12:54 pm
میاں کا میائوں میائوں بیانیہ 

میاں کا میائوں میائوں بیانیہ 

12:54 pm

جنہوں نے کرپشن و منی لانڈرنگ کے ریکارڈ قائم کیے‘ پیارے پاکستان و اہلِ پاکستان کو قرضوں کی گہری دلدل میں دھکیل دیا‘ بھوکے ننگے بے آسرا لوگوں کا خون نچوڑنے والے یہ مگر مچھ حرام کی کمائی سے بیرون ملک محل بنگلے بناتے رہے ۔ ان ظالموں نے کبھی بھی غریب عوام اور ووٹر کو عزت نہیں دی اور آج گلی گلی شہر شہر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے زیرِ عنوان سر کس تماشے کرتے پھرتے ہیں لیکن ان چوروں کا یہ چُورن بک نہیں رہا۔ بادشاہ سلامت اپنی بادشاہی کے وقت فرمایا کرتے تھے کہ عمران خان ہم سڑکیں بناتے رہیں گے اور تم سڑکیں ناپتے پھرو گے اور دھاندلی دھاندلی کا رونا روتے رہو گے پھر ن لیگی چیلے چمچے ناچتے نعرے لگاتے تھے کہ ’’رو عمران رو‘‘ یہاں تک ن لیگیوں نے اپنی گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر بھی لکھوا لیا کہ ’’رو عمران رو‘‘ لیکن قدرت کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔ نواز دور میں ہی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے نواز شریف کو جھوٹ ‘ جعلسازی، بدیانتی ‘ کرپشن و منی لانڈرنگ الغرض پانامہ سمیت دیگر کئی کیسوں میں سزائیں سنائیں اور موصوف نااہل ہو گئے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ ایک مجرم نواز شریف اپنی نااہلی سرپر اُٹھائے جی ٹی روڈ ناپتا ہوا مجھے کیوں نکالا‘ مجھے کیوں نکالا کا رونا روتا روتا رائے ونڈ محل پہنچا۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔ پھر اس کے بعد دنیا نے دیکھا کہ بیماری کے بہانے ڈرامے بنا کر میاں مفرور دُم دبا کر ملک سے باہر بھاگ نکلا اور لندن کے ہوٹلوں کے مزے لینے لگا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے۔ ویسے دھوکہ فریب‘ میل ملاپ‘ سازشوں‘ جوڑ توڑ اور جھوٹ جعلسازی میں ان ’’شریفوں‘‘ کے لیول کا کوئی نہیں۔ ان کا حال تو یہ ہے کہ:۔
 
گھر جھوٹ کی منڈی ہے
دروازے پہ لکھا ہے سچ بولو 
اس شریف کمپنی نے اپنے جلسوں تقریروں میں جب عمران خان اور ان کی حکومت کی بجائے پاک فوج پر شدید تنقید شروع کر دی تو میں نے کہہ دیا تھا کہ اب یہ کمپنی نہیں چلے گی اور ان چراغوں میں روشنی نہیں رہے گی پھر چند دن بعد بلاول بھٹو بھی بول اُٹھے کہ ’’سپہ سالار اور ادارے کا نام نہ لیں نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو بتلائیں‘‘ پورا پاکستان قومی سلامتی کے ضامن اداروں کو دل و جان سے چاہتا ہے اس لئے عوامی حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ پاکستان کے عوام اپنی فوج کے خلاف کسی غلط بات کو قبولتے ہی نہیں ہیں۔ پاک وطن کی حفاظت کی خاطر سرحدوں پر جان کے نذرانے پیش کرنے والوں کی پاکیزہ مائیں پاک فوج کو دعائیں دیتی ہیں جبکہ ان شریف مکاروں نے مودی کے یاروں نے اپنی شادیوں میں نریندر مودی کو اپنے رائے ونڈ محل میں بٹھا کر شہیدوں کی مائوں بہنوں کے دل دکھائے ہیں۔ اس دھرتی دیس کے عوام فوجی کی تکریم و احترام کرتے ہیں پاک فوج کو سلام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں ہماری فوج جیسی کوئی فوج نہیں ہے اور ایک مسلم سا کسی کا اُوج نہیں ہے ۔
ساڈھے دیس جہیا کوئی دیس نہ ہی 
ساڈھی فوج ورگی کوئی فوج نئیں اے 
کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر میڈم مریم نواز اور بلاول بھٹو کی باپ بچائو مہم کے غبارے سے اتنی جلدی ہی ’’پھوک‘‘ نکل جائے گی‘ 11 جماعتوں پر مشتمل PDM میں پھوٹ پڑ جائے گی اور میاں مفرور کا میائوں میائوں بیانیہ پھُس ہو جائے گا۔ اب تو سب کو سمجھ آ گئی ہے کہ کپتان حکومت کو گھر بھیجنے کے بعد مذاکرات کا مطالبہ کرنے والوں کو اگلوں نے ہماری بلی اور ہمیں ہی میائوں کے سوا کچھ نہیں سمجھا۔پی ڈی ایم کے استعفوں کے حوالے سے جے یو آئی کے بزرگ‘ زیرک اور نظریاتی رہنما حافظ حسین احمد نے کیا ہی خوب تبصرہ فرمایا ہے کہ ’’اگر موجودہ اسمبلیاں جعلی اور ناجائز تھیں تو مولانا فضل الرحمن اور ان کے فرزند ارجمند نے صدرِ پاکستان اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کیوں لڑے تھے؟ انھوں نے کہا کہ ایک طرف تو استعفوں کی بات کی جا رہی ہے اور ساتھ ساتھ سینیٹ اور ضمنی الیکشن لڑنے کے اعلانات ہو رہے ہیں یہ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے‘‘ واقعی اپوزیشن کے استعفے ہنسی مخول اور لطیفے ہی بن گے ہیں۔ جوش خطابت میں محترمہ مریم نے جن دو ایم این ایز کو استعفے اسپیکر کے منہ پر مارنے کا حکم فرمایا تھا انہوں نے منت سماجتوں سے اسپیکر سے استعفے واپس لے لیے ہیں۔ مریم نواز کے بھی کیا کہنے کہ محترمہ مچھ میں اظہارِ تعزیت کیلئے پہنچیں جہاں ہزارہ برادری کے قتل کئے گئے کان کنوں کے لواحقین میتوں کے ہمراہ چوتھے روز بھی دھرنے میں بیٹھے تھے وہاں بھی یہ بے حس بی بی سیاست سیاست کھیلنے سے باز نہ آئی۔ کچھ لوگ یہ بھی فرما رہے ہیں کہ مریم ہی مستقبل کی لیڈر ہیں لیکن مریم کے بیانات بولیاں سن کر کہنے والے کہتے ہیں کہ:۔
سچ کو تمیز ہی نہیں ہے بات کرنے کی 
جھوٹ کو دیکھو کتنا میٹھا بولتا ہے 
آج پاکستان بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے ‘ حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کے خلاف ’’جہاد‘‘ جاری ہے۔ ملک و قوم کا خیال کسی کو نہیں حکومت اقتدار بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے اور اپوزیشن اقتدار حاصل کرنے کیلئے سڑکیں ناپ رہی ہے۔ ان حالات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے صد فیصد درست بات کی ہے کہ ’’یہ وقت اپنے اپنے بیانیے بیچنے اور حکومتیں گرانے کا نہیں‘ عوامی مسائل پر فوکس کرنے کا ہے‘‘۔
 

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے