12:26 pm
 منشیات کی لعنت۔۔۔ایک المیہ

 منشیات کی لعنت۔۔۔ایک المیہ

12:26 pm

دور حاضر کے بڑے بڑے مسائل میں سے ایک منشیات کی لعنت ہے۔ شائد ہی کوئی خطہ زمین اس سے محفوظ ہو۔ نوجوان نسل میں منشیات کا فروغ ہر شعبہ زندگی کیلئے ایک تشویشناک امر ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس مصیبت میں گرفتار ہیں۔ لمحہ فکریہ یہ کہ ہر سال اس تعداد میں ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی بھی خاصی تعداداس لت کا شکار ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد صرف منشیات کے استعمال کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے بھی اس سے محفوظ نہیں بلکہ وہاں اس کا رجحان مزید بڑھ رہا ہے۔
سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان منشیات کی سمگلنگ اور استعمال میں کیوں پھنس جاتے ہیں؟ غور و حوض سے پتہ چلتا ہے کہ اخلاقیات سے عاری نظامِ تعلیم اور والدین کی عدم توجہی بچوں کو بے راہ روی کا شکار کر دیتے ہیں اور اسی رستے پر چلتے ہوئے وہ منشیات کے عادی بن جاتے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ نصاب تعلیم میں اسلام کی اخلاقی تعلیمات کو جگہ نہ دی جائے۔ یہ ایک زندہ جاوید حقیقت ہے کہ سوائے اسلام کے کسی مذہب و ملت کے پاس انسان کی فطرت اور ضرورت کے عین مطابق ایسا مضبوط اور مربوط نظامِ اخلاقیات موجود نہیں جو ہر دور کے تقاضوں کو بطریق احسن پورا کر سکے۔ جہاں تک منشیات کے استعمال کا مسئلہ ہے اس حوالے سے اسلام کی پالیسی واضح ہے۔ اسلام میں اس کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ نے حلال و حرام کے قطعی اصول بیان فرما دیئے۔ بعد ازاں اس میں کسی کے ذاتی مفادات کو کوئی دخل ہے اور نہ ہی کوئی اپنی مرضی سے کسی چیز کو حلال و حرام قرار دے سکتاہے۔ بلکہ کسی بڑے یا چھوٹے کو اس کے استعمال میں استثنیٰ بھی حاصل نہیں۔ قرآن عزیز میں تین مقامات پرنشے کی علت کی ہی وجہ سے شراب کی حرمت کا تدریجا حکم آیا۔ یہاں تک ارشاد فرما دیا گیا کہ حالت نشہ میں نماز کے قریب مت جا، جملہ کتب احادیث میں اس حوالے سے باضابطہ ابواب ہیں جن میں نشے کے حرام ہونے کو واضح کیا گیا۔ حضرت عبداللہ ابن عمرؓ راوی ہیں کہ محسن انسانیت ﷺ نے فرمایا کل مسکر حرام کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ  کی روایت میں مزید وضاحت موجود ہے کہ کل مسکر خمر و کل خمر حرام کہ ’’ہر نشہ دینے والی چیز عقل کو ڈھانپ لیتی ہے اور ہر عقل کو ڈھانپنے والی چیز حرام ہے‘‘۔ اسی طرح حضرت جابرؓ  سے روایت ہے کہ جس چیز کا زیادہ استعمال نشہ لائے اس کا قلیل استعمال بھی حرام ہے منشیات کے پھیلائو کے اسباب اور اس کے تدارک کیلئے کچھ پہلو غور طلب ہیں۔ راتوں رات امیر بن جانے کی لالچ اور حرص میں مبتلا کچھ لوگ ڈرگ مافیا کے شکار بن جاتے ہیں۔ کرتے کرتے اس جال میں اس طرح پھنس جاتے ہیں کہ پھر نکلنا آسان نہیں ہوتا۔ یہ لوگ اپنے ضمیر کو گہری نیند سلا کر حلال و حرام کی تمیز سے بے بہرہ ہو کر، اس زہر قاتل کو اپنی زندگی سنوارنے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آخرت کی سزا تو ہے ہی بہرکیف اکثر دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہوتے ہیں یا جیل کی ہوا کھاتے ہیں۔ کبھی سکون کی تلاش میں نشہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دین سے دور ہو کر لوگ دنیا کے مال و دولت اور عیاشیوں میں سکون قلب تلاش کرتے ہیں۔ یہاں سے بھی مایوسی ہو جائیں تو منشیات کی طرف راغب ہو کر سکون تلاش کرنے کی سعی لاحاصل کرتے ہیں۔ لیکن قرآن پاک کا ابدی اور قطعی فیصلہ ہے کہ دلوں کا اطمینان اللہ کی یاد سے وابستہ ہے۔ بسا اوقات ذہنی دبائو اور ڈیپریشن بھی منشیات کی طرف رغبت کا سبب بن جا تاہے۔ جو لوگ اپنی معاشی، سماجی، سیاسی یا خاندانی حیثیت سے غیر مطمئن ہوتے ہیں۔ یا دوسروں کے مقابلے میں اپنے آپ کو کم تر سمجھتے ہیں تو وہ بھی نشہ کا سہارا لے کر اپنے آپ کو دبا سے باہر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقیقتاً اس کی وجہ بھی ایمان کی کمزوری اور دین سے دوری ہے۔ ورنہ ان خرافات کا بندہ مومن کی زندگی سے کیا تعلق اور واسطہ۔ کچھ لوگ مالی لحاظ سے خود کفیل ہوتے ہیں۔ کرنے کو کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ فارغ البال ہوتے ہیں۔ فارغ اوقات کو نشہ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ باقاعدگی کے ساتھ عبادات اور رفاع عامہ کے کاموں کی طرف متوجہ ہوں۔ اپنے آپ کو مطالعہ کی عادت ڈالیں۔ خصوصاً نوجوانوں کیلئے فراغت بہت بری بیماری ہے۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا تھا کہ "مجھے وہ شخص انتہائی ناپسند ہے جو فارغ اور نکما ہو۔ نہ دین کا کوئی کام کر رہا ہو اور نہ ہی دنیا کا( بحوالہ تفسیر ضیا القرآن جلد پنجم تفسیر سورہ الم نشرح)علاوہ ازیں جنسی بے راہ روی، غربت اور افلاس، گھریلو ماحول کی پریشانیاں اور سگریٹ نوشی بھی نشہ کی لعنت میں مبتلا ہونے کا سبب بن جاتی ہیں۔ ان مذکورہ اسباب کے نتیجے میں منشیات سے بچائو اس وقت دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کبھی اس حوالے سے دن اور ہفتے منائے جاتے ہیں تو کبھی مجالس اور کانفرنسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود یہ لعنت روز بروز بڑھ رہی ہے اور کمی کے بھی بظاہر آثار نظر نہیں آتے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے نشہ کے دینی اور دنیوی نقصانات کو واضح کیا جائے۔ والدین گھروں کے ماحول میں اصلاحی اقدامات کریں۔ بچوں کی اخلاقی تربیت کی طرف توجہ دیں۔ ان پر نظر رکھیں اور انہیں بری صحبت سے بچائیں۔ خطبات جمعہ میں علمائے کرام تحقیق کرکے ایسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو فرمائیں  اور لوگوں کی راہنمائی کی جائے کہ خود اس سے کیسے بچیں اور اپنی اولادوں کو کیسے بچائیں۔ بچوں کے لیے صحت افزا سرگرمیوں کا ماحول پیدا کیا جائے۔ انہیں کھیلوں اوررفاع عامہ کے کاموں کی طرف متوجہ کیا جائے تاکہ ایسی فضولیات کی طرف جانے کی بجائے وہ خوشگوار سرگرمیوں میں مصروف عمل رہیں۔ اس کے علاوہ منشیات کے خاتمے سے متعلق قوانین کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ بعض اوقات طبی ضروریات کے لئے بہت سی نشہ آوار ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔ میڈیکل سٹورز پر سختی سے اس بات پر عمل کروانا چاہیے کہ یہ نشہ آور ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر عوام الناس تک نہ پہنچیں۔ علاوہ ازیں بری صحبت انسان کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ بچے کے معمولات کی سختی سے نگرانی کریں اور بری صحبت سے بچائیں۔ چونکہ ہمارے قانون نافذکرنے والے ادارے اور ایجنسیاں گلیوں اور بازاروں میں عام لوگوں تک نشہ آور ادویات کی سپلائی کو کنٹرول نہیں کرسکے، اس لئے کمیونٹی کا فرض بنتاہے کہ وہ اپنے علاقہ اور قرب وجوار میں نشہ کی ترسیل اور استعمال کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور اس کی خرید وفروخت کو روکیں۔ جب تک عوام میں نشے کی لعنت کے خلاف شعور بیدار نہیں ہوگا اس وقت تک اس سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو