02:10 pm
قاتل مودی گجرات سے پلوامہ تک

قاتل مودی گجرات سے پلوامہ تک

02:10 pm

مودی گجرات میں بھارتی مسلمانوں کا قاتل تھا۔ تب وزیر اعلیٰ گجرات کے طور پر یورپی ممالک ، برطانیہ اور امریکہ میں داخلے کے
مودی گجرات میں بھارتی مسلمانوں کا قاتل تھا۔ تب وزیر اعلیٰ گجرات کے طور پر یورپی ممالک ، برطانیہ اور امریکہ میں داخلے کے لئے اسے ویزا نہیں ملتا تھا کہ وہ قاتل ہے۔ مگر اس قاتل اور قصائی مودی کو بھارتی اسٹیبلشمنٹ اس لئے اقتدار میں لانے پر کمربستہ ہوگئی کہ وہ ہندو ازم کی شدت پسندی اور انتہا پسندی کو سیاسی ہتھیار بناکر پاکستان دشمنی کا مشکل مرحلہ آسانی سے عبور کرلے گا۔ ہندو لالوں، سرمایہ داروں کو زیادہ بڑے کاروبار، منافع کی امیدیں دلائی گئیں اور یوں بھارتی ہندو ازم کی بنیاد پر جنم لیتی اسٹیبلشمنٹ سے مودی اور اس کے رفقاء کو بی جے پی کی سیاسی مسند پر بٹھانے کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا، بی جے پی کے پرانے بابے سیاستدانوں کو پارٹی سے نکال دینے یا کھڈے لائن لگانے کا کام بھی ہوگیا۔ چین نے چونکہ گجرات میں جہاں مودی وزیر اعلیٰ تھا، کافی سرمایہ کاری کی تھی ، لہٰذا بھارتی سرمایہ داروں نے نئے عہد کے ہندو ایمپریل پروگرام کی تکمیل کے لئے مودی اور اس کے رفقاء پر سرمایہ کاری کر دی۔ مگر حیرت اور تعجب امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک پر ہے کہ جو شخص ویزے کے لئے ممنوع تھا، وزیر اعظم بن کر وہی محبوب ہوگیا۔
بھارت کی تاریخ میں ممبئی کا واقعہ بہت بڑا ہے۔ اس واقعے کے ظہور کے لئے بھارتی ایجنسیوں، موساد، سی آئی اے نے و ہ کام کیا جونائن الیون کے حوالے سے کچھ یہودی تنظیموں، امریکی خفیہ ایجنسیوں، موساد وغیر ہ نے کیا تھا۔ ممبئی واقعے سے وہی نتائج، فوائد برآمد کرانے کی کوششیں کی گئی جو امریکہ نے نائن الیون کے واقعہ سے حاصل کیے تھے لہٰذا پاکستان پر الزام لگاکر پاکستان کو مجرم بناڈالنے کی کوشش ہوئی۔ اس کام میں موساد، امریکی ایجنسیاں ’را‘ کے ہمرکاب تھیں۔ مگر پولیس کمشنر کرکرے جو حقائق تک پہنچ چکا تھا کہ یہ سب کیا دھرا خود بھارتی اذہان کا ہے، جونہی کرکرے پولیس کمشنر چیلنج بن گیا بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی تیار کردہ سازش کے بے نقاب کرنے کا تو اسے گلیوں میں قتل کر دیا گیا۔
ایک سمجھوتہ ایکسپریس کاواقعہ بھی بھارت میں ہوا جس میں بہت سے معصوم لوگ جل کر مر گئے۔ اس کا الزام بھی پاکستان پر لگا۔ بعد میں پتہ چلا کہ بھارتی کرنل جو حاضر سروس تھا، اس نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلا دینے کی سازش تیار کی تھی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے اس کام کو کر دکھایا تھا۔ ایک واقعہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا بھی ہوا تھا جس کا غلط الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا تھا   ، افضل گورو جو بے گناہ کشمیری تھا، اسے پاکستان کو پھنسانے کے لئے استعمال کیا گیا مگر بعد ازاں  خود ہندو سرزمین کی بیورو کریسی بول پڑی کہ یہ واقعہ پاکستان ے نہیں خود بھارتی ایجنسیوں نے کروایا تھا اور افضل گور و بے گناہ تھا۔ یہ ہے بھارتی اسٹیبشمنٹ کی پاکستان دشمنی کی تاریخ کہ پاکستان کو پھنسانے ، دنیا میں بدنام کرنے کے لئے ایسے ناممکن واقعات کا ظہور کیا جاتا رہا جن کا سرے سے پاکستان سے تعلق تھا ہی نہیں۔
 اب خدا کی قدرت سے پلوامہ واقع کا راز بھی فاش ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے قریبی  اینکر گوسوامی نے بھانڈہ پھوڑ دیا کہ پلوامہ مودی کا ڈرامہ تھا ، مودی نے بھارتی فوجی خود مروائے۔ مودی نے 40 فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر مگرچھ کے آنسو بہائے جبکہ گوسوامی کو پلوامہ حملے، بالا کوٹ حملے، آرٹیکل370 کے خاتمے کا بہت پہلے سے علم تھا۔ بھارتی فضائیہ مودی کی آلہ کار اور بھونپو بنی رہی۔ بھارتی اداروں کی فیصلہ سازی میں غیر سنجیدگی کا خفیہ عنصر اب بے نقاب ہوچکا ہے۔ جبکہ صحافی اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھاتا رہا۔ کیاFATF میں پاکستان کا جو محاصرہ ہے، وہ بھارتی سازشوں بین الاقوامی سازشیوں کا تیار کیا  ہوا معاملہ نہیں؟
مجھے تو وجدانی طو ر پر اکثر محسوس ہوتا رہتا ہے کہ چونکہ مسلمان دشمنی  ہر ملک میں ظہور پذیر ہے اور جہاں جہاں مسلمان دشمنی سیاسی ہتھیار بنی وہاں سے انڈیا سے تعلقات کو اس بنیاد پر بھی زیادہ گہرا اور مضبوط کیا گیا کہ پاکستان کو کمزور یا معدوم کرنے میں انتہا پسند ہندوتوا اقتدار ان مغربی ممالک اور امریکہ کا مذہبی شدت پسندی کے اعتبار سے حلیف ہے۔ نیتن یاہو کے ہندوتوا مودی سے  قرب کی یہی کہانی ہے۔ ٹرمپ کی ہندوتوا مودی کے قرب میں ہی کہانی ہے مگر مجھے یقین ہے کہ اگر اہل پاکستان اپنی قوت ارادی، عمل پیہم اور صبرپر قناعت کرتے رہے اور اللہ پر توکل کرتے رہے تو انشاء اللہFATF کے معاملا ت سے نجات مل جائے گی ،جس طرح پلوامہ  واقعہ کے الزامات سے ، سمجھوتہ ایکسپریس الزامات سے ، بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزامات سے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بری کر دیا تھا، مگر ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی۔
صرف ایک خوف اور خدشہ مجھے پریشان رکھتا ہے کہ جب ہندوتوا انڈیا قدم قدم پر بے نقاب ہو رہا ہے تو وہ عسکری راستہ ضرور اپنائے گا۔ جبکہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن بھارتی دشمنی کو سامنے پاکر بھی آپس میں مفاہمت کررہی ہے نہ اتحادی معاملات طلوع ہو رہے ہیں۔ حکومتی عددی ہی کمزوری کا نام ہے۔ حکومتی وزراء میں سرپھٹول ہے۔ ایسے حالات میں افواج پاکستان کی جو اخلاقی مدد  درکار ہے وہ کون مہیا کرے گا؟ وہ کہاں سے آئے گی؟ اگلے موسم پاکستان و بھارت میں شدیدکشیدگی کے ہیں۔ پوری قوم کو اپنے ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا  ہونا پڑے گا۔ ورنہ سمجھ لیں کہ ہم اپنا نقصان بہت زیادہ کرلیں گے۔ خدا غیبی طور پر ہماری مدد فرمائے اور دشمنی کے عزائم کو خاک میں ملا دے۔ بھارتی مسلمانوں، محصور کشمیریوں پر آزادی کی رحمت نازل فرمائے۔ آمین
 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر