12:27 pm
انکارہی متاعِ عزیز ہے!

انکارہی متاعِ عزیز ہے!

12:27 pm

(آخری حصہ)
26 فروری2019کوانڈیا نے ایک خفیہ مشن کے تحت بالاکوٹ پاکستان کی غیرآبادپہاڑی پراپنے دوجنگی میراج 2000 فائٹر طیاروں سے فضائی حملہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا انہوں نے وہاں جیش محمدکے دہشت گردوں کے ٹھکانے پرحملہ کر کے پچاس آدمیوں کومارڈالاجبکہ پاکستانی شاہینوں نے فوری جوابی حملے سے نہ صرف انڈین میراج کومارگرایابلکہ اس کے پائلٹ کوبھی زندہ گرفتار کر لیا۔پاکستانی آئی ایس پی آرنے فوری طورپراقوام عالم کوانڈین جارحیت کی اطلاع دیتے ہوئے انڈیا کوجوابی حملے کیلئے نہ صرف چیلنج کیابلکہ اگلے 24 گھنٹوں میں باقاعدہ اعلان کرکے انڈیامیں گھس کرکشمیرمیں اس کے تین جنگی اڈوں کونہ صرف تباہ کرکے بخیریت واپس لوٹ آئے بلکہ اس حملے نے ایسی دھاک بٹھادی کہ اس شیطانی مثلث کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اوروہ جوپاکستان کوکھلی جنگ میں دھکیلنے کے خواہشمندتھے،ان کوپتہ چل گیاکہ وہ گیم کا پانسہ پلٹ چکاہے۔بعدازاں پاکستان نے خیرسگالی کااظہارکرتے ہوئے انڈین پائلٹ کوبھی رہاکردیا تاکہ دنیاکوجہاں پاکستان کی جوابی جنگی صلاحیت کاپتہ چل چکاتھاوہاں امن پسندپالیسی کابھی علم ہوسکے۔ 
ارضِ پاک میں کشمیرکے بارے میں مودی کی اس حرکت پرپاکستان اوربیرون پاکستان شدید ردعمل شروع ہوگیااوراس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ہائبرڈوارکاآغازکرتے ہوئے پاکستانی فوج کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ شروع کردیاگیا تاکہ پاکستانی عوام کواس ادارے سے متنفر کردیا جائے تاکہ اندرون ملک خانہ جنگی کی ویسی ہی صورتحال پیدا کر دی جائے جو 1971ء میں سقوط مشرقی پاکستان کاسبب بنی لیکن شیطانی مثلث یہ بھول گئی کہ پاکستان کاایک انتہائی اہم ادارہ اس سازش کو مکمل طور ناکام بنانے کیلئے جوابی پلان تیارکرچکاہے۔        
 پاکستان نے فوری طورپراربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے والے ملک سے باہمی صلاح ومشورے کے بعدفوری طورپراقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراقوام عالم کوخطے میں متوقع جنگی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس کے انتہائی خطرناک نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے اسے ایک ایسی عالمی جنگ کاپیش خیمہ قرار دیا جس میں بہرحال اس شیطانی مثلث کے دو اہم کرداروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کاکھلااشارہ دے دیا جس سے تیسرے کردارکی عالمی برتری بہرحال ختم ہو کر کونے میں سمٹ جانے کاقوی امکان ہے۔شیطانی مثلث نے پاکستان کااقوام متحدہ سے رابطے کوکمزوری سمجھالیکن پاکستانی ادارہ اپنے مشن کاپہلامرحلہ طے کرکے اس شیطانی مثلث کوطیش دلانے میں کامیاب رہا۔شیطانی مثلث پاکستان پرتین اطراف سے حملہ کرنے کے جس پلان پرعملدرآمدکیلئے پرتول رہی تھی،اس کوپہلی شکست اس وقت ہوئی جب مودی سرکارنے طیش میں لداخ میں پیش قدمی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں رسوائی وکلنک کا ٹیکہ لگتے ہی دم دباکرایسا بھاگاکہ خودمودی سرکارکے وزیردفاع کو پارلیمنٹ میں38ہزار مربع  میل پرچینی قبضہ کاا عتراف کرنا پڑگیا۔ سات دہائیوں سے پڑوس میں طفیلی ریاستوں نیپال اور سری لنکا نے ایسی آنکھیں دکھائیں کہ نیپال نے دنوں میں اپنی جھیل کوہندوستانی فورسزسے خالی کروانے کاایساالٹی میٹم دے دیاجس پرمودی سپاہ نے اسے خالی کرنے میں اپنی عافیت جانی۔
یہ شیطانی مثلث پاکستان کوجن 3اطراف سے بیک وقت حملہ آورہوکرخاکم بدہن تباہ کرنے کاپلان بنائے بیٹھی تھی،اب تینوں اطراف سے خودکومکمل طورپرغیرمحفوظ بناچکی ہے۔ لداخ بھی پاکستان کی دسترس میں ہے اوریہاں سے جس سڑک کے ذریعے گلگت بلتستان کوالگ کرکے سی پیک کاراستہ بندکرنے کاخواب دیکھ رہاتھا،نہ صرف اس کی تعبیرالٹی پڑگئی ہے بلکہ اب خالصتان اورناگالینڈکی تحریکیں بھی جلدبھارت کوخاک چاٹنے پرمجبور کردیں گی اوران دنوں بھارتی سکھ کسانوں نے جس طرح اپنے منظم احتجاجی دھرنوں پرعمل شروع کر رکھاہے،اب اسی تحریک سے آزادخالصتان کے نعرے بلند ہونا شروع ہوگئے ہیں اوراس احتجاج میں جہاں دوسرے غیرمنصفانہ اورظالمانہ اقدامات کاتذکرہ ہورہاہے وہاں سکھ قوم کوہندو حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے جسدپرلگائے ہوئے زخموں کے منہ پھرکھل گئے ہیں جس میں لاکھوں بے گناہ سکھوں کوبربریت کے ساتھ قتل عام کے ساتھ ساتھ ان کے سب سے بڑی مذہبی اورمقدس عبات گاہ ’’دربارصاحب‘‘ کو توپوں کے گولوں سے شہید کرنے کے مناظرکا تذکرہ دوبارہ شروع کردیاگیا ہے۔اس عمل کے ساتھ ہی انڈیا  میں دیگردودرجن علیحدگی پسند جماعتیں بھی متحرک ہوچکی ہیں بلکہ بھارت میں اب بھی کچھ علیحدگی پسند جماعتیں باقاعدہ اپنے ہاں سے گزرنے والی ٹرینوں اوردیگر ٹرانسپورٹ کا مودی سرکارسے بھتہ وصول کرتی ہیں اورکئی اضلاع میں ریاستی ٹیکس بھی وصول کرتی ہیں۔
قدرت کی طرف سے بروقت ہمارے اداروں کی پلاننگ کی کامیابی نے ہمیں بھرپور موقع فراہم کیا ہے کہ ہم اب شب و روزکی محنت کے ساتھ جہاں سی پیک منصوبے کوجلدازجلد مکمل کریں وہاں اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اندرون ملک کو انتشار سے محفوظ کرنے کیلئے عقل وبصیرت سے  کام لیتے ہوئے اپنی جاری حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لیں ۔ اس میں شک نہیں کہ وہ بھارت جو دنیا میں ’’شائننگ انڈیا‘‘ کانعرہ لگا کر دنیا کی توجہ کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیابی کی طرف سرپٹ دور رہا تھا، اب اس کی وہی معیشت منفی دس فیصد جی ڈی پی پرپہنچ چکی ہے اور خودبھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق اپنی کرنسی کومصنوعی سہارا دینے کابم جب پھٹے گاتوتاریخ مودی کو انڈیا کا دوسراگورباچوف کے نام سے یادکرے گی۔ 

 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو