12:55 pm
شدید مشکلات و مصائب میں اللہ سے مدد طلب کرنا

شدید مشکلات و مصائب میں اللہ سے مدد طلب کرنا

12:55 pm

چونکہ 6 جنوری سے نظام دنیا اللہ تعالیٰ کے حکم سے تیز رفتار تبدیلی کے نام ہوچکا ہے۔ اور یہ سلسلہ خاص طور پر پھر 13جنوری سے 21جنوری تک طول پکڑ سکتا ہے۔لہٰذا ہر ریاست میں، ہر ملک میں، ہر خطے میں انتشار، انارکی، عدم استحکام، پریشانیاں، تفکرات کا غلبہ ہوچکا ہے، لہٰذا ہر فرد، ہر شخص، ہر مرد و عورت، خواہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم، سب سخت بیزار، پریشان ہیں۔
کل شام ایک دوست کا فون اچانک آیا کیونکہ وہ بہت زیادہ ڈیپریس، پریشان، بیزار تھے۔ وہ گھر سے کہیں دور، کسی دوسرے ملک میں بھاگ جانے کی تمنا کہہ رہے تھے خود مجھے بھی ایسے حالات ماضی میں بارہا دفعہ پیش آئے مگر اس کا حل کیا ہے؟
ایک حل تو وہ نفسیاتی علاج ہے اور نفسیاتی تھراپی ہے، جو مسلمان و غیر مسلمان ہر قسم کے پریشان انسان کے لئے نفسیاتی معالج پیش کرتے ہیں۔ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک دوسرا حل بھی ہے مگر وہ صرف مسلمان مرد و عورت کے لئے مخصوص ہے، اور وہ حل اور  علاج صرف قرآنی و روحانی ہے، اگر آپ سورہ البقرہ، پہلے پارے کی پہلی آیت پڑھیں گے تو پتہ چلے گا کہ قرآن پاک ایسی کتاب ہدایت ہے جو صرف متقی حضرات کے لئے رہنمائی اور نسخہ شفاء کامل ہے۔ قرآن پاک کی آیات سے جہاں حکمت و دانائی کے خزینے ملتے ہیں وہاں روحانی و جسمانی بیماریوں کا علاج بھی سنت رسولؐ اور سنت صحابہ کرامؓ سے منقول ہے۔
چونکہ ڈیپریشن، پریشانی ، معاشی عدم استحکام، ہر گھر میں آج قبضہ کر چکا ہے، لہٰذا اس کا حل یہ ہے کہ ہم اور آپ سورہ والضحی پارہ 30کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں، ساتھ ہی سورہ الم نشرح جو اگلی سورت ہے، وہ بھی ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ یہ ’’تصور‘‘ کرکے ان کی تلاوت کریں کہ یہ سورتیں اللہ تعالیٰ نے صرف آپ کی رہنمائی، حوصلہ، ہمت، قوت ارادی کی نعمت کو بیدار، مضبوط کرنے کے لئے روحانی علاج، رہنمائی کے طور پر آپ ؐ کی ذات اقدس کے ذریعے سے نازل فرمائی ہیں۔ اگر ہوسکے تو صبح و شام سورہ والضحیٰ کا ورد جتنا زیادہ کر سکیں کریں۔ حاسدین کے شر سے محفوظ رہنے، مقدمہ بازی میں مبتلا دشمنوں کی چالوں سے بچنے اور انہیں ناکام بنانے کے لئے سورہ الکوثر کا صبح و شام اس کے معانی اور مفہوم کو ذہن نشین کرتے ہوئے ورد کریں۔ اگر ہوسکے تو ایک سو مرتبہ صبح ایک سو مرتبہ شام کو ان کی تسبیح یعنی ورد گن کر کریں اور ذہن میں ان پریشانیوں، مقدمات، حاسدین کے شر سے نجات کی نیت جاگزیں کریں۔
سورہ الفاتحہ قرآن پاک کا خلاصہ ہے اور دعا بھی ہے۔ صبح و شام کی نمازوں کے بعد کم از کم تین مرتبہ اس کا ’’دم‘‘ اپنے، اپنے افراد خانہ، دوست و احباب پر اسی طرح کریں جس طرح آیت الکرسی اور معوذتین یا تین قل شریف کا ورد تین تین مرتبہ ہم صبح و شام اپنے اپنے افراد خانہ پر ’’دم‘‘ کرتے رہیں۔ کوشش کریں یہ سارا عمل باوضو اور تنہائی میں یکسو ہو کر اس یقین کامل کے ساتھ کریں کہ آپ کو اپنی شفایابی کا یقین کامل ہو۔
’’یَِا حَییُّ یَا قَیَّومُ‘‘ ایسے نادر کلمات ہیں جو دو ٹوک، ایک لاچار، بے بس، موت و حیات کے درمیان پھنسا ہوا انسان بطور استعانت بااللہ، اللہ تعالیٰ کی حیات جاودانی اور قوت دائمہ کا واسطہ  دیکر اللہ تعالیٰ سے  مدد طلب کرتا ہے۔ ان کلمات کی اہمیت، حیثیت کا اور فائدے کا اندازہ اس واقعہ سے لگا لیں کہ میدان بدر میں جب قریش مکہ کے بہت بڑے لشکر کے سامنے جناب رسول اللہؐ اپنے صرف  313ساتھیوں کے ساتھ حالت جنگ میں موجود تھے، تو جنگ سے پہلے کی  پوری رات آپﷺ نے اونچی جگہ پر نوافل اد اکئے۔ صرف ابوبکرصدیقؓ اس حالت میں آپﷺ کے رفیق تھے اور سجدوں میں، جو بہت طویل تھے، آپﷺ مسلسل ’’یا حیی یا قیوم‘‘ کا ورد کرکے اللہ تعالیٰ سے استعانت طلب کرتے، مدد طلب کرتے تھے اور اس قدر خشوع اور خضوع اور گریہ زاری کے ساتھ کہ یہ سب کچھ ساتھ موجود حضرت ابوبکرصدیقؓ اچھی طرح سن اور سمجھ رہے تھے۔  آپﷺ کا یہ عمل اس وقت تک جاری رہا تاآنکہ ملائکہ کا  لشکر جبرائیل  امین کی قیادت میں بطور نصرت الٰہی میدان میں اترا اور اسے حضرت محمدﷺ نے خود یکھ لیا تھااور حضرت ابوبکرصدیقؓ کو بتا دیا کہ نصرت الٰہی پہنچ گئی ہے۔ لہٰذا اس نبویﷺ انداز میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے، استعانت باللہ، کو معمول زندگی بنا لیں۔ انشاء اللہ مقدمات میں، حاسدین کی سازشوں میں، دنیاوی پریشانیوں میں بہت مفید نتائج ملیں گے۔ مگر جلد بازی نہ کریں کہ ادھر ورد شروع کیا ادھر پھل توڑ لیا۔ جب تک مشکلات، پریشانیاں موجود ہیں یہ ورد کرتے رہیں۔ ’’یا ربِّ اَنّیََ مَغلُوب فَانَتضِرِ‘‘ (حسبنااللہ نعم الوکیل نعم المولیٰ ونعم النصیر)
(اے اللہ میں مغلوب ہوچکا ہوں، میری مدد فرمائیں، اضافی ورد ہے۔ اگر صبح و شام درود شریف ایک سو مرتبہ بطور عبادت اور بطور روحانی علاج کر سکیں تو بہت بہتر ہوگا۔ ہمارا اور آپ کا تعلق ذات محمدﷺ اقدس سے قائم ہوگا۔ اللہ تعالیٰ  اور ملائکہ ذات محمدؐ نبی مکرم پر چونکہ درود و سلام پیش کرتے ہیں لہٰذا اے مسلمانوں تم بھی ایسا ہی کرو۔ درود پیش کرنا عبادت بھی ہے اور روحانی طور پر ڈیپریشن سے نجات کا  ذریعہ بھی کیونکہ اس سے تسکین و اطمینان قلب کی نعمت میسر آتی ہے۔
اگر ہوسکے تو تہجد کے نوافل پڑھیں۔ تہجد کے وقت کی دعائیں بہت زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ تہجد کے بعد تلاوت قرآن پاک کریں۔ صبح کو سورہ البقرہ کا پہلا رکوع اور آخری رکوع  پڑھیں یہ جادو ٹونہ ، نظر بد ، حسد و بغض کا علاج ہے ۔ ہفتے   یا پندرہ دن میں ضرور ایک  مرتبہ  سورہ  القبرہ اپنے گھر میں پڑھیں۔سورہ یٰسین، سورہ الحشر، سورہ المزمل ضرور پڑھیں۔ شام کو سورہ الواقعہ، سورہ التغابن ضرور تلاوت کریں۔ انشاء اللہ فوائد، سکون قلب، اطمینان زندگی کی نعمتیں ملیں گی، تہجد کے وقت دعائیں حسب خواہش زیادہ کریں۔ رزق میں برکت میسر ہوگی۔


 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر