12:23 pm
ڈی جی  آئی ایس پی آر سے سپہ سالار تک 

ڈی جی  آئی ایس پی آر سے سپہ سالار تک 

12:23 pm

گلشنِ اسلام کے گلِ خنداں ہیں علیؓ
مولیٰ علیؓ فاتحِ خیبر شیرِیزداں ہیں علیؓ
کفر کی کیا مجال کہ وہ اسلام کو للکارے
امام الانبیاء کے باب کے درباں ہیں علیؓ
مولیٰ علی حیدر کرار کرم اللہ وجہہ کا ذیشان فرمانِ برحق ہے کہ ’’فوجی اللہ کے سپاہی اور ملک و ملت کے نگہبان ہوتے ہیں جو دین کی حفاظت کیلئے قوت مہیا کرتے یں۔ درحقیقت فوجی ہی امن و امان کے حقیقی محافظ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے ہی اندرونی انتظام و انصرام درست رکھا جا سکتا ہے‘‘۔ بلا شبہ اقوام ِ عالم میں سپاہِ اسلام یعنی پاک فوج کے تذکرے و مرتبے تاریخ کے سنہری الفاظ میں لکھے گئے ۔ میرا اپنا ہی ایک اور شعر ہے کہ:۔
ایک مسلم سا کسی کا اُوج نہیں ہے
پاک فوج سی کسی کی فوج نہیں ہے
ہماری فوج کی کامرانیوں اور قربانیوں کے چرچے تو دنیا بھر میں ہیں لیکن صد افسوس کہ صاحبانِ سیاست بار بار اپنی فوج کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ پاک فوج کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے بنائے اور بیچے جا رہے ہیں۔ ان بیانیوں کے بانیوں کے سارے عالم میں ڈنکے بجتے ہیں بطور بحری قزاق بلکہ کفن چور بھی ‘ اس لئے چوروں کا یہ چورن بک نہیں رہاکیونکہ خریدار کوئی نہیں‘ لوگ کہتے ہیں کہ کیا پِدی اور کیا پِدی کا شوربہ۔ عالمی میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے اسحق ڈالر کی طرح ان ’’شریفوں‘‘ کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں رنگ پیلا پڑ جاتا ہے زبان پر (پیپڑی) جم جاتی ہے اور اپنے دیس میں سلیکٹڈ سلیکٹڈ گردانتے تھکتے نہیں لیکن سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کی سُرسن کر عوام کہتے ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔ جن ڈبل شاہوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کہانیوں کو BBC ایسے مستند اداروں نے فلمایا۔ کچھ عرصہ قبل ڈیلی میل والے ڈیوڈ روز روزانہ انھیں للکارتے رہے کہ سچے ہو تو سامنے آئو لیکن یہ بھاگتے رہے اور آج براڈ شیٹ ان کے جھوٹ بدیانتی کو بے نقاب کر رہا ہے۔ ایسے پِدی پہلوان جب پاک وطن کی دبنگ اور سربلند فوج کو للکارنے لگتے ہیں تو ان کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں عوام بولتے ہیں کہ ٹُر سکدی نئیں تے ناں دوڑنی۔
PDM کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے‘ قوم اب اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کا رُخ کرے لیکن صد فیصد درست فرمایا ڈی جی ISPR میجر جنرل بابر افتخار نے کہ جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی وزن نہیں‘اگر الیکشن پر کوئی شک ہے تو متعلقہ اداروں سے رجوع کریں جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ اچھی نہیں‘ فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے اور جو باتیں کی جا رہی ہیں اس کا جواب حکومت پاکستان نے بطریق احسن دیا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار ایک منظم ادارے کے ترجمان ہیں اور ہمیشہ مدلل‘ مثبت و معیاری گفتگو کرتے ہیں خوب سلیقے سے انہیں بولنے اور بات کہنے کا ہُنربھی خوب آتا ہے۔ وہ اپنے منصب کی مناسبت سے بڑے ہی سوھنے لگتے ہیں اور سجتے ہیں بحیثیت ڈی جی ISPR ۔ترجمان پاک فون نے دو ٹوک کہہ دیا کہ فوج کو سیاست میںآنے کی ضرورت نہیں لہٰذا سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ موصوف نے صاف صاف کہا کہ ہمیں اس معاملے سے دور رکھا جائے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فوج پر تنقید اور الزامات میں کوئی حقیقت ہو تو جواب دیں‘ ان چیزوں میں ملوث ہونا نہیں چاہتے۔ مولانا فضل الرحمن سے متعلق سوال پر ڈی جی ISPR میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی‘ وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے‘ چائے پانی پلائیں گے۔
پاک فوج کے سچے جذبے‘ حق شہادتیں اور قربانیاں دیکھ کر قوم کہتی ہے کہ پاک فوج زندہ باد‘ پاک فوج کو سلام‘ سپہ سالار کو سلام‘جنہوں نے کئی بار فرمایا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مکمل طور پر پیشہ ور فوجی افسر ہیں‘ حکومتی امور اور سیاسی معاملات میں مداخلت کے سخت مخالف ہیں‘ بالکل ہی غیر جانبدار کوئی سیاسی سلسلہ اور وابستگی ہرگز نہیں‘ سچے پکے فوجی ہیں مگر پروٹوکول مائنڈ نہیں ہیں الغرض جنرل باجوہ ماہر‘ تجربہ کار اور باصلاحیت جرنیل ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں کوئی بھی منتخب حکومت ہو فوج اُس کے ساتھ ہوتی ہے۔
اہلِ سیاست کو بھی سوچنا ہو گا کہ تصادم اور محاذ آرائی سے گریز کریں ۔ افواجِ پاکستان اپنی جان ہتھیلیوں پہ رکھ کر دشمنانِ وطن سے برسرِ جنگ ہیں اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد دہکتی آگ کے شعلوں میں سے گزرنے کے مترادف ہے۔ کشمیر ظلم کی آگ میں چل رہا ہے‘ سرحدوں پر کشیدگی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ساری قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے سنگ سنگ ہوں۔ اس حوالے سے میں نے کہا تھا کہ سُر‘ سوچ‘ رنگ … سب تیرے سنگ۔ ہم سب کو متحد ہونا ہو گا آج ایک بار پھر 1965ء جیسے جذبوں کی ضرورت ہے‘ نور جہاں کی آواز میں جمیل الدین عالی جی کے الفاظ میںـ۔
سرفروشی ہے ایمان تمہارا
جراتوں کے پرستار ہو تم 
جو حفاظت کرے سرحدو کی
وہ فلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانو
اے وطن کے سجیلے جوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر