12:56 pm
وزراء کی کارکردگی اور فساد کا خطرہ؟

وزراء کی کارکردگی اور فساد کا خطرہ؟

12:56 pm

اسلام آباد سے خبر آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی فوج ظفر موج کو ایک دفعہ پھر سمجھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزراء کارکردگی بہتر بنائیں،ڈھائی سال گزر چکے، عوامی مسائل پر توجہ دیں... وزیراعظم نے فرمایا ’’ وزارتوں پر گرفت مضبوط کریں، حکومتی فیصلوں کی اونر شپ لیں، سنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈائون پر عمران خان وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی ناخوش ہیں، صاف چلی، شفاف چلی، تحریک انصاف چلی میں تو ’’انصاف‘‘ کا بڑا چرچا سننے میں آیا کرتا تھا... دو، چار دن بچہ بھی بار، بار غلطیاں دوہرائے تو ’’ماں‘‘ اسے بھی تھوڑی بہت سزا ضرور دیتی ہے... لیکن ڈھائی سالوں سے وزارتوں کے مزے لوٹنے والے کہ جن کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، انہیں وزیراعظم ابھی تک پیار سے، پچکار کر سمجھانے، بجھانے کی ہی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں، بے شک وزیراعظم اپنے وزراء کی فوج ظفر فوج پر ’’بچوں‘‘ سے بھی بڑھ کر شفقت کرتے ہیں، وزراء پر ان کی یہ ’’شفقت‘‘ عوام کو یاد رہے گی۔
’’کارکردگی‘‘ کس بلا کا نام ہے؟ مجھے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے کی وزارت کا زمانہ یاد آرہا ہے، نواز شریف یا ن لیگ کا یہ خاکسار کبھی بھی حامی نہیں رہا، خواجہ سعد رفیق سے بھی کبھی کوئی تعلق یا رابطہ نہیں رہا... لیکن انہوں نے تباہ حال ریلوے کے نظام کو اپنے دور وزارت میں بہتر کرنے کی جو کوشش کی، وہ لائق تحسین تھی، ریلوے کی وزارت کو سنبھالنے کے بعد ان کی وجہ سے ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا، سوال یہ ہے کہ شیخ رشید  سے ریلوے کی وزارت واپس لے کر انہیں داخلہ کا وزیر کیوں بنایا گیا؟ اگر تو ان کی ریلوے میں کارکردگی بہتر تھی اس لئے داخلہ کی وزارت سونپی گئی... پھر تو بہت اچھا، لیکن اگر معاملہ اس کے برعکس ہے تو جو بندہ ریلوے بہتر نہیں کر سکا، وہ داخلہ میں کیا بہتری لائے گا؟
علیٰ ہذا القیاس دوسری وزارتوں کا معاملہ بھی اسی طریقے پر ہے، دکھ کی بات یہ ہے کہ سرد موسم میں بھی بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہتی ہے تو کیوں؟ چولہے جلانے کے لئے گیس بھی میسر نہ ہو تو عوام کس کے در پر جائیں... بجلی آتی نہیں، لیکن مہینے بعد بل  بھاری بھر کم آجاتا، عوام کدھر جائے؟
وزیراعظم اپنے وزراء پر جتنی چاہے شفقت فرمائیں، لیکن بدنصیب عوام کو بھی تو مشورہ دیں کہ وہ کیاکریں؟ عمر ایوب سے ناخوش ہونا تو کسی مرض کا علاج نہیں ہے، پورے ملک کو ’’اندھیرے‘‘ کے حوالے کرنے والے کو سزا دینا کس کی ذمہ داری ہے؟ عوام پوچھتے ہیں کہ جو وزراء ڈھائی سالوں میں کارکردگی نہیں دکھا سکے؟ انہیں ’’کارکردگی‘‘ دکھانے کے لئے اور کتنے سال درکار ہوں گے؟ اور سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ڈھائی سالوں تک ملکی خزانے پر بوجھ بننے والے وزیروں کو ان کی عدم کارکردگی پر سزا کیا دی جائے گی؟
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ’’افغانستان میں تمام دہشت گرد اکٹھے ہو رہے ہیں  اور یہ دہشت گرد شیعہ، سنی فسادات کروانا چاہتے ہیں‘‘ خدا کرے کہ یہ دہشت گرد اپنے اس ناپاک منصوبے میں کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکیں، یقینا بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اسرائیلی ایجنسی ’’موساد‘‘ اور دیگر کفریہ طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہیں، لیکن اگر کوئی  شیطانی طاقت یہ سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان میں شیعہ، سنی فسادات کروا کر اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہے تو یہ ممکن ہی نہیں کیوں؟ اس لئے کہ پاکستان میں اہلسنت ہوں یا شیعہ، یہ آپس میں لڑنے کے لئے نہ پہلے تیار تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔
عوام اس بات سے خوب واقف ہیں کہ عالمی طاغوتی طاقتیں اور ان کے مقامی ایجنٹ... دونوں طرف نفرتوں کو ابھارنے میں لگے رہتے ہیں، لیکن دونوں اطراف کے باشعور لوگ جانتے ہیں کہ فرقہ وارانہ فساد سے ان کے ہاتھ تو کچھ نہیں آئے گا، سوائے اس کے کہ عام کارکن کو نفرت کی آگ کا ایندھن بنا نے کے، چند مخصوص عناصر اپنے کاروبار ’’عیش و عشرت‘‘ کو دوام بخشنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
یہ بات عوام کو سمجھ لینی چاہیے کہ شیعہ، سنی اختلافات صدیوں سے ہیں اور کوئی حکومت ان اختلافات کو ختم بھی نہیں کروا سکتی، ہاں البتہ مقدسات کا احترام کم از کم دونوں طرف نفرتوں کو پیدا ہونے سے ضرور روک سکتا ہے  اس میں قانون کی رٹ کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے، دونوں اطراف سے اگر کوئی بھی ایک دوسرے کے مقدسات یا مقدس شخصیات پر حملہ آور ہوتا ہے تو ایسے موقع پر، اگر قانون فوراً حرکت میں  آکر پہل کرنے والے فریق کو غیر جانبداری کے ساتھ سزا دے دے تو کوئی وجہ نہیں کہ نفرت اور فساد بڑھنے پائے۔
وزیر داخلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی یقین دہانی کروا دیں، میں یقین سے یہ بات لکھ سکتا ہوں کہ، کسی کا باپ بھی پاکستان میں شیعہ، سنی فساد نہیں کرواسکتا، پاکستان کے عوام کو متحد کرنے کی پہلی  ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے، حکومت ابھی تک اپنی یہ ذمہ داری پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تو کیوں؟


 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر