12:56 pm
انکارہی متاعِ عزیز ہے!

انکارہی متاعِ عزیز ہے!

12:56 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
اب جہاں کراچی کو سندھ میں تخریب کاری کا مرکز قراردینے کی کوشش کی جائے گی وہاں اندرون سندھ بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کاخطرہ بڑھ گیاہے۔سناہے قومی سلامتی کے اداروں کوپاکستان میں بھاری مقدار میں رقوم اورسامان منتقل کرنے کے ثبوت بھی مل گئے ہیں اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی تیاریا ں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
سی پیک کی تعمیرپراستقامت اور انکارنے امریکی انٹیلی جنس اورپینٹاگون میں پاکستان کو سزادینے کی منصوبہ بندی مکمل کرکے سفاک بنئے کے گلے میں نوکری اورغلامی کاپٹہ ڈال کر اسے خطے کاتھانیداربننے کاخواب دکھایا گیا، موساد کوساتھ ملا کرخصوصی ائیربیس مختص کردیئے۔ اس کے ساتھ ہی کراچی کے بعض حساس علاقوں میں باقاعدہ اپنے گماشتوں کووقت آنے پرمتحرک رہنے کاحکم دے دیاگیا۔کراچی میں سرگرم دہشت گردوں اورسندھ کے قوم پرست اتحادیوں کوخصوصی ایجنڈے پراپنی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ بھارتی ایجنٹ کراچی اور سندھ میں پرانے ''دوستوں''کوہی آزمانے کافیصلہ کئے ہوئے  ہیں اوران ہی سے رابطے کئے جارہے ہیں تاہم سندھ میں بلوچستان کی طرح علیحدگی کے جذبات پائے نہیں جاتے۔بروقت سندھ کے حالات کوسنبھالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھالئے تودشمنو ں کومنہ کی کھانی پڑے گی لیکن مرکزاورسندھ میں اختلافات کومسلسل ہوادینے کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب قومی سلامتی کے اداروں نے بلوچستان کے معاملے پراپنی سفارشات دے رکھی ہیں کہ مرکزاورصوبائی حکومت جلداز جلد ان معاملات کوپارلیمنٹ اورسیاسی طریقے سے حل کرے۔
تخریب کاری کے نئے منصوبے کے تحت حسب سابق یہ طے پایاہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی زیرنگرانی بھارتی انٹیلی جنس ’’را‘‘ اپنے مہروں کوافغانستان سے متحرک کرے گی جو بلوچستان کے راستے سے داخل ہوکربلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی تخریب کاری کوفروغ دیں گے۔اس سلسلے میں’’را‘‘کے افسران کی سندھ کے بعض بھگوڑوں کے ساتھ ملاقاتیں اور ان طویل ملاقاتوں میں سندھ کوگرم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی میں گزشتہ برس ہونے والی ناکامی کی وجوہات کا بھی جائزہ لیاگیا۔سندھ میں دہشت گردی کومنظم کرنے کیلئے کراچی میں ایک دفترقائم کردیاگیا ہے۔اب نئے سازوسامان اور بھاری رقوم کے عوض اندرونِ سندھ ایک بار پھردہشت گردی کانیانیٹ ورک تیارکیاجارہاہے۔
قصرسفیدکے فرعون نے انکارکے بعد انتہائی مکاری کے ساتھ ایک طرف افغان امن معاہدہ کی طرف اپناسفرجاری رکھااور دوسری طرف  پاکستان پردباؤبڑھانے کیلئے اس پرمنی لانڈرنگ اور دہشت گردگروپوں کی موجودگی کاالزام لگاکراس پرعالمی پابندیوں کے شکنجے میں جکڑنے کیلئے27 سے زائدشرائط عائد کردیں۔ پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پرجہاں سر توڑ کوششوں میں ان تمام گروپوں پرپابندی لگاکر بیشتر افرادکوعدالتی سزاں کے بعدجیلوں میں ڈال دیابلکہ قانون سازی کرکے بلیک لسٹ کے خطرے کوٹالنے کی کوشش کی لیکن اب بھی گرے لسٹ کی شکل میں سرپرتلوار منڈلا رہی ہے۔
افغانستان میں امن معاہدے میں پاکستان کواستعمال کرنے کے بعدشیطانی مثلث نے سی پیک منصوبے کوتباہ کرنے کیلئے اپنی سازش پر عملدرآمدکرنے کیلئے پاکستان کوکھلی جنگ پر اکسانے کیلئے اگلاقدم یہ اٹھایاکہ قصرسفیدنے پہلی مرتبہ پاکستانی وزیراعظم کوکشمیرکے معاملے پرمصالحتی کرداراداکرنے کافریب دیتے ہوئے سفاک بنئے کوکشمیرپرراست قدم اٹھانے کا اشارہ کردیا۔
جس پرمودی نے گزشتہ برس پانچ اگست کوکشمیرپراقوام متحدہ کی تمام قراردادوں اورخود اپنے آئین کوپامال کرتے ہوئے کشمیراورلداخ کوغیرقانونی طورپراپنے اندرضم کرنے کااعلان کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی سفاکی اورظلم وستم کے نئے باب کاآغازکرتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں کواغواکرکے جیلوں اورٹارچرسیلوں میں بندکردیا۔ شیطانی مثلث اس امیدپر کہ جونہی پاکستان کھلی جنگ کی طرف میدان میں اترے توپاکستان پرتین اطراف سے حملہ کرکے سب سے پہلے گوادرکوتباہ کیاجائے اورساتھ ہی بلوچستان اورسندھ کوعلیحدہ کرنے کے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمدکرتے ہوئے اپنے ایجنٹوں کواندرونِ ملک خانہ جنگی کااشارہ کردیاجائے۔لیکن پاکستان اس سازش کوبخوبی سمجھ گیاتھا۔
مودی نے اپنی انتخابی مہم کوجیتنے اور پاکستان کواشتعال دلانے کاایک اورمنصوبہ تیار کیا۔سینٹرل ریزروپولیس فورس(سی آرپی ایف) کے اہلکاروں کاایک دستہ سرینگرکوجموں سے ملانے والی نیشنل ہائی وے پرپلوامہ میں لیت پورہ کے مقام سے گزررہا تھا  جب ایک بڑے دھماکے میں40 اہلکار موقع پر ہی واصل جہنم ہوگئے۔یہ سب تب ہوا جب انڈیا میں عام انتخابات ہونے جارہے تھے اور اس واقعے نے انتخابی مہم کی سمت بدل کررکھ دی اور مودی نے اپنے زرخریدمیڈیاکے ذریعے سارا ملبہ پاکستان پرڈال کرانتخابی مہم میں جارحانہ گفتگو کر کے اپنے جلسوں میں ووٹروں کوپاکستان کے خلاف بھڑکانا شروع کردیا لیکن پاکستان کاایک ادارہ پہلے ہی اس سازش کو بھونڈاپھوڑچکاتھااس لئے عالمی میدان میں مودی کو بڑی سبکی اٹھاناپڑی لیکن اس شیطانی مثلث نے پاکستان کوایک مرتبہ پھرطیش دلاکرکھلی جنگ کاماحول پیداکرنے کیلئے ایک اورچال چلی۔  
 26 فروری2019کوانڈیا نے ایک خفیہ مشن کے تحت بالاکوٹ پاکستان کی غیرآبادپہاڑی پراپنے دوجنگی میراج 2000 فائٹر طیاروں سے فضائی حملہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا انہوں نے وہاں جیش محمدکے دہشت گردوں کے ٹھکانے پرحملہ کرکے پچاس آدمیوں کومارڈالاجبکہ پاکستانی شاہینوں نے فوری جوابی حملے سے نہ صرف انڈین میراج کومارگرایابلکہ اس کے پائلٹ کوبھی زندہ گرفتار کرلیا۔پاکستانی آئی ایس پی آرنے فوری طورپراقوام عالم کوانڈین جارحیت کی اطلاع دیتے ہوئے انڈیاکوجوابی حملے کیلئے نہ صرف چیلنج کیابلکہ اگلے24 گھنٹوں میں باقاعدہ اعلان کرکے انڈیامیں گھس کرکشمیرمیں اس کے تین جنگی اڈوں کونہ صرف تباہ کرکے بخیریت واپس لوٹ آئے بلکہ اس حملے نے ایسی دھاک بٹھادی کہ اس شیطانی مثلث کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اوروہ جوپاکستان کوکھلی جنگ میں دھکیلنے کے خواہشمندتھے،ان کوپتہ چل گیاکہ وہ گیم کاپانسہ پلٹ چکاہے۔بعدازاں پاکستان نے خیرسگالی کااظہارکرتے ہوئے انڈین پائلٹ کوبھی رہاکردیاتاکہ دنیاکوجہاں پاکستان کی جوابی جنگی صلاحیت کاپتہ چل چکاتھاوہاں امن پسندپالیسی کابھی علم ہوسکے۔ 
ارضِ پاک میں کشمیرکے بارے میں مودی کی اس حرکت پرپاکستان اوربیرون پاکستان شدید ردعمل شروع ہوگیااوراس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ہائبرڈوارکاآغازکرتے ہوئے پاکستانی فوج کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ شروع کردیاگیا تاکہ پاکستانی عوام کواس ادارے سے متنفر کردیا جائے تاکہ اندرون ملک خانہ جنگی کی ویسی ہی صورتحال پیدا کر دی جائے جو 1971ء میں سقوط مشرقی پاکستان کاسبب بنی لیکن شیطانی مثلث یہ بھول گئی کہ پاکستان کاایک انتہائی اہم ادارہ اس سازش کو مکمل طور ناکام بنانے کیلئے جوابی پلان تیارکرچکاہے۔        
( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر