12:57 pm
 پیپلزپارٹی:جی ایچ کیو جانے سے انکار

 پیپلزپارٹی:جی ایچ کیو جانے سے انکار

12:57 pm

٭پیپلزپارٹی:جی ایچ کیو پر حملے کے بارے فضل الرحمان کا ساتھ دینے سے انکار! آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم!O بجلی بریک ڈائون، وزیراعظم برہم O بھارت، سپریم کورٹ، کسانوں کے نئے قوانین معطل O نوازشریف بارے ’براڈ شیٹ‘ کے نئے انکشافات! دو ارب ڈالر کی رشوت کا سکینڈلO خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو 12 کروڑ دیئے، نیبO نوازشریف نے مجھے قیمتی آئی فون کا تحفہ دینا چاہا، امریکی صحافی خاتون O ترکی، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں O سعودی عرب، قطر، پروازیں شروعO امریکہ بھر میں شدید ہنگاموں کا خطرہ۔ ایف بی آئی۔
٭قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی اور سینٹ کے انتخابات میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی شرکت سے اپوزیشن اتحاد بالکل غیر موثر ہو گیا ہے۔ ضمنی اور سینٹ کے انتخابات میں شرکت سے ان پارٹیوں نے 2018ء کے انتخابات اور ان کی پیداکردہ اسمبلیوں اور عمران خاں کی حکومت کو عملی طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ اس سے اپوزیشن اتحاد کا اہم ترین مطالبہ ختم ہو گیا ہے کہ ان اسمبلیوںکے انتخابات کو غیر قانونی قرار دے کرموجودہ حکومت کو ختم کیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔ یہ اپوزیشن کا مرکزی اور اہم ترین مطالبہ تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس مطالبہ پر عمل درآمد کے لئے ہی اپوزیشن کا اتحاد بنایا اور فوج سے تعاون کی اپیل کی۔ فوج کے انکار پرمولانا نے نوازشریف کی طرح جلسوں میں فوج کو دھمکیاں دیں اور جی ایچ کیو پر چڑھائی کا بھی اعلان کر دیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے اصل سربراہ آصف زرداری نے عمران خاں کو فوری طور پر ہٹانے اور سڑکوںپر ہنگامہ آرائی سے انکارکر دیا۔ پیپلزپارٹی کے اہم مرکزی رہنماکائرہ اور سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین نے واضح بیانات دیئے ہیں کہ پیپلزپارٹی جی ایچ کیو کی طرف نہیں جائے گی۔ ناصر حسین نے تو آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کے بیان کی ستائش کر دی کہ فوج سیاست سے الگ ہے اور الگ رہے گی۔ اپوزیشن اتحاد کے پاس اب صرف لانگ مارچ کا نعرہ باقی رہ گیا ہے۔ خود عمران خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اور 126 دنوں کا دھرنا اس وقت کی حکومت کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو اپوزیشن کا لانگ مارچ کیا کر لے گا؟
٭دنیا کی دو بڑی طاقتیں، امریکہ اور بھارت، ایٹمی سپر پاور ہونے کے باوجود شدید انتشار اور بحران کی شکار ہو گئی ہیں۔ امریکہ کے ایوان نمائندگان اور سینٹ میں صرف پانچ روز کے مزید صدر ٹرمپ کو فوری طور پر برطرف کئے جانے کی قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔ نائب صدر مائیک پنیس نے سینٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے ان پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ٹرمپ نے صدارت سے الگ ہونے کے بعد نئے صدر ’جوبائیڈن‘ کے خلاف ملک گیر مظاہروںاور ہنگاموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی کانگریس پر اپنے حمائیتیوں کے حملے کی مذمت سے بھی انکار کر دیا ہے۔ امریکہ کے انٹیلی جنس کے اعلیٰ ترین ادارے ’ایف بی آئی‘ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران، خاص طور پر 20 جنوری کو نئے ’جوبائیڈن‘ کی حلف برداری کے موقع پر ملک بھر میں، خاص طور پر وائٹ ہائوس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کے پرتشدد حملوں اور خونریزی کا واضح امکان ہے۔ واشنگٹن میں 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے اور فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
٭بھارت ہی اسی طرح سخت بحران کی زد میں آ چکا ہے۔ دہلی کے چاروں طرف ہزاروں کسانوں کے ڈیڑھ ماہ کے محاصرے اور چاروں طرف سڑکیں بند ہونے سے دہلی شہر میں ہر قسم کی اشیائے صرف، دودھ، دوائوں وغیرہ کی سخت قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کرونا کی وبا سے بھارتی معیشت بری طرح تباہ ہو گئی اس پر دس صوبوں میں برڈ فلو پھیل جانے سے لاکھوں مرغیاں تلف کئے جانے اور ہزاروں پولٹری فارم بند ہو جانے کے نئے سخت معاشی بحران نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کسانوں کے بارے میں مودی حکومت کے قوانین معطل کر دیئے ہیں۔ مودی حکومت سرحد پر چینی فوج کی مسلسل پیش قدمی کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کے 71ء کے لاکھوں مہاجرین کو شہریت دینے سے انکار اور ان کے خلاف مقدمات کے احکام پر ان لاکھوں (3 لاکھ سے زیادہ) مہاجرین نے پھر سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ’مرے کو مارے شاہ مدار‘ بھارت نے سلامتی کونسل کا عارضی رکن بننے کے بعد اقوام متحدہ کی دو اہم کمیٹیوں کا صدر بننے کی کوشش کی اسے چین نے ناکام بنا دیا۔ ایک کمیٹی انسانی حقوق اور دوسری دہشت گردی کے انسداد کی تھی۔ بھارت ان کمیٹیوں کا صدر بن جاتا تو پاکستان اور چین واضح طور پر اس کا نشانہ بن جاتے! مودی حکومت ان مسلسل واقعات پر بدحواس ہو گئی ہے۔ ٹرمپ کو بھارت کا سب سے بڑا حامی حکمران سمجھا جا رہا تھا مگر اس کا زوال دیکھ کر مودی حکومت نے امریکہ میں مقیم لاکھوں بھارتی باشندوں کو اس کی حمائت سے روک دیا ہے!!
٭لندن میں عجیب تماشے ہو رہے ہیں۔ جنرل پرویز مشرف نے بیرون ملک 200 پاکستانی افراد کے اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے ایک نجی سراغ رساں ادارے ’براڈ شیٹ‘ سے لاکھوں پونڈ معاوضہ کا معاہدہ کیا۔ پھر اس ادارہ نے کوئی نتیجہ نہ دیا تو 2003ء میں اس کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا۔ تاہم اس ادارے نے کام جاری رکھا۔ نیب کو پھر اسے سات ارب روپے ادا کرنا پڑے۔ چند روز پیشتر اس ادارے کے نام پر خبر شائع ہوئی کہ ایک برطانوی عدالت نے نوازشریف کو لندن کے ایون فیلڈ فلیٹوں کے کیس سے بری کر دیا ہے۔ اس خبر پر ن لیگ نے جشن منانا شروع کر دیا اور نوازشریف کی طرف سے اظہار تشکر بھی جاری ہو گیا۔ مگر اگلے روز ’براڈ شیٹ‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر ’کاوی موساوی‘ نے تردید جاری کر دی کہ کسی برطانوی عدالت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں دیا، اور یہ کہ نوازشریف کے تو مختلف ممالک میں بہت سے اثاثے سامنے آئے ہیں مزید یہ کہ اپنے خلاف تحقیقات رکوانے کے لئے نوازشریف کے بھتیجے نے دو ارب ڈالر کی رشوت پیش کی تھی۔ اس پر ن لیگ کا جشن اک دم رک گیا اور اب اس کے ترجمانوں پرویز رشید وغیرہ نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ براڈ شیٹ مصنوعی اور جعلی کمپنی ہے۔ یہاں یہ ذکر ضروری ہے کہ ’براڈ شیٹ‘ عالمی عدالت کا باقاعدہ اور باضابطہ انٹیلی جنس کا ادارہ ہے۔ اس کا چیف ایگزیکٹو کاوی موساوی کا تعلق ایران سے ہے۔
٭یہ واقعات اپنی جگہ، ایک امریکی صحافی خاتون ’کم پارکر‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے نوازشریف کا ایک انٹرویو کیا۔ نوازشریف نے انٹرویو اپنے حق میں چھپوانے کے لئے اس خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کا نہائت قیمتی ڈیجی ٹل موبائل فون پیش کیا جسے اس خاتون نے قبول کرنے سے انکار کر دیا!۔ ایک پرانی خبر کہ نوازشریف نے وزیراعظم کے طور پر ایک کام کے لئے آرمی چیف جنرل آصف نواز کو تحفہ میں بی ایم ڈبلیو کار بھجوائی تھی، جنرل آصف نواز نے اسے لینے سے انکار کر دیا پھر جنرل آصف نواز کا جو انجام ہوا! سب جانتے ہیں۔
٭سیاست! تین بھائی، اسد عمر تحریک انصاف، محمد زبیر عمر ن لیگ، تیسرا…عمر ق لیگ!! خیبر پختونخوا: سیف اللہ خاندان، چار بھائی: حکمران اور اپوزیشن کی چار پارٹیوں میں!
نیب: خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو 12 کروڑ روپے دیئے!! ذاتی معاملہ! میں کیا کہہ سکتا ہوں! میں پہلے بھی چپ رہا تھا!
 

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج