نائن الیون کی کوکھ سے پیدا ہونے والے... کِشمِشی اسکالرز، امریکی پٹاری کے دانش فروش اور بعض ضمیر فروش مولوی زادے پاکستان کے عوام کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر توہین رسالتؐ کا ارتکاب ہو بھی رہا ہو تو اسے برداشت کرلینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہیں میں اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ وہ غیر ملکی ڈالر ضرور  حلال کریں، ترکی جائیں، لندن جائیں، ناروے جائیں یا اپنے خوابوں کی جنت امریکہ گھومیں... جہاں سے انہیں ’’راتب‘‘ ملے... وہ جی بھر کر حاصل کریں... لیکن سوشل میڈیا پر گستاخانِ رسول کی حمایت سے باز رہیں... کیونکہ ان عدالتوں میں ملک مظہر جاوید جیسے وکیل اور راجہ جواد عباس جیسے معزز جج بھی موجود ہیں... سوشل میڈیا پر متحرک مسلمان نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ وہ ہر اس ملعون کا سوشل میڈیا پر تعاقب تو کریں کہ جو سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی شعائیر یا ناموس رسالتؐ اور ناموس صحابہؓ پر  حملہ آور ہوتے ہیں... لیکن اس تعاقب کو وہ سوشل میڈیا تک ہی محدود نہ رکھیں... بلکہ حافظ احتشام احمد کی طرح گستاخوں کے خلاف تھانے میں مقدمے کا اندراج کروائیں، ایف آئی اے کا دروازہ کھٹکھٹائیں، گستاخوں کے خلاف عدالتی کارروائی کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں... سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ کا ارتکاب کرنے والے جن تین مجرموں کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے... اس مقدمے پر بھی نظر رکھیں کیونکہ عالمی طاغوت اور اس کے زرخرید مقامی ایجنٹوں کو عدالت کا یہ انصاف ایک آنکھ نہیں بھایا... اب ان ملعونوں کو ملعونہ آسیہ مسیح کی طرح بچ کر کافروں کے ہاتھوں نہیں پہنچنا چاہیے بلکہ پوری قوم کو پرامن انداز میں حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ان گستاخوں کو جلد سے جلد پھانسی پر لٹکائے۔
 

تازہ ترین خبریں

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند  کرنے کی تیاریاں

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند کرنے کی تیاریاں

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

 مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں