02:07 pm
 اسلامی جمہوریہ پاکستان اور امریکی پالیسیوں کا تسلسل

 اسلامی جمہوریہ پاکستان اور امریکی پالیسیوں کا تسلسل

02:07 pm

پاکستان اپنے قیام کے بعد ہی عالمی سیاسی کشمکش کے حوالے سے امریکی کیمپ کے ساتھ وابستہ ہو گیا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے قادیانی وزیرخارجہ چودھری ظفر اللہ خان نے اس پالیسی کی راہ ہموار کی تھی اور وزیراعظم لیاقت علی خان شہید اسی پالیسی کے مطابق روس کے دورہ کی دعوت کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کے دورے پر چلے گئے تھے، جس سے پاکستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی مسلم مملکت کے طور پر امریکہ اور سوویت یونین کی عالمی سرد جنگ میں امریکہ کا ساتھی شمار ہونے لگا تھا۔ 
یہ پالیسی مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے آج جس مرحلہ میں ہے وہ اصحاب نظر کے سامنے ہے، اس دوران ہم بھی وقتا فوقتا اس کے بارے میں ملک کے دینی حلقوں کے موقف کا کسی نہ کسی طور پر اظہار کرتے آ رہے ہیں، اسی حوالے سے چار عشرے قبل  اکتوبر  کو جمعیت علماء  اسلام پاکستان کے آرگن ہفت روزہ ترجمان اسلام لاہور میں شائع ہونے والا ایک مضمون دوبارہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سے مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیاء  اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کے تسلسل اور تناظر کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ (راشدی)
برطانیہ کے اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ کی ایک اطلاع کے مطابق اب اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ امریکہ پاکستان کی فوجی امداد بحال کر دے گا۔ اخبار کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مسٹر ہنری کیسنجر نے رائے ظاہر کی ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے امریکی مفاد کی اہم کڑی ہے  اور ان کے خیال میں اس علاقے میں پاکستان اور ایران ہی دو ایسے ملک ہیں جن پر امریکہ تکیہ کر رہا ہے۔
جہاں تک امریکہ کی فوجی امداد کی بحالی کا تعلق ہے، اگر امریکہ پاکستان کی امداد بحال کر دے تو اس سے پاکستان کو دفاعی ضروریات پوری کرنے اور برصغیر میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں یقینا مدد ملے گی۔ لیکن اس امداد کے پس منظر میں ڈاکٹر کیسنجر کے ریمارکس کے پیش نظر ہم اس خدشہ کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتے کہ شائد ایک بار پھر پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کے گرد استعماری زنجیروں کا حلقہ تنگ کیا جا رہا ہے اور امریکہ کی طرف سے فوجی امداد کی یہ بحالی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
ہم نے ابتداء  ہی سے اس واضح اور دوٹوک رائے کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سیاست میں کسی بھی بلاک سے وابستہ ہوئے بغیر انصاف کے ملی تقاضوں اور قومی مفادات کی بنیاد پر اپنی پالیسیوں کو ترتیب دینا چاہیے۔ پاکستان کا مقام یہ نہیں کہ وہ علاقہ میں کسی بڑی طاقت کے مفادات کی اہم کڑی ثابت ہو، بلکہ یہ ہے کہ وہ اسلامی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرتے ہوئے عالم اسلام کے بے پناہ وسائل، توانائی اور افرادی قوت کو مجتمع کرے اور اس طرح دنیائے اسلام کو مفاد پرست طاقتوں کی خود غرضی کا شکار ہونے سے بچائے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر پاکستان میں سادگی اور کفایت شعاری کے اسلامی اصولوں پر اقتصادی منصوبہ بندی کر کے ہم اپنے اور عالم اسلام کے وسائل کو ملت اسلامیہ کی سربلندی اور دفاعی ضروریات کے لیے استعمال میں لائیں تو ہمیں اپنی اقتصادی اور دفاعی ضروریات کے لیے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔
عالم اسلام کے ساتھ استعماری قوتوں کا رویہ ہمیشہ معاندانہ رہا ہے۔ خصوصا ًامریکی سامراج نے تو ہر مشکل موقع پر مسلم قوم کو زک پہنچائی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل نوازی، پاکستان کے ساتھ فوجی معاہدوں کے باوجود مشکل مواقع پر پاکستان کا ساتھ نہ دینا، اور اب قبرص کی جنگ کے موقع پر قریب ترین حلیف ترکی کی فوجی امداد بند کر دینے کے بارے میں امریکی کانگرس کا غوروخوض اس امر کا غماز ہے کہ بین الاقوامی استعماری قوتیں قدم قدم پر عالم اسلام کے لیے مشکلات پیدا کر کے مسلم ممالک کو ہمیشہ کے لیے اپنی سیاسی اغراض کے شکنجے میں جکڑے رکھنا چاہتی ہیں۔
اس لیے ہم پاکستان کے قومی حلقوں سے گزارش کریں گے کہ وہ اس نئی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور قومی سطح پر اس امر کی سعی کریں کہ پاکستان بین الاقوامی سیاست میں بڑی طاقتوں کے مفادات کی کڑی ثابت ہونے کی بجائے ایسی پالیسی پر گامزن ہو جس سے وہ عالم اسلام کے اتحاد اور ملت اسلامیہ کی سربلندی کی خاطر اپنا کردار ادا کر سکے۔

 

تازہ ترین خبریں

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ میں اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟ ہر طرف کھلبلی مچھ گئی ۔۔۔ حالات خراب 

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

حکومت کی پھرتیاں۔۔۔بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پروقت سے پہلے ہی پابندی پابندی عائد کردی،

حکومت کی پھرتیاں۔۔۔بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پروقت سے پہلے ہی پابندی پابندی عائد کردی،

 اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اہسپتال کو کرونا اہسپتال میں منتقل کر دیں گے۔۔ شیخ رشید احمد کا بڑا اعلان

اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اہسپتال کو کرونا اہسپتال میں منتقل کر دیں گے۔۔ شیخ رشید احمد کا بڑا اعلان

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا

عمران خان صاحب اگر آپ نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملایا تو آپ کی جماعت کا تگڑا گروپ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دے گا۔۔کپتان بری طرح پھنس گئے۔

عمران خان صاحب اگر آپ نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملایا تو آپ کی جماعت کا تگڑا گروپ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دے گا۔۔کپتان بری طرح پھنس گئے۔

شفقت محمود نے 15جون کے بعد بورڈ کے امتحانات کا اعلان کردیا

شفقت محمود نے 15جون کے بعد بورڈ کے امتحانات کا اعلان کردیا

کراچی قرنطینہ سنٹر سے بیرون ملک آنے والا مسافر بھاگ گیا ۔۔ انتہائی بری خبر 

کراچی قرنطینہ سنٹر سے بیرون ملک آنے والا مسافر بھاگ گیا ۔۔ انتہائی بری خبر 

اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا 

اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا 

 لاک ڈاون میں صرف دو دن رہ گئے ۔۔۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

 لاک ڈاون میں صرف دو دن رہ گئے ۔۔۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ